موت بکی گلی گلی
تمباکو نوشی بنیادی طور پر خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ یہ انسان کو آہستہ آہستہ کھوکھلا کر کے وقت سے پہلے موت کے قریب کر دیتی ہے ولڈ ہیلتھ کےمطابق پوری دنیا میں 1.3بلین لوگ تمباکو نوشی کا شکار ہیں اور 20بلین سگریٹس روزانہ کی بنیاد پر بکتی ہیں پچھلے 30سالوں میں ترقی یافتہ مما لک میں اس کی مانگ کمی آئی ہے جبکہ ترقی پزیر ممالک میں اسکی کھپت میں اضافہ ہوا ہے اسکی مانگ ایشیائی مملک میں پاکستان میں سب سے زیادہ ہے جن میں چالیس فی صد مرد اور آٹھ فیصد عورتیں اسموکنگ کرتی ہیں
تمباکومیں نکوٹین موجود ہوتا ہے جس میں اک طرح کا نشہ ہوتا ہے نکوٹین سے ہمارے دماغ میں دو کیمکلز انڈروفیناوڈوفامائین کااضافہہوتا ہے جو ہمارے اندر وقتی طور پر خوشی اور سکون کا احساس پیدا کرتے ہیں اور ساتھ ہی مزید تمباکو کی خواہش میں بھی اضافہ کرتے ہیں اس لیئے ہی تمباکونوشی کی کوئی حد نہیں انسان چین اسموکر بن کر رہ جاتا ہے اس کے بغیر بے چینی سیرہتی ہے اور دھیرے دھیرے پھیپھڑے کام کرنا بند کر دیتے ہیں یہاں تک کہ موت قریب آ جائے کبھی ٹی وی پر کسی ہیرو کی نقل میں تو کبھی اسٹائلش دکھائی دینے کی خواہش میں سگریٹ جسے آپ بہت شوق سےاستعمال کر رہے ہیں کہ آپ بھی ان ہی ہیروز کی طرح دلکش اور پر کشش شخصیت نظر آئیں در اصل یہی سگریٹ آپ کی شخصیت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار ہے کیونکہ اس سے آپکا جسم اور ہڈیاں کمزور ہو نے لگتی ہیں جسے میڈیکل ٹرم میں آسٹیو فروزیزکہا جاتا ہے
اور آپ کے چہرے پر جھریاں اور آنکھوں کے گرد حلقے پڑنے لگتے ہیں تمباکو نوشی سے خون کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور تمباکومیں کاربن مو نو آکسائیڈہوتا ہے جس سے خون میں آکسیجن کی کمی واقع ہوتی ہے اور یہ ساری وجوہات اسٹروک اور ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتی ہیں سگریٹ کا استعمال کرنے سے 90% لوگلنگز کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں نہ صرف یہ بلکہ تمباکو نوشی سے اور بہت سے کینسرزبھی ہو سکتے ہیں جن میں لبلبے کا کینسر ، چھاتی کا کینسر،گردے کا کینسر ،گلے کاکینسر اور پیٹ کا کینسر بھی شامل ہیں
جب کہ ہماری نظر میں بے ضررسی کچھ چیزیں جن میں سگریٹ،حقہ، پایپ ،شیشہ ، سگار، پان،گٹکا یا اور اسی طرح کی چبانے والی چیزوں میں تمباکوکا استعمال ہو تا ہے جو انتہائی خطرناک ہے اگر آپ یہ جان لیں ان چیزوں میں اس تمباکو کے علاوہ اور کیا کیا شامل ہے تو یقیناًاسے چھوڑنے کو ترجیح دیں گے انچیزوں میں تمباکو کے علاوہ جو چیزیں ڈالی جاتی ہیں ان میں 4000کیمیکلز ہوتے ہیں جنمیں سے 200کے قریب زہریلے ہوتے ہیں اور 60کے قریب ایسے کیمکلز ہو تے ہیں جو کلینر کے لیے استعمال ہوتے ہیں ڈیڈ باڈٖیز یالاشوں کو محفوظ کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق کیمیکلز امونیا اورجیسی مضر صحت اشیاء استعمال ہوتی ہیں جن سے آپ خود سوچ سکتےہیں کیسی کیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں
کینسرز جن کا میں پہلے ہی ذکر کر چکی ہوں ان اشیاء کے استعمال سے انکینسرز کے علاوہ کلے ،منہ اور حلق کا کینسر بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اک بیماریجسے میڈیکل زبان میں ایم فیزیما اوربرونچٹس کہا جاتا ہے اسمیں لنگز کے ٹشوزمستقلطور پر ناکارہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسیرہتی ہے ایسے لوگوں کو دمہ اور نمونیاہونے کےچانسز زیادہ ہو جاتے ہیں ایسے مریضوں کے پھیپڑے صحیح مقدار میں آکسیجن نہیں بناپاتے اور سانس کا پوری طرح نہ آنا موت کا سبب بن سکتا ہے
آپ اسمو کنگ کر کے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے کولیگز،فیملی اور دوست احباب اور خاص کراسمیں موجود بچوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ سگریٹ سے نکلنے والا دھواں ان کےلنگز میں جا کر انہیں بھی ا ن تمام بیماریوں کا شکار کر سکتا ہےاگر آپ تمباکو نوشیچھوڑنا چاہتے ہیں تو شروع میں کچھ گھبراہٹ ،چڑچڑاپن اور اداسی اور پریشانی کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کسی کام میں دل نہیں لگے گا کہ تمباکو نوشی کی طلب آپکو بیزار رکھے گی اسی لیے تمباکو نوشی چھوڑنا مشکل کام ہے لیکن نا ممکن نہیں کیونکہ زندگی بہت خوبصورت ہے اور آپ کے پاس اپنے رب کی طرف سے امانت ہے اس کی حفاظت کرنا آپ کا فرض ہے
تمباکو نوشی چھوڑنے کی عادت میں آپ اپنے معالج سے بھی مدد لے سکتےہیں اب نیکوٹن پروڈکٹس مار کٹ میں موجود ہیں جو تمباکو نوشی کی عادت چھڑانے میں آپکی مدد گار ثابت ہونگی جیسے نیکوٹین چیونگم اور نیکوٹن اسپرے اس کے علاوہ کچھ اورادویات تمباکو نوشی کی اس عادت کو چھڑانے میں آپ کی مدد گار ہونگی لیکن سب سےزیادہ آپ کی اپنی خواہش اور قوت ارادی کی ضرورت ہے اگر آپ اس عادت کو چھوڑنا چاہتےہیں تو ہی چھوڑ سکیں گے فیصلہ آپ کو خود کرنا ہو گا