مختصر قومی خبریں

   شوبزکی خبریں   

دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ میں دوستی بڑھنے لگی
اداکارہ ودیا بالن کہتی ہے کہ وہ آرام کے دوران انتہائی خود غرض ہو جاتی ہے اس وقت اگر کوئی پریشان کرے تو بالکل بھی اچھا نہیں لگتا
بالی وڈ اداکارہ ماہی گل کہتی ہے کہ وہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہے جن سے اپنا مقام بنا سکوں
ہالی وڈ ٹی وی میزبان کم کردیشان کے شوہر کے ساتھ اختلافات بڑھ گئے ہیں اس نے اپنی سالگرہ کینائے ویسٹ کے بغیر منائی
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کہتی ہیں کہ انہوں نے فلم رام لیلا کے آئٹم سانگ کے لیے دن رات محنت کی ہے
کرینہ کپور نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی اس فلم کی شوٹنگ اگلے برس جون میں ہو گی
پاکستانی نثراد کینڈین اداکارہ ارمینا رانا خان کی پہلی بالی وڈ فلم اٹز ٹو مچ 25 اکتوبر کو ریلیز ہو گی
معروف لائف اسٹائل میگزین ایف ایچ ایم کے پول کے مطابق لوگوں نے کترینہ کیف کو سال دو ہزار تیرہ کی پر کشش خاتون قرار دیا ہے
بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان کہتی ہے کہ وہ بالی وڈ میگا اسٹارز کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہے
بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ اسے فلموں میں ہمیشہ مشکل کام کرنا ہی پسند رہا ہے
اداکارہ سوناکشی سہنا نے اپنی بے حد مصروفیت کی بنا پر انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے اداکارہ کے پاس اس وقت درجن بھر فلمیں ہیں
اداکارہ جیکولین فرنیڈز نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ بولڈ سین نہیں کرا سکتی انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے بھی اس کے ساتھ بولڈ سین کرنے سے انکار کر کے اچھا کیا ہے
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کہتی ہے کہ وہ گلیمرس لڑکی والا امیج توڑنا چاہتی ہے

علاقائی پریس کلب

Test Transmission

      ضرورت رپورٹرز      


ہمیں  اپنی اس ویب سائٹ پریس کلب پاکستان کیلئےپاکستان کے تمام شہروں سےپڑھے لکھے رپورٹرز کی ضرورت ہے 

              قومی خبریں              

کراچی میں امن وامان پر کوئی سیاست نہیں کروں گا،وزیراعظم

کراچی۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے کوئی جماعت پسندیدہ یا ناپسند یدہ نہیں،سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مقصد کراچی میں امن لانا ہے، شہر میں امن کے قیام کے معاملےپر سیاست نہیں کروں گا، تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں گورنر ہاؤس کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کاکہنا تھا کہ میرے لیے تمام جماعتیں قابل احترام  ہیں قیام امن کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لےکرچلیں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے مختلف تجاویزدی جارہی ہیں، کوئی ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کررہا ہے تو کوئی فوج بلانے کا،  سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مقصد کراچی میں امن قائم کرنا ہے نواز شریف نے کہا کہ اگرملک میں بے امنی ہے تو کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو ملک کیسے ترقی کرے گا،پاکستان کو دہشت گردی سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے،پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر بیٹھناہوگا انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کاسب سے اہم شہر ہے،کراچی میں امن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرناچاہتے ہیں،اس حوالے سے گورنرڈاکٹر عشرف العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتےہیں، قیام امن کے لیے سندھ حکومت کی ہرطرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔3.9.13.4.10PM

بلوچستان امن و امان کیس ، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

کوئٹہ۔بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایاکہ آئی جی ایف سی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سی آئی ڈی کو جو ایف سی اہلکار چاہئیں وہ انہیں دیں گے، بہت جلد لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سےکامیابی ملے گی،اس پر چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ اب کیا امیدرکھیں جب تین سال تک اس معاملے پر کچھ نہیں ہوا؟سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری بلوچستان میں ہونے والی سماعت میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ جو معاملہ جہاںچھوڑا جا تا ہے اگلی مرتبہ وہ وہیں کا وہیں موجود ہو تا ہے جبکہ یہ صورت حال بھی الارمنگ ہے کہ لاپتہ افراد کی لاشیں کراچی سے مل رہی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس ، ایف سی اور خفیہ اداروں کو دو ہفتوں کی مہلت دیتےہو ئے عدالتی حکم کو دہراتے ہو ئے کہا کہ کسی کو غیر قانونی حراست میں رکھنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، ایف سی اور سکیورٹی ادارے لاپتہ افراد کوبازیاب کروائیں ، اگر کوئی ملزم ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔27.8.13.12.18PM

آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ،گولا باری دو افراد شہید

کوٹلی،آزادکشمیر۔آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولا باری سے خاتون سمیت دو افراد شہید اور دوزخمی ہوگئے۔پاکستانی فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی بین الاقوامی نہیں دو طرفہ معاملہ ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہےکوٹلی آزادکشمیر کے نکیال سیکٹر کو زیادہ نشانہ بنایا جارہا ہے جہاں کل شام سات بجے سےبلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آج صبح نکیال کےعلاقے پیر کلنجر میں بھارتی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص شہید ہوگیا اس سے پہلےنکیال سیکٹر کے علاقے داٹوٹ میں بھی ایک مکان پر گولا گرنے سے خاتون جاں بحق اوربچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئےگذشتہ رات بھی نکیال کے علاقے لنجوٹ میں مکان پر گولاگرنے سے دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھےنکیال سیکٹر میں ترکنڈی ، داتوٹ، لنجوٹ ، پیر کلنجر ، بالا کوٹ اور دیگر علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے ادھر حیدرآباد دکن میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نےکہا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی بین الاقوامی مسئلہ نہیں دونوں ممالک کو ایسے واقعات خود حل کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات دونوں جانب سے ہوتے ہیں مگر میڈیا انھیں درست انداز میں پیش نہیں کرتا۔25.8.13.11.00AM

مذاکرات سے پہلے طالبان کے ہتھیارڈالنے کی شرط نہیں لگائی،وزیرِ داخلہ

اسلام آباد۔وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں طالبان کو مذاکرات سےپہلے ہتھیار ڈالنے کی شرط نہیں لگائی، پہلے ہی دونوں طرف سے شرائط آنا شروع ہوجائیں تو مذاکرات نہیں ہو سکیں گے، انھوں نے یہ باتیں  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات سے پہلے ہتھیار ڈالنے کی شرط نہیں لگائی،پہلے ہی دونوں طرف سے شرائط آنا شروع ہو جائیں تو مذاکرات نہیں ہو سکیں گے اس سوال پر کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں آیا،چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ ملی جلی باتیں ہورہی ہیں، فی الحال منفی باتوں کو زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تیرہ سال بہت تباہی مچ چکی،اگر ہم حساب کتاب میں ہی الجھے رہے تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔AM 25.8.13.10.50AM

عمران خان نے فضل الرحمان کو 50 کروڑروپے ہرجانے کانوٹس بھیج دیا

اسلام آباد…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مولانافضل الرحمان کوقانونی نوٹس بھجوادیا،ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نوٹس میں مولانا فضل سے کہا گیا ہے کہ سات دن میں بیان واپس لیں یا معافی مانگیں ،ورنہ قانونی کارروائی کریں گے ،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو 50 کروڑ روپےہرجانے کانوٹس ان کی مدرسے اور سرکاری رہائش گاہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے جیو ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں عمران خان کو یہودیوں کاایجنٹ قرار دیا تھا۔15.8.13.6.56PM

نئے بلدیاتی نظام میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں گی ،شرجیل میمن

کراچی…سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 1979کے بلدیاتی نظام کومدنظررکھتے ہوئے نیانظام لایاجائیگا،موجودہ حالات کے تناظرمیں بلدیاتی نظام میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں گی،شرجیل میمن نے یہ بات پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے مابین ہونے والے نئے بلدیاتی نظام برائے2013 پرمذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد کہی۔ان کا کہنا ہے کہ نئےبلدیاتی نظام سے سندھ میں شہری اوردیہی تفریق ختم کرنے میں مددملے گی جبکہ سندھ کےوسیع ترمفادمیں تمام جماعتوں سے مجوزہ نظام قبول کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ 15.8.13.5.40PM

خضدار ۔گھر کی دیوار گرنے سے 2بچے جاںبحق


خضدار…خضدار میں گھر کی دیوار گرنے سے2بچے جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے نواحی علاقے گزگی میں بارش کےباعث گھرکی دیوار گرگئی، دیوار گرنے کے باعث 2بچے جاں بحق۔11.8.13.12.15PM

پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ پر بھارتی فوج کی فائرنگ

سیالکوٹ…انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسزنے سیالکوٹ سیکٹر میں پکھلیاں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ فائرنگ کی، عسکری ذرائع کے مطابق انڈین بارڈرسیکیورٹی فورسز کی جانب سے آج صبح پاکستانی رینجرز چیک پوسٹ پربلااشتعال فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔11.8.1312.05PM

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ میں کسی کوکلین چٹ نہیں دی ،جاوید اقبال

اسلام آباد۔ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ میں کسی کو لین چٹ نہیں دی ،حکومت کو پیش کردہ رپورٹ میں ذمہ داروں کا مکمل تعین کیا گیا ہےسوسے زیادہ سفارشات پر مبنی رپورٹ دو جنوری کو حکومت کے حوالے کرچکے ہیں شائع کرناحکومت کا کام ہے کمیشن نےسات  ہزار عربی دستاویزات اور،ایک ڈائری کا بھی جائزہ لیا نجی چینل  سے خصوصی طور پرکی گئی گفتگو میں جسٹس جا وید اقبال کاکہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ٹی اے،ڈی اے کی وجہ سے رپورٹ میں دیر ہوئی ، کمیشن کو دیئے گئے5کروڑ حکومت کو واپس کردیئے،ایک سوال پر کمیشن کے سربراہ نے کہا ذمے داروں میں ادارے اور افراد دونوں شامل ہیں۔ممبران کا رپورٹ لکھنے کا اسٹائل مختلف تھا،کمیشن کی رپورٹ میں کوئی بڑا اختلاف موجود نہیں تھا، تمام ممبر اپنے رائے میں آزادتھےکمیشن نے اپنے مینڈیٹ کے اندر رہ کر کام کیا ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہم نے اپنی سفارشات دیدی ہیں،ایبٹ آبادکمیشن رپورٹ کو شائع کرنا حکومت کا کام ہے لیکن یہ بات کہنا چاہتا ہوں ہماری رپورٹ میں کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دیا گیا۔9.7.13.12.45PM

ہنگومیں خودکش حملہ،8 افراد جاں بحق،10 زخمی

ہنگو میں خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے دوآبہ میں تورا وڑی اڈےکے قریب بارود سے بھری موٹرسائیکل ایک کار سے ٹکرا دی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے بس اڈے پر کھڑی سات گااڑیوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا  متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے  بم ڈسپوزل اسکواڈکا کہنا ہے کہ دھماکے میں 6 کلو گرام بارود استعمال کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں مقامی قبائلی عمائدین ملک حبیب اللہ اور ممتاز ملک سوار تھے۔8.7.13.4.30PM

کوئٹہ ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن،150 سے زائد افرادگرفتار

کوئٹہ۔ انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ شہر کے مرکزی نالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 169افراد کوحراست میں لے لیاجبکہ نالے میں قائم ان کے ٹھکانے تباہ کردئیے گئے انسداد منشیات فورس نے پولیس کے ہمراہ شہر کے وسطی علاقے میں نکاسی آب کے نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا کارروائی کے دوران منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والے169افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ وہاں موجود منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی گئی اے این ایف کے فورس کمانڈر بریگیڈئرعدنان عظیم نے میڈیا کو بتایا کہ نالے میں قائم ہوٹل اور ان کی 20سے زائد آرامگاہیں اور منشیات کی خریدو فروخت کی دکانیں بھی تباہ کی گئی ہیں نالے میں کارروائی اسے مکمل طور پر کلیئر کرانے تک جاری رہے گی۔7.7.13.12.10PM

لاہور۔پرانی انارکلی فوڈاسٹریٹ دھماکے،80مشتبہ افراد زیرحراست

لاہور…پرانی انارکلی فوڈاسٹریٹ میں دھماکے کے بعد پولیس نے80مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں اتواربازاروں سمیت اہم عمارتوں اورمقامات کی سکیورٹی بڑھادی گئی پولیس کےمطابق زیر حراست افراد کے پاس شناختی دستاویزات مکمل نہ تھیں فوڈاسٹریٹ کے مکینوں سے ان کے ہاں آنیوالے مہمانوں کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے پولیس نےدھماکے کی جگہ سے متعدد لاوارث موٹرسائیکلیں اورسائیکلیں قبضہ میں لے لی ہیں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کا3اسپتالوں میں علاج جاری ہے میواسپتال میں 30،گنگا رام اسپتال میں 6 اورسروسزاستپال میں بھی 6زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے زخمیوں نے بتایاکہ دھماکہ ہواتوکچھ سمجھ نہ آیا اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے بھی میواسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورعلاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا  ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹررضوان کا کاکہناہے کہ دھماکے کے بعد اہم عمارتوں،ریلوےاسٹیشن،بس اڈوں اورشہر میں لگنے والے 15اتواربازاروں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہےخریداری کے لئے آنے اورجانے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔7.7.13.11.20AM

پاک افغان سرحد پر خودکش دھماکا،5افغان اہلکاروں سمیت8افراد ہلاک

چمن…پاک افغان سرحد پر افغان حدودمیں خودکش دھماکے میں 5افغان اہلکاروں سمیت 8افرادہلاک ہوگئے جبکہ15 افراد زخمی بھی ہیں،زخمیوں میں پانچ پاکستانی شہری بھی ہیں دھماکے کے بعد چمن باب دوستی کوآمدروفت کے لئے بند کردیاگیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا۔جس نے خود کو باب دوستی کے قریب افغان حدود میں دھماکے سے اُڑادیا دھماکے کے نتیجےمیں ہرطرف افراتفری مچ گئی ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہیں۔زخمیوں کواسپین بولدک اورچمن منتقل کیاگیاہے۔دھماکے کے بعد باب دوستی پردوطرفہ آمدروفت معطل کردی گئی ہے۔5.7.13.12.30PM


کراچی ۔منگھوپیر میں رینجرز کاآپریشن ،خودکش حملہ آور سمیت11افرادگرفتار

کراچی …کراچی میں منگھوپیر کے علاقےسلطان آباد میں رینجرز نے آپریشن کے دوران ایک مبینہ خود کش حملہ آور سمیت کالعدم تنظیم کے 11 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں ٹینس کریکر بم اور جدیدہتھیار برآمد کرلیا،رینجرز ز ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کالعدم تنظیم کے وابستہ افراد کی موجودگی کے اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیاہے،آپریشن مین خواتین اہلکاروں سمیت 1500 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں،رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کے آپریشن کے دوران کریکر بال بم بھی برآمد ہوئے ہیں،جبکہ بعض افراد کوحراست میں بھی لیا گیا،آپریشن تا حال جاری ہے،جبکہ علاقے کے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے، رینجرز کی کارروائی کے دوران، ایک خود کش حملہ آوارگرفتار سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے ایک درجن سےزائد ٹینس کریکر بم برآمد ہوئے ہیں آپریشن کے دوران چار موٹر سائیکلز، کمپیوٹر،واکی ٹاکی سیٹ اور جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔5.7.13.12.10PM

پاکستان کاآئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کا معاہد ہ طے پاگیا

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کا معاہد ہ طےپاگیا ہے، آئی ایم ایف سے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ، 3 سالہ پروگرام کے تحت 3 فیصدشرح سود پر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروںکی تشکیل نو کے ذریعے کارکردگی بڑھائی جائے گی، اقتصادی بحالی کیلئے صوبوں کو وفاق سے تعاون کرنا ہوگا میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہناہے کہ وفاقی حکومت زراعت پر ٹیکس نہیں لگا سکتی، یہ صوبائی معاملہ ہے، پاکستان نے3 سال میں مالی خسارہ 4 فیصد تک لانے کا ہدف رکھا ہے، اپنی ضروریات کیلئے نہیں پچھلے قرضوں کی ادائیگی کیلئے نیا قرضہ لیا جارہا ہے، آئی ایم ایف کا موجودہ قرضہ پاکستان کو نادہندہ ہونے سے بچانے کیلئے ہےسربراہ آئی ایم ایف پاکستان جیفریفرینک کا اس موقع پر کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستان نے خود بنایا ہے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا، معاہدے کے تحت توانائی کے شعبےمیں اصلاحات کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی معیشت کوبہتر کرنا ہے، پاکستان کو خسارے میں چلنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بناناہوگی، معاہدے کے تحت پاکستان کو مالیاتی خسارہ کم کرنا ہوگا۔ جیفری فرینک کا کہناہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی بہتری کیلئے نجکاری بھی کی جاسکتی ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف رضامند ہیں کہ محصولات میں بہتری لائی جائے، پاکستان کوافراط زر کی شرح میں کمی کرنا ہوگی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ٹیکس مراعات کے تمام ایس آر او ختم کئے جائیں، سب کیلئے یکساں ٹیکس نظام بنایا جائے۔4.7.13.6.38PM

صدارتی حکم امتناع کی مدت ختم،موت کی سزاؤں پرعمل در آمد کیلئے تیاریاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی جیلوں میں پھانسی کےپھندے پھرسے تیار ہونا شروع ہو گئے،صدارتی حکم امتناع کی مدت ختم ہوتے ہی پھانسی کی سزا کے منتظر ایک ہزار6قیدیوں کے سروں پرموت کے سائے منڈلانے لگےمحکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ایک ہزار6قیدیوں کومختلف عدالتوں سےموت کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں پیپلز پارٹی کے دورمیں اِن قیدیوں کو پھانسیاں دینے کی بجائے صدارتی حکم امتناع جاری کئے جاتے رہے،تاہم حکومت بدلتے ہی حالات بدل گئے،صدارتی حکم امتناع کی مدت ختم ہوئی تو اِن قیدیوں اور انکے لواحقین میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی اور ان کے سروں پر پھرسے موت کے سائے منڈلانے لگے،ذرائع کےمطابق جیل حکام نے اِن قیدیوں کوپھانسیاں دینے کے لئے متعلقہ عدالتوں سے تاریخیں مقرر کرنے کی استدعا کرنا شروع کر دی ہے۔ 4.7.13.5.10PM

وزیراعظم نوازشریف چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ۔وزیراعظم نوازشریف چین کے 5روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم کا استقبال چین کے نائب صدراوراعلیٰ حکام نے کیانوازشریف اپنے دورے میں چینی ہم منصب کے علاوہ دیگررہنماوٴں،سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے،جس میں اقتصادی اوراسٹریٹیجک تعاون بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئیں گےوزیر اعظم کے ساتھ چین جانےوالوں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،وفاقی وزیراحسن اقبال اور مشیرطارق فاطمی شامل ہیں۔3.7.13.5.00PM

پورے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے،لاہور باہر نہیں،آئی جی پنجاب

لاہور۔انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب خان بیگ کاکہناہے کہ پورے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے،لاہور ا س سے باہر نہیں ،تاہم پولیس الرٹ ہے پولیس ریفارمزمیں بھرتیاں زیرِ غور ہیں، تاہم چین آف کمانڈ وہی رہےگا۔وہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہورمیں پاسنگ آوٴٹ پریڈسے خطاب اور میڈیا سےگفتگو کررہے تھے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو تفتیش کی خصوصی تربیت دی جائےگی، جس میں آپریشن اور انویسٹی گیشن کے ساتھ خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کی تربیت بھی شامل ہو گی انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ تھانوں میں اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اورمظلوم کی داد رسی کریں تھانے میں ایس ایچ او کے بعد محرر اہم عہدہ ہوتا ہے وہ معاملات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے،آئی جی پنجاب نے اس موقع پر انعام کی رقم دگنا کرنے کابھی اعلان کیا۔3.7.13.4.45PM

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا،چیئر مین نیب کیلئے2نام تجویز

اسلام آباد۔وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نیب کیلئے دو نام تجویز کئے ہیں، جس میں جسٹس (ر) رحمت حسین جعفری اور خواجہ ظہیرکے نام شامل ہیں  واضح رہے کہ چیئر مین نیب کی عدم تقرری پر سپریم کورٹ نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے جلد از جلدچیئر مین نیب کی تقرری کے لئے کہا تھا۔2.7.13.1.00PM

سندھ حکومت نے 1979 کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا

کراچی۔ سندھ حکومت نے 1979 کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا ہے، بلدیاتی نظام کے معاملات کراچی میٹروپولیٹن ارپوریشن، سکھر، حیدر آباد، لاڑکانہ مونسپل کارپوریشنز انجام دیں گی بلدیاتی نظام1979 کی تحت میٹروپولیٹن،میونسپل کارپوریشنز کو مکمل فعال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے کراچی 5ضلعوں میں تقسیم رہے گا اور ضلعی کونسل میں بن قاسم اور گڈاپ کے علاقے شامل ہوں گے کے ایم سی شہر کی مصروف شاہراہوں کی ذمہ دار ہوگی جبکہ ڈی ایم سیز گلی محلوں کی ذمہ دار ہونگی دوسری جانب بن قاسم، گڈاپ اور دیگر مضافاتی علاقوں کی دیکھ بال ڈسٹرکٹ کونسل کے ذریعے کی جائے گی سندھ  دیگر اضلاع حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں میونسپل کارپوریشنز کام کریں گی جبکہ ٹاوٴن ، میونسپل کمیٹیاں اور یونین وضلعی کونسل فعال ہوجائیں گی۔2.7.13.11.05AM

پاکستان نے سوئس مقدمات دوبارہ کھولنےکے لیے اپیل دائر کردی

اسلام آباد۔پاکستان نے سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے کے لیے اپیل دائر کردی،دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سوئس حکام کی طرف سے کرپشن کیسزدوبارہ نہ کھولے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے ایسے اشارے ملے ہیں کہ وہاں کی اپیلیٹ اتھارٹی جوابدہی کیلیے متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کرے گی سوئس وکیل نےوزارت قانون کو بتایا ہے کہ اپیل کا عمل 3سے6ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے  سوئس قانون کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ سوئس حکام حکومتی وکیل کو علیحدگی میں سن سکتے ہیں یا پھر انھیں متعلقہ ملزمان کی موجودگی میں سنا جائےگا  دوسری صورت میں سوئس حکام کی طرف سے متعلقہ ملزمان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے جنیوا کے اٹارنی جنرل نے 4فروری کے فیصلے میں کہا تھا کہ 25اگست2008ء کے حکم پرنظرثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ ان مقدمات کو کھلوانے کی15 سال کی قانونی میعاد ختم ہوچکی ہے اور کوئی نئے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔2.7.13.11.00AM


       علاقائی خبریں         

راولپنڈی سے رحیم عباسی کی رپورٹ

موت کے گھاٹ اتارے جانے والی بچی کےکیس کا معاملہ حل

راولپنڈی ۔تھانہ ایئر پورٹ کے علاقےمیں پانچ دن قبل پراسرار طور پر موت کے گھاٹ اتارے جانے والی سات سالہ بچی کے کیس کا معاملہ حل کر لیا گیا۔ جسے مقتولہ کی پھوپھو کی دس سالہ بیٹی نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل والد کے کہنے پر دوپٹے کا پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا،اس کوگرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے، واقعات کے مطابق 27اور 28اگست کوڈھوک چوہدریاں کے علاقے میں سات سالہ سلمی دختر ذولفقار کی گلے میں پھندہ سمیت لاش برآمد ہوئی تھی، جسے نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار کر ویرانے میں پھینک دیاتھا، اورمقدمہ پولیس نے ذولفقار کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ اس حوالے سے ایس ایچ اوانسپکٹر سید اظہر شاہ نے بتایا کہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی،ایک بچی سنبل جس کی عمر دس سال ہے جس کے والد منشیات کیس میں ملوث ہونے پر سنٹرل جیل اڈیالہ میں بند ہے اور بچی اپنے ماموں ذولفقار کے پاس رہتی تھی، جس کے والد کاانتقال ہو چکا ہے، جو جیل میں اپنی والدہ کے پاس جاتی رہتی تھی جس کو والدہ نے کہاکہ اس کے ماموں ذولفقار نے جیل سے نکالنے کے لیے کچھ نہیں کیا اس لیے تم اس کی بیٹی اور اپنی کزن کو سبق سکھاؤ،جس پر سنبل اپنی کزن کو لے کر ایک ویران جگہ پرچلی گئی اور سلمہ کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر کھینچا جس سے وہ دم توڑ گئی، اور ماموں کو بتایا کہ تین افراد نے سلمی کو مار دیا جن کو وہ نہیں جانتی ۔ جب پولیس نےمختلف بہانوں سے سنبل سے پوچھا تو اس نے سب کچھ بتا دیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے

پابندی کے باوجود راولپنڈی میں بھینسوں کے باڑے

راولپنڈی / اسلام آباد ۔میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر سے بھینسوں کے باڑے ختم کر کے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی متبادل جگہوں کو استعمال میں لا نے کے واضح اور سخت احکامات کےباوجود متعلقہ اداروں کے رہائشی اور کرپٹ ملازمین نے اپنی بھتہ خوری کو جاری رکھتےہوئے انتظامیہ کے احکامات کو کھوہ کھاتے میں ڈال دیا جسکے نتیجے میں راولپنڈی کےعلاقے میں کھنہ پل، اقبال ٹاؤن ، راول ٹاؤن، صادق آباد، پیرودھائی ، ڈھوک حسو،عزیزآباد اور دیگر متعلقہ شہری حدود میں سینکڑوں کی تعداد میں بھینسوں اور دیگرجانوروں کے درجنوں باڑے جوں کے توں چل رہے ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے بلکہ بھینسوں اور دیگر جانوروں کے گوبر کو نالہ لئی اور گلی محلوںکی نالیوں میں بہا دیتے ہیں جس سے نہ صرف نالہ لئی متاثر ہو رہی ہے بلکہ شہری گوبرکی غلاظت اور جا بجا گڑبند ہونے کے باعث طعفن شدہ پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہےبتایا جاتا ہے کہ متعلقہ ذمہ دار اداروں کے اہلکار ان بااثر باڑوں کے مالکان سےباقاعدہ ماہوار لاکھوں روپے بھتہ وصول کر کے اعلی احکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں جڑواں شہروں کے سینکڑوں مکینوں نے راولپنڈی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اعلی احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ  دفاتر سے نکل کر اپنےاحکامات کی حکم عدولی کی دھجیاں اڑتی دیکھیں تاکہ ان کو اندازہ ہو اور عملی اقدامات ممکن ہو سکیں اور انہیں اس عذاب سے نجات دلوائیں۔3.9.13.4.40PM


راولپنڈی۔وفاقی پولیس کا جنرل ہولڈاپ، 19گرفتار

راولپنڈی (رپورٹ رحیم عباسی)۔پولیس نےجنرل ہولڈ کے دوران بغیر کاغذات کے 62 موٹرسائیکل اور 14 گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 35 گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے اور مختلف مقامات سے 19مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ پانچ بھکاریوں کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس حکام نے تمام زونل آفیسرز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کریں اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ناکہ بندی پوائنٹس پر ڈیوٹی کو سخت کریں اور شہر کےمختلف علاقوں میں گشت کو مزید بڑھائیں۔ان ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کےمختلف تھانہ جات نے دوران سرچ آپریشن کے دوران یہ ساری کاروائی عمل میں لائی۔30.8.13.12.33PM


اٹک کی خبریں۔ رپورٹ۔ محمد عمران زاہد

 ڈی پی او کی سیٹ خالی سائلین کو شدید مشکلات کاسامنا

ضلع اٹک میں ایک ہفتہ سے ڈی پی او کی سیٹ خالی جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا چند پولیس کے جوشیلےملازمین کی پانچوں گھی میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی تنگ کرنا معمول بن گیا اور کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے سابق ڈی پی اوعبدالقادر قمر کا تبادلہ ہونے کو ایک ہفتہ گزر کیا ہے لیکن ابھی تک ضلع اٹک کی سیٹ کسی ایماندار اور فرض شناس ڈی پی او کی منتظر ہے ڈی پی او نہ ہونے کی وجہ سے دوردراز سے آئے ہوئے سائلین کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے جس کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے چند ٹائیگر فورس کے جوان گشت کے بہانے شریف شہریوں مرد اور خواتین کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور شریف لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے معززین علاقہ نے فل الفور نئے ڈی پی او اٹک کوتعینات کرنے کا وزیر اعلٰی پنجاب،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے۔

اٹک کی مصروف ترین شاہرہ پر  پتھر کے وار سے مسیح شخص قتل کر دیا گیا

اٹک کے انتہائی گنجان آباد اور مصروف ترین روڈ پر ریسکیو 1122 کے سامنے تھانہ سٹی اٹک کی حدود میں محکمہ زراعت کی رہائشی کالونی میں قتل کی لرز خیز واردات سرکاری ملازم کو نامعلوم شخص نے سر پرپتھر مار کرقتل کر دیاتفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت تحفظ اراضیات اٹک کی رہائشی کالونی میں رہائش پزیر 56 سالہ سرکاری ملازم ڈرائیور لعزر مسیح ولد فتح دین حال یونین کونسل نمبر ۱ جوکہ اپنے گھر کے صحن میں سو رہا تھاکہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر لعزر مسیح کوسرپر پتھر مار کر شدید زخمی کر دیا جس کے شور کرنے پر پڑوسی ذوالفقار موقع پر پہنچا تو لعزر مسیح خون میں لت پت گھر کے باہرکھڑا تھا اور کہا کہ کوئی شخص مجھے پتھر مار کر بھاگ گیا ہے اسی دوران زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اٹک لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لعزرمسیح زندگی کی بازی ہار گیا مرحوم پانچ بچوں کا باپ تھا تھانہ سٹی پولیس اٹک نےنامعلوم شخص کے خلاف دفعہ 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔28.8.13.4.35PM



راولپنڈی کی خبریں۔ رپورٹ رحیم عباسی

ہیروئن بھرے کیپسول سمگل کرنیکی کوشش ناکام

انٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن بھرے 60کپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔گزشتہ روز بے نظیر ائیرپورٹ سے بنکاک جانےوالی پرواز نمبر ٹی جی 350 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران نصیر الدین ولد مصطفی خان سکنہ سر جانی ٹاؤن کراچی اے این ایف کاؤنٹر پر پہنچا تو پوچھ گچھ پر گبھرا گیا، جس کو دیکھتے ہی ڈیوٹی پر موجود عملہ نے اس سے مزید پوچھ گچھ کی،تو اس نے ہیروئن بھرے60 کپسول نگلنے کا اعتراف کر لیا۔اے این ایف کے حکام نے اسے فوری تحویل میں لے کرکروائی شروع کر دی۔

نوسرباز خاتون کو جھانسہ، نقدی سےمحروم کر دیا گیا
تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں نوسر باز خاتون کی شادی کا جھانسہ دیکر دس لاکھ روپےکی نقدی سے محروم کر گیا واقعات کے مطابق سیکٹر ایف سیون ٹو کی رہائشی پروین نےپولیس کو بتایا کہ ملزم شفیق احمد جسکا دو سال سے انکے گھر آنا جانا تھا اور مجھےشادی کا جھانسہ دیکر گزشتہ روز مجھ سے دس لاکھ روپے ایک دن کے لیے ادھاار مانگیں۔میں نے گھر میں پڑے ہوئے دس لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ نکال کر دے دیئے جس کےبعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا۔

 



منچن آباد کی خبریں، رپورٹ منور حسین خان

میاں نوز شریف توانائی بحران کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، چوہدری محمدطارق

منچن آباد ۔چودھری محمد سرور گورنرپنجاب صو بہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں گے وہ ایک منجھے ہو ئے منتطم کے طور پر جا نے پہچانے جا تے ہیں ان خیالات کا اظہار چودھری محمد طارق بیگو کا نائب صدر مسلم لیگ (ن) منچن آباد نے اپنی رہائش گاہ پر صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور ہمیشہ عوام کےلئے خوشحالی کا پیغام لایا ہے میا ں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان اور میا ںمحمد شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب ملک سے توانا ئی بحران کے خاتمہ ،معیشت کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام وسا ئل بروئے کار لا نے کی ہر ممکن کو شش کررہے ہیں انہو ں نے کہا کہ چودھری محمد سرور کا بطور گورنر تقرر میا ں برادران کی اعلی سوچ کی ترجمانی کر تا ہے انہو ں نے اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد فوری طور پر مختلف مکا تب فکر کے افراد سے ملاقاتیں کر کے ملک کو درپیش مسا ئل حل کر نےکی جو کوشش شروع کی ہے اس کے دور رس نتائج بر آمد ہو ں گے ۔

منچن آباد بہاولنگر روڈ پر حادثات روزکا معمول بن گئے

منچن آباد ۔منچن آباد بھاولنگرروڈسناراں والی سڑکی کے قریب زیر تعمیر پلی جو گزشتہ کئی مہینو ں کے بعد بھی نامکمل ہے پر آئے روز حادثا ت معمول بن چکے ہیں مذکورہ پلی کی تعمیر کے لئےاستعمال ہونیوالا مٹیریل وغیرہ ٹھیکدار چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے جس سے رات کے اوقات کار میں اکثر اوقات ٹریفک حادثا ت رونما ہو تے ہیں بیشتر موٹر سائیکل سوار اس زیرتعمیر پلی سے گر کر زخمی ہو چکے ہیں منچن آبادپریس کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدگل ریز شہزاد نےایکسئین ہائی وے سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پلی کو جلداز جلد مکمل کیا جا ئے ۔

دریائے ستلج پر پانی کی سطح بیاسی ہزار کیوسک سے کم ہو کر اکتالیس ہزار کیوسک رہ گئی

منچن آباد۔دریائے ستلج پر پانی کی سطح بیاسی ہزار کیوسک سے کم ہو کر اکتالیس ہزار کیوسک رہ گئی ہے پانی کی سطح گر نے سےاب فصلو ں کو ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگا یا جا سکے گا ان خیالات کا اظہارچودھری محمد ارشد محمودسدھو اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد نے صحا فیو ں سے کیا انہو ں نےکہا کہ تحصیل منچن آباد کی حدود میں قائم سات فلڈ ریلیف سنٹرز پر محکمہ صحت،ریونیو ،لائیو سٹاک سمیت دیگر سرکاری اہلکار ہمہ وقت متاثرین سیلاب کی مددکے لئےموجود ہیں خداکا کا شکر ہے کہ حالیہ سیلاب میں کسی بھی انسانی یا پھرمویشی کی جان کا ضیاع نہ ہوا ہے انہو ں نے کہا کہ ڈی سی او بھاولنگر رانا محمداشرف اعوان نے کئی مر تبہ تحصیل منچن آباد میں دریائے ستلج کے کنارے متاثرہ آبادیوں کا وزٹ کیا اورضلعی حکومت کی جا نب سے متاثرہ لوگو ن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہو ں نے بتایا کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی نیکی کے اس کام میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اوردریائی بیٹ میں موجود آبادیو ں کے مکینو ں جو نقل مکانی کر کے مختلف مقا مات پر خیمو ں میں پناہ لئے ہو ئے ہیں انہیں خوراک و دیگر ضروریات زندگی بہم پہنچا ئی جا رہی ہے ۔27.8.13.11.55AM


حجرہ شاہ مقیم ۔مسلح افراد کی خاتون سے زیادتی ،ڈکیتی،مزاحمت پرزمیندار زخمی

حجرہ شاہ مقیم( محمد اسلم حجروی)مسلحافراد کی خاتون سے زیادتی ،ڈ کیتی مزاحمت زمیندار زخمی کردیا۔ڈاکو طلائی زیورات نقدی سیل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرار پولیس مکمل ناکام ۔رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں خانقاہ والا میں 6نامعلوم مسلح ڈاکو حاجی جمشید الحسن کے زرعی فارم ہاؤس میں گھس آئے مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار سمیت وہاں بیٹھے احمد بیگ اور حبیب سےدوران تلاشی 23350/روپے نقدی سیل فونز اور طلائی انگوٹھی لوٹ لی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے زمیندار جمشید الحسن کو شدید زخمی کردیا، ڈکیتی کی دوسری واردات گاؤں بھوکن کے قریب ہوئی لیسکو اہلکار نعیم اللہ رائیکوال سے ڈاکوؤں جاوید عرف جیدی لنگڑا ،اصغر عرف اصغری میواورسیف اللہ عرف جابر نے موٹر سائیکل ہنڈا 125 اور2500 سوروپے نقدی اور سیل فون چھین لیا ، گاؤں جندران کلاں کی راہگیر خاتون انور بی بی کو کار سوار وں صغیر ،بشیر پٹھان وغیرہ تین افراد کار ڈال کر اپنے ڈیرے پر لےگئے صغیر نے خاتون سے زبردستی زیادتی کی جبکہ اسکے مسلح ساتھی پہرہ دیتے رہےمذکورہ متاثرین پولیس کی مسلسل ناکامی پر سراپا احتجاج ہیں ۔ 19.8.13.6.30PM


منچن آباد ڈرین پر محکمہ انہار کےکرپٹ افسران کی ملی بھگت سے قبضہ

منچن آباد(رپورٹ منور حسین خاں)منچن آباد ڈرین پر محکمہ انہار کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا کا قبضہاورجگہ جگہ سے ڈرین کو مختلف لو گو ں کی طرف سے بند کرنے کی وجہ سے شہر کی جنوبیآبادیو ں کو شدید خطرہ خدانخواستہ بارشو ں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور لوگوں کوسیلاب کا سامنا کر نا پڑتا ہے تو اسکے ذمہ دار محکمہ انہارکے ذمہ داران اورمقامیانتظامیہ ہو گی ان خیالات کا اظہار خالد محمود وٹو سابق صدر بار، ممتاز سیا سی وسما جی کارکن غیا ث الدین حقانی ،خضر حیات پراچہ صدر سیکر ٹری یونین کونسلز ،محمودایازپراچہ،راجہ محمود نواز ،شیخ محمد گل ریز شہزاد ودیگر نے اخبار نویسو ں سےملاقات کے دوران کیا انہو ں نے بتایا کہ ہمارے ملک کو اصل نقصان آفات کی بجائےکرپٹ بیوروکریسی نے پہنچایا ہے جن کو صرف اپنی تجوریو ں سے غر ض ہے اورغریب عوامہمیشہ خدا کے سہارے اورحالات کے رحم وکرم پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہو ں نےکہا کہ کتنے دکھ اوربے حسی کی بات ہے کہ سالہا سال سے منچن آباد ڈرین کی صفا ئی نہہو ئی ہے اور مبینہ طور پر اس کا بجٹ ہڑپ کر لیا جا تا ہے جس کے نتیجہ میں عوام کوہر سال سیلابی پانی سے دوچار ہوکر مالی نقصان اٹھا نا پڑا ہے حالانکہ حالات کابنیادی تقاضا تو تھا کہ ڈی سی او بھاولنگر،ایکسئین انہاراور اسسٹنٹ کمشنر میڈیا پربارہا نشر ہونے والے ڈرین کی بندش کے ایشو کے خلاف فوری طور پر اپنا کردار اداکرتے لیکن افسوس ٹھنڈے کمرو ں میں بیٹھے عوام کی تکالیف کو کیا سمجھتے مقامی لوگوں اور مذکورہ رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری آبپاشی اورڈیسی او بھاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ڈرین پر قبضہ گروپو ں کے خلافکارروائی کی جا ئے اور اسکی صفا ئی کا بندوبست کیا جا ئے۔15.8.13.6.46PM


حجرہ شاہ مقیم کی خبریں۔ رپورٹ محمداسلم حجروی

تاجروں کا اہم اجلاس نئے صدر کیلئے 3نام شارٹ لسٹ

حجرہ شاہ مقیم۔تاجروں کا اہم اجلاس نئے صدر کیلئے 3نام شارٹ لسٹ کر لیئے۔ صدارت کیلئے آغا صدیق مہر ،حاجی نسیم احمداور حاجی نصیر پراچہ کے ناموں پر اتفاق ۔ صدر کا عہدہ 3ماہ قبل حاجی ذوالفقار علی رائیکوال کی ناگہانی وفات سے خالی ہوا تھا ۔مرکزی انجمن تاجران حجرہ کا اہم اجلاس جنرل سیکرٹری ساجد اقبال کی رہائش گاہ پر 14اگست کی شب منعقد ہوا جس میں سابق ناظم حجرہ سٹی سید اعجاز علی گیلانی المعروف پپو شاہ کے علاوہ تاجروں حاجی نسیم احمد،طارق ندیم مہر ،حاجی اعجاز علی ،آغا صدیق مہر، محمد افضل گل، ظفر اقبال مہر ،رشیداحمد غوری ،محمدجاوید خاں ، حاجی نصیر پراچہ،ساجد علی،محمد راشد ،جاوید راول ،محمدارشد ڈوگر ،عبدالرزاق،محمد عثمان مہر ،ہاشم خاں غوری،افضال خاں،محمدیونس زرگرودیگر نے شرکت کی تاجروں نے مستقل صدر کیلئے آغا صدیق مہر ،حاجی نسیم احمد اورنصیر پراچہ کے نا م شارٹ لسٹ کرتے ہوئے حتمی فیصلے کا اختیار ممبر پنجاب اسمبلی سید رضا علی گیلانی کو سونپ دیا سید رضا علی گیلانی مذکورہ امیدواروں سے جس نام کی منظوری دینگے وہی مرکزی انجمن تاجران کا نیا صدر ہوگا ۔

ڈاکوؤں کی یلغا ر پولیس مکمل ناکام متاثرین سراپا احتجاج

حجرہ شاہ مقیم۔ڈاکوؤں کی یلغا رپولیس مکمل ناکام متاثرین سراپا احتجاج تحفظ کا مطالبہ ۔ درجن بھر مسلح ڈاکو ؤں کاایک ہی رات میں 3گھروں میں صفایا لاکھوں کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق محلہ پپلی والامیں 12/13مسلح ڈاکو ؤں نے سکول ٹیچر محمد نواز بھٹی کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیا دوران تلاشی تین تولے طلائی زیورات تیس ہزار روپے نقدی تین سیل فونز لوٹ کر ہمسائے ماجد قریشی کے گھر داخل ہوگئے یہاں سے ڈاکوؤں نے پانچ تولے طلائی چھ تولے چاندی کے زیورات چالیس ہزار روپے نقدی دوسیل فونز ہینڈی کیم کیمرہ لوٹ لیا تیسری واردات میں عتیق جھجھ کے گھر ہوئی یہاں سے ڈاکو ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل اڑھائی ہزار روپے دوسیل فونز لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےمتاثرین کا کہنا ہے کہ بار بار کالیں کی گئیں مقامی ایس ایچ او نے ہمیشہ کی طرح اپنا موبائل فون بند کیا ہوا تھا محرر کو اطلاع دی مگر پولیس تاخیر سے پہنچی ہم خادم اعلی اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کی مسلسل ناکامی کا سخت نوٹس لیکر عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ 15.8.13.6.36PM

 حجرہ شاہ مقیم کی خبریں۔ رپورٹ محمداسلم حجروی

عید کے روز محنت کش کا قتل نعش چھت سےلٹکا دی گئی

حجرہ شاہ مقیم۔عید کے روز محنت کش کاقتل نعش چھت سے لٹکا دی گئی ۔مقتول پانچ بچوں کا باپ ڈھلیانہ روڈ پر ٹینٹ سروس کاکام کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں شمس کے کا رہائشی محنت کش محمد حسین ولداللہ جوایا تیلی عید کے روز ڈھلیانہ روڈ حجرہ میں دوپہر دوبجے ٹینٹ سروس کی دوکان میں مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے گلےسے وہ رسہ نکالا جسے ڈال کر قاتلوں نے مقتول کو چھت سے لٹکا یا تھا چشم دید گواہان نے بتایا کہ انہوں نے تین نامعلوم افراد کو دوکان سے نکلتے دیکھاہے جن کیخلاف والدکی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

قبضہ گروپ نے کیس ہارنے پر بے اولادمعمر جوڑا قید کرلیا

حجرہ شاہ مقیم۔قبضہ گروپ نے کیس ہارنےپر بے اولاد معمر جوڑا قید کرلیا ۔ مکان سے بید خلی کیلئے جوڑے پر تشدد پولیس نےرہائی دلاکر مقدمہ درج کرلیامحلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کربھوکےپیاسے جوڑے کو رہائی دلائی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سرائے امر سنگھ کے اسلم بھٹی وغیرہ کا غفور شاہ نامی شخص کیساتھ بارہ مرلہ کے مکان کا عدالت میں کیس چل رہا تھا جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں غفور شاہ کے حق میں ہوگیا غفور شاہ اور اسکی معمربیوی اپنے مکان میں رہائش پزیر تھے کہ اسلم بھٹی نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اپنا مال مویشی لاکر مکان میں باندھ دیا بے اولاد معمر جوڑے کو مکان سے نکل جانےکا حکم دیا انکار پر زدوکوب کیا اور مکان کو باہر سے تالہ لگا کر جوڑے کو قیدکرلیا گیا محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے تالہ کھول کر میاں بیوی کو قبضہ گروپ کی قید سے رہائی دلائی کر مقدمہ درج کرلیا ۔ 11.8.13.4.33PM


منچن آباد سپرنگ ٹائیڈ سکول کے طلباکی شاندار کارکردگی

منچن آباد (منور حسین خان)سپرنگ ٹائیڈسکول تحصیل بھر کا وا حد انگلش میڈیم سکول ہے جہا ں بچو ں کو ابتدا ء ہی سے انگلش لینگوئج کی خصو صی تعلیم دی جا تی ہے میٹرک کے سالانہ امتحان 2013میں ادارہ ہذ کی طالبہ وجیہہ ارشاد نے 965نمبرحا صل کرکے تحصیل بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ان خیالات کا اظہار علی رضا چودھری نے صحافیو ں کی افطار پارٹی کے موقع پر کیا انہو ں نے بتایا کہ ادارہ ہذا کا رزلٹ سو فی صد کامیاب رہا جس کے مطابق سعد حسن نے889،انیرا خلیل 877،بلال رضا790،حا مد نور 787 ،عمر زبیر 779،ارسلان حیدر774،مدثراویس 766،فر خ رضا 761،اقصی انجم716،اساما ابراہیم 600،قاضی ارسلان590،اورعبداللہ حفیظ نے 566نمبر حا صل کئے جو کہ ادارہ ہذا کے اسا تذہ اور طلباء کی محنت کا نتیجہ ہے 11.8.13.12.10PM

منچن آباد۔ آفیسر زعوام کے خادم ہیں۔سید اصغر شاہ

منچن آبا د(منور حسین خان)اللہ تعالیٰ نے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں جو عزت بخشی ہے میں اُس پر خدائے بزرگ وبرترکا شکر گزار ہو نے کے ساتھ ساتھ حلقہ کے عوام کا انتہائی مشکور ہوں جن کے و وٹ  سے مجھے کامیابی حا صل ہوئی آفیسر ز عوام کے خادم ہے ا ن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے در پیش مسائل حل کریں لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے از خود تھانہ کچہریوں اور سرکاری دفاتر میں رابط کریں میری کسی بھی فون کال کا انتظا ر نہ کیاجائے شنوائی نہ ہونے کی صورت میں جائز کاموں کے لیے میں حاضر ہوں ان خیالات کااظہارسید محمد اصغر شاہ رکن قومی اسمبلی نے گزشتہ روزٹی ایم اے منچن آباد میں گوررنمنٹ ایمپلائزسیکرٹریز یونین کونسلز اور ملازمین درجہ چہارم ٹی ایم اے کےعہدیداران کی تقریب حلف وفاداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے مسلم لیگ کی حکومت نے سات یوم کے اند ر پہلا عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جو بظاہر دشوار ہے تاہم اس کے دور رس نتائج عوام کے سامنے بہت جلد آنا شروع ہو جائیں گے، لوڈ شیڈنگ کی طرف خصوصی توجہ دی جار ہی ہے بہت جلد انرجی بحران پر قابو پا  لیں گے تقریب سے چوہدری محمد ارشد سدھواسسٹنٹ کمشنر منچن آباد، میاں خالد محمود وٹو سابق سٹی ناظم منچن آباد ،راؤ کاشف الرحمن جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، آفتاب نعیم وٹو سابق ناظم مٹ والا، خضر شفقت پراچہ صدر ایمپلائز سیکرٹری یونین کونسلز اورحسین احمد مدنی صدر ملازمین درجہ چہارم ٹی ایم اے نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں محمد اکرم خاں گدھو کا وٹو،سید آفتاب رضا شاہ،مولانا معین الدین وٹو، پیر سید احمد شاہ بنانوالہ،راؤ شفیق الرحمن اے ڈی ایل جی سمیت معززین علاقہ موجود تھے۔9.7.13.7.40PM
 

حجرہ شاہ مقیم کی خبریں۔ رپورٹ محمداسلم حجروی

پولیس کا چھاپہ سینکڑوں لٹر دیسی شراب برآمد

حجرہ شاہ مقیم۔ پولیس کا چھاپہ سینکڑوں لٹر دیسی شراب برآمد منشیات فروش فرار ۔ فیکٹری نما گھر سے پانچ سو لٹرتیارشراب کشید کرنیوالے آلات پکڑے گئے مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ پولیس نےمخبر کی اطلاع پر متعدد مقدمات میں مطلوب ارشد عرف اچھی ڈوگر کے مکان پر گاؤں قاسم پورہ میں چھاپہ مار کر دیسی شراب تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی جبکہ بدنام زمانہ منشیات فروش ثقلین حیدر ڈوگر ، وارث علی ڈوگر پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے فیکٹری سے شراب کشید کرنیوالے آلات اور500لٹر تیار شراب قبضے میں لیکر منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا قبل ازیں پولیس نے مختلف رہائشی آبادیوں میں قائم قحبہ خانوں پر بھی چھاپے مار ے کامیاب کاروائی کے بعد ایس ایچ او سجاد حیدر ڈوگر نے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ فحاشی کے اڈوں اور منشیات فروشوں سے اپنا حصہ وصول کرکے انکی پشت پناہی کرتے ہیں اگر صحافی برادری میرا ساتھ د ے توچند دنوں میں علاقہ سے منشیات فروشی اور فحاشی عریانی کے تمام اڈے جڑ سے اکھاڑپھینکوں گا ۔

مردہ جانوروں کے گوشت کا دھندا عروج پر شہریوں کا احتجاج

حجرہ شاہ مقیم۔ مردہ جانوروں کے گوشت کا دھندا عروج پر شہریوں کا احتجاج ۔ قصائی نے ہمسائیوں کو بھی نہیں بخشا حقیقت سامنے آ نے پر گوشت سمیت فرار۔تفصیلات کے مطابق میلاد چوک حجرہ میں بیف گوشت کادھندا کرنیوالے قصائی امتیاز علی ولد اللہ دتہ بروز پیر اپنے ہمسائے دوکانداروںاور محلہ داروں عرفان پراچہ ،مبین خان غوری ودیگر کو مردہ جانور کا گوشت فروخت کردیا گوشت کی عجیب رنگت اور سمیل سے لوگوں شک گزرا تو انہوں نے پولیس اور ویٹرنری ڈاکٹر کو اطلاع دینے کیلئے رابطے شروع کردےئے اسی دوران قصائی ناقص گوشت کے ٹکڑےاٹھاکر فرار ہوگیا مقامی لوگوں کے احتجاج پر پولیس نے ویٹرنری ڈاکٹر رانا عبدالروف کی مدعیت میں قصائی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

چوری ، بوگس چیک،اورلڑائی جھگڑوں کےمقدمات درج

حجرہ شاہ مقیم۔ چوری ، بوگس چیک،اجاڑے اور لڑائی جھگڑوں کے مقدمات۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 35/Dکے محمد اشفاق نے مشتاق ،رشید ،محمد علی،امانت علی،محمدبوٹا،محمد ندیم،انجم وغیرہ کیخلاف چوری اور فصل کے اجاڑے کا مقدمہ درج کرادیا،مراتب بلاک حجرہ کے حکیم عبدالقادر نے محمد اعظم چھینبہ کیخلاف 78ہزار کابوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کرادیا،گاؤں کھرل کلاں کے منیر احمد جٹ نے عبدالرزاق،مشتاق ،جعفر،عارف پسران محمد صادق جٹ کیخلاف چادر چاردیواری کا تقدس پامال اورخواتین کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرادیا، گاؤں 18/Dکی زینب بیبی نے رمضان ،احسان،صدام،اشفاق وغیرہ کیخلاف بے حرمتی تشدد اور مسلح بلوے کا مقدمہدرج کرادیا، سرائے امر سنگھ کے محمد اسلم کھوکھر کی درخواست پر پولیس نے ساڑھے3لاکھ مالیتی دو راس گائے کی چوری کے الزام میں صفدر ،مدثر ،محمد ریاض ،توقیر شاہ،صابر ،عارف ،ولی محمدوغیر ہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 8.7.13.7.20PM

حجرہ شاہ مقیم ۔فصل اجاڑے کی رنجش پرفائرنگ گولیاں لگنے سے زمیندار قتل

حجرہ شاہ مقیم(محمد اسلم حجروی) فصل اجاڑے کی رنجش پر فائرنگ گولیاں لگنے سے زمیندار قتل ۔مقتول عاشق شاہ کا دوروز قبل قاتل اعظم ڈوگر وغیرہ سے اجاڑہ کے معاملہ جھگڑا ہوا تھا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کھجوروالہ کے زمیندار سید خالد حسین شاہ اور سید عاشق شاہ گزشتہ رات اپنےٹیوب ویل کے احاطہ میں موجود تھے کہ اچانک محمد اعظم ڈوگر ،محمد عامر ڈوگر اپنے دونامعلوم مسلح ساتھیوں نے احاطہ میں داخل ہو گئے جنہوں نے آ تے ہی فائرنگ کردی گولیاں لگنے کے نتیجے میں عاشق شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مقتول کے بھائی خالدشاہ نے پولیس کی دی گئی درخواست میں وجہ عناد بتا تے ہوئے انکشاف کیا کہ فصل اجارنے پر دو روز قبل مقتول کی قاتل پارٹی سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش میں انہوں نے میرے بھائی کو قتل کیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

حجرہ شاہ مقیم ۔مسلح ڈاکو لیسکواہلکار سمیت متعدد راہگیروں کو لوٹ کر فرار

حجرہ شاہ مقیم (محمد اسلم حجروی)مسلح ڈاکو لیسکو اہلکار سمیت متعدد راہگیروں کو لوٹ کر فرار ۔ لیسکو اہلکار موٹر سائیکل،ڈالہ ڈرائیور ساتھی سمیت نقدی و سیل فونز سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو ملازم نعیم اللہ رائیکوال میلاد چوک حجرہ سے تکے کباب لیکر اپنے گھر جارہا تھا کہ ڈگری کالج فار بوائز کے قریب ڈاکوؤں نے روک لیا دوران تلاشی 1ہزار روپے سیل فون موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ، دوسری واردات پل نہر ڈالہ مستقیم پر ہوئی ہنڈائی ڈالہ سوار محمدعابد اور مظفر گزشتہ صبح چھ بجے دیپالپور سے حجرہ شاہ مقیم آرہے تھے کہ راستے میں گاؤں ڈولہ مستقیم کے قریب ناکہ لگائے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کےزور پر روک کر 13ہزار روپے 2موبائل فون چھین لےئے ۔ 7.7.13.7.10PM

منچن آباد ۔ نہر فورڈ واہ کےساتھ  چلنے والی ڈرین پر قبضہ گروپو ں کامحکمہ کی ملی بھگت سے قبضہ

منچن آباد (منور حسین خان)منچن آبادنہر فورڈ واہ کے ساتھ ساتھ چلنے والی ڈرین پر قبضہ گروپو ں کا محکمہ کی ملی بھگت اور ناہلی کی وجہ سے قبضہ ، قبرستان سمیت شہر کے جنوبی علاقہ کو سیلاب کی صورتحال میں شدید خطرہ لا حق، اہل علاقہ کی وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق ہرسال موسم برسات میں بارشو ں کا پانی سینکڑو ں دیہاتو ں اور قصبو ں سے ہوتا ہوا منچن آباد ڈرین سے گزرتا ہے اورپچھلے تین سالو ں سے ڈرین کی صفا ئی نہ ہونے اور قبضہ گروپو ں کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب جا تے ہیں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جبکہ ڈرین کی صفا ئی کے لئےرکھا جانیوالا بجٹ محکمہ کے کرپٹ افسران کی نظر ہو جا تا ہے ہر سال محکمانہ غفلت اور قبضہ گروپو ں کی وجہ سے علاقہ مکینو ں کامالی نقصان مقد ر بن چکا ہے اور پھریہی پانی ڈینگی اور وبائی امرا ض کا باعث بنتا ہے محلہ گلشن حبیب،سورج پورہ،ایجوکیشن ٹاؤن ،محلہ ساڑھوا ں ،نئی آبادی اور قبرستان بابا علی شاہ کے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہباز شریف ،سیدمحمد اصغر شاہ ایم این اے اورمیا ں فدا حسین کالوکا وٹو ایم پی اے سے فی الفورنوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔7.7.13.4.57PM

پریس کلب منچن آباد کا مذمتی اجلاس

منچن آباد (منور حسین خان)۔منچن آبادپریس کلب کے عہدیداران کی حویلی لکھا پریس کلب کے چئیرمین سے اظہار یک جہتی،ہنگامی اجلاس میں دنگا فساد میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن نہ لینے کی مذمت ۔ڈی پی اوسے کاروائی کا مطالبہ رپورٹ  کے مطابق حویلی لکھا پریس کلب کے چئیرمین اور روزنامہ نوائے وقت کے رپورٹرحاجی متین آسی کےگھر پر مسلح افراد کے حملے اور پولیس کا موقع پر موجود ہونے کے باوجود خاموش ماشائی کا کردار ادا کرنے کے بعد غنڈہ گرد عناصر کے خلاف پرچہ درج نہ کرنے کیاطلاع پر منچن آباد پریس کلب میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سینئرصحافی حاجی شجاعت علی اظہر پیرزادہ،حاجی محمد اقبال چوہان،خانزادہ منور حسین ،شیخ محمد گلریز شہزاد،چوہدری اعجاز محمود ،چوہدری محمد ندیم سمیت دیگرعہدیداران وممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پولیس معزز سینئرصحافی کے ساتھ غنڈہ گردی کرنے والے بدقماش عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائےانہیں فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائے۔اجلاس میں ایک قرارد پاس کی گئی جس میں ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا گیا کہ غنڈہ گرد عناصر کو کھلی چھوٹ فراہم کرنےوالے ایس ایچ او کے خلاف بھی فی الفور تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ غنڈہ گردی کے ذریعے آزادی صحافت کو سلب نہیں کیا جاسکتا اور ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔6.7.1311.25AM 

حویلی لکھا۔ پولیس کی موجودگی میں سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ

حویلی لکھا ( پی سی پی) اے ایس آئی کی موجودگی میں حویلی لکھا کے سینئرصحافی کے گھر پر مخالفین کا دھاوا پولیس کے روکنےکے باوجود ملزمان نے مقامی بااثر سیاسی شخصیت کے ایما پر قاتلانہ حملہ کیا پولیس نے ڈی پی او اوکاڑہ کے حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا سماجی تنظیموں کا اس غنڈہ گردی پرشدید احتجاج ،رپورٹ کے مطابق حویلی لکھا کے سینئر صحافی الحاج محمد متین آسی کے گھر پر ان کے مخالف ذوالفقار اپنے ساتھیوں سمیت مقامی بااثر سیاسی شخصیت کےایما پر سٹی پولیس جو کہ مذکورہ لڑائی کا موقع ملاحظہ کرنے آئی تھی کہ ملزمان نےدوبارہ مسلح ہو کر جاپہنچے اور جان لیوا حملہ کر دیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی ملزمان فرار ہو گئے اس سلسلہ میں ڈی پی او اوکاڑہ کو بھی اطلاع دی گی لیکن ایس ایچ او حویلی لکھا نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کر دیا مقامی صحافیوں کے علاوہ مرکزی جماعت اہلسنت اور دیگر تنظیمات نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صحافیوں نےوارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندراج مقدمہ نہ ہوا تو پنجاب بھر کی صحافتی تنظیمیں اس احتجاجی کال میں شامل ہونگی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری مقامی پولیس پر ہوگی۔4.7.13.6.30PM


عارف والا۔مزاحمت پر ڈاکووں نےچوکیدار کو شدید زخمی کر دیا                                               

عارفوالا (چوہدری محمد اقبال) نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے مزاحمت کرنے پر وحشیانہ تشدد کر کے چوکی دار کو شدید زخمی کر دیاڈاکو چوکی دار اور پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونی کے چوکیدار اور مینجر سے موبائل فون نقدی اور اسلحہ چھین کر فرار شدید خمی چوکیدار ساہیوال منتقل تفصیل کے مطابق گزشتہ رات 4مسلح ڈاکوں نے مسلم گارڈن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر50سالہ چوکیدار محمد فاروق کو مار مار کر ادھ موا کر دیا شور کی آواز سن کر کالونی کےمنیجر آ گیا ڈاکو ؤں نے اسے بھی زود کوب کیا اور موبا ئل فون نقدی اسلحہ چھین کرفرار ہو گئے زخمی چوکیدار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔


عارف والا۔ مکان ڈھائی مرلے گیس کا بل دو لاکھ

عارفوالا(چوہدری محمد اقبال ) سوئی ناردن گیس کا چمتکار ڈھائی مرلے کے مکان کو تقریبا دولاکھ روپے کا بل ارسال کر دیاتفصیل کے مطابق عارفوالا کے رہائشی سی بلاک کے ملک علی احمد کو محکمہ سوئی ناردن گیس کے عملہ نے ایک لاکھ چھیساسی ہزار نو سو ستر روپے کا بل ارسال کر دیا بل دیکھ کر ملک علی احمد نے کہا کہ شیر نے ہماری جیبوں پر ڈاکے ڈالنے شروع کر دیئے ہیں اورخالی خزانہ بھرنے کیلئے غریبوں کی کھالیں اتارنے کا سلسلہ شروع کر دیا انہوں نےوزارت پٹرولیم و گیس سے اپیل کی کہ مجھے زائد بل بھیجنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔


عارف والا۔ ڈاکو ؤں نے مقامی تاجر سےموٹر سائیکل چھین لی

عارفوالا ( چوہدری محمد اقبال ) ڈاکوؤں نے مقامی تاجر سے موٹر سائیکل چھین لی پولیس نے ڈاکو ؤں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل برامد کر لی مدعی پر ڈاکو ؤں سے صلح کرنے کیلئے پولیس کا دباؤ تفصیل کےمطابق ڈی بلاک کے رہائشی دوکاندار فلک شیر سے سر شام دو نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نےموٹر سائیکل چھین لی شک کی بنیاد پر اے بلاک کے رہا ئشی نوید کو گرفتار کر لیا جس نے انکشاف کیا کہ میں نے یہ واردات 59ای بی کے اصغر عرف اصغری سے مل کر کی ہےپولیس نے زیر حراست ڈاکو سے موٹر سائیکل برامد کر لی اور ڈاکو ؤ ں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے مدعی کو ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی موٹر سائیکل مدعی کو واپس کر کےصلح کی کوشش کر رہاہے واضع رہے کہ عارفوالا میں اب تک موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی واردتوں میں درجنوں افراد موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔3.7.13.6.47PM


سانحہ نانگا پربت کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت پہنچ گئی

گلگت۔سانحہ نانگا پربت کے باوجودسیاحوں کی بڑی تعداد گلگت پہنچ گئی۔جنوبی ایشیا سمیت بہت سارے علاقوں میں گلگت بلتستان سب سے پرامن علاقہ ہے سیاحوں کا میڈیا سے گفتگو،سانحہ نانگا پربت کےباوجود غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چار روز سے بذریعہ جہاز دو درجن سیاح سکردو ائرپورٹ پہنچ گئے جس سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں پھر سےجان پیدا ہوگئی ہے ادھر گلگت، ہنزہ نگر اور ضلع غذر میں بھی سیاحوں کی بڑی تعدادآذادانہ طور پر علاقے میں تفریحی اور سیاحتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،جس سےنانگاپربت سازش کو غیر ملکی سیاحوں نے ناکام بنادیا ہے متعدد سیاحوں نے کہا کہ نانگاپربت واقعہ کا گلگت بلتستان سے کوئی تعلق نہیں۔گیارہ سیاحوں کے قتل کے باوجودبھی سیاحوں نے کہا کہ اب بھی جنوبی ایشیا سمیت بہت سارے ممالک اور علاقوں میں گلگت بلتستان سب سے پرامن علاقہ ہے۔غیر ملکی اپنی ہمت اور حوصلے سے اس سازش کو ناکام بنا کر سیاحت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔2.7.13.5.18PM



حجرہ شاہ مقیم۔ ایکسیڈنٹ میں زخمی2افراد ہسپتال میں چل بسے

حجرہ شاہ مقیم(محمد اسلم حجروی)ایکسیڈنٹ میں زخمی 2افراد ہسپتال میں چل بسے ورثا ء کا احتجاج ۔ جاں بحق موٹرسائیکل سوار وں کو مزدا ٹرک نے ٹکر مار ی ڈرائیور کنڈیکٹر فرار مقدمہ درج رپورٹ  کے مطابق نواحی گاؤں بونگہ خان سنگھ کا نتھےخاں وٹو ہمرا ہ ستاں بی بی موٹر سائیکل نمبری OKK5167پرکنگن پور کی جانب جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنیوالے مزدا ٹرک نمبری LZJ6211نے ٹکر ماری ٹرک ڈرائیور،کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں نتھے خاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون ستاں بی بی کو زخمی حالت میں کلیر کلاں کے آرایچ سی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر شعبان اور عملہ تاخیرسے پہنچا اتنے میں خاتون بھی جاں بحق ہوگئی جس پر ورثاء نے محمد زاہد کی قیادت میں ڈیوٹی ڈاکٹر کیخلاف شدید احتجاج کیا جو بعد ازاں مقامی ایم پی اے رہنما مسلم لیگ نافتخار حسین چھچھر کی یقین دہانی ختم کیا گیا پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔2.7.13.2.10PM


حجرہ شاہ مقیم۔ نہر سے برآمد خاتون کی نعش لاوارث دفن کردی گئی

حجرہ شاہ مقیم(محمد اسلم حجروی) نہرسے برآمد خاتون کی نعش لاوارث دفن ،نعش نکالنے سے انکاری دوسب انسپکٹرزکیخلاف محکمانہ کاروائی ،مقدمہ درج۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ڈولہ مستقیم والی نہر میں تیرتی نوجوان خاتون کی نعش دیکھ کر شہریوں نے مقامی پولیس اسٹیشن اطلاع دی محرران نے باری باری سب انسپکٹرز عبدالغفور اور شاہ نواز کو نہر پر جاکر نعش نکالنے کا کہا مگر دونوں افسروں نے ٹال مٹول سے کام لیا تاکہ نعش دیپالپور کی حدودمیں داخل ہوجائے شہریوں نے کافی دیر انتظار کے بعد ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں رابطہ کرلیا جہاں سے دونوں تھانیداروں کیخلاف انکاری ہونیکی رپٹ درج کرادی گئی بعدازاںسب انسپکٹر محمد سرور نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے ڈیڈ باڈی نہر سےنکلوائی قریبی موضع جلوجھگیاں کے چودھری محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کےقتل کا مقدمہ درج کرادیا ،پوسٹمارٹم کے بعد نعش ٹاؤن کمیٹی عملہ کے حوالے کردی گئی جنہوں نے نماز جنازہ کے بعد فاریسٹ پارک سے ملحقہ قبرستان میں دفن کردیا۔2.7.13.1.31PM



Pakistan News 0