مختصر قومی خبریں

   شوبزکی خبریں   

دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ میں دوستی بڑھنے لگی
اداکارہ ودیا بالن کہتی ہے کہ وہ آرام کے دوران انتہائی خود غرض ہو جاتی ہے اس وقت اگر کوئی پریشان کرے تو بالکل بھی اچھا نہیں لگتا
بالی وڈ اداکارہ ماہی گل کہتی ہے کہ وہ ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہے جن سے اپنا مقام بنا سکوں
ہالی وڈ ٹی وی میزبان کم کردیشان کے شوہر کے ساتھ اختلافات بڑھ گئے ہیں اس نے اپنی سالگرہ کینائے ویسٹ کے بغیر منائی
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کہتی ہیں کہ انہوں نے فلم رام لیلا کے آئٹم سانگ کے لیے دن رات محنت کی ہے
کرینہ کپور نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی اس فلم کی شوٹنگ اگلے برس جون میں ہو گی
پاکستانی نثراد کینڈین اداکارہ ارمینا رانا خان کی پہلی بالی وڈ فلم اٹز ٹو مچ 25 اکتوبر کو ریلیز ہو گی
معروف لائف اسٹائل میگزین ایف ایچ ایم کے پول کے مطابق لوگوں نے کترینہ کیف کو سال دو ہزار تیرہ کی پر کشش خاتون قرار دیا ہے
بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان کہتی ہے کہ وہ بالی وڈ میگا اسٹارز کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہے
بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ اسے فلموں میں ہمیشہ مشکل کام کرنا ہی پسند رہا ہے
اداکارہ سوناکشی سہنا نے اپنی بے حد مصروفیت کی بنا پر انیس بزمی کی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے اداکارہ کے پاس اس وقت درجن بھر فلمیں ہیں
اداکارہ جیکولین فرنیڈز نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ بولڈ سین نہیں کرا سکتی انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے بھی اس کے ساتھ بولڈ سین کرنے سے انکار کر کے اچھا کیا ہے
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کہتی ہے کہ وہ گلیمرس لڑکی والا امیج توڑنا چاہتی ہے

علاقائی پریس کلب

   ضرورت رپورٹرز  

اعلان تقرری

 

میاں انوار السلام کمیانہ کو پریس کلب پاکستان کا لاہور میں بیورو چیف مقررکیا گیا ہے خبروں  ،اشتہارات پریس ریلیز کی اشاعت کے لیے ان سے رابطہ کریں۔033427499925


موت بکی گلی گلی


ثمینہ فیاض بہت اچھی لکھاری ہیں  ان  کاایک غور طلب کالم  حاضر خدمت ہےامید ہے اسکو پڑھ کے کافی لوگ اپنی زندگی کا انداز بدلنے کی  کوشش کرینگے۔ ادارہ ۔                                                                                                                                                                    ان کا کالم پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں


عینی طاہرہ نامور پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ کا  خصوصی انٹرویو

                                                                                                              انٹرویو(مدثر)

 عینی طاہرہ کے مکمل انٹرویو کوپڑھنے کے لیئے  ۔ یہاں کلک کریں                                                              



        قومی خبریں        

جمہوریت اور آزاد میڈیا لازم و ملزوم ہیں۔ جہاں آرا وٹو

پی سی پی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی رہنما اور سربراہ سوشل میڈیا پنجاب محترمہ جہاں آرا ء وٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب ہیومن رائٹس کے زیرِ اہتمام آزادیء اِظہارکے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آزاد میڈیا لازم و ملزوم ہیں۔جمہوریت کےبغیر آزاد میڈیا کا تصور نہیں اور آزاد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا اِرتقا ممکن نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی ء پریس کے لئے جدوجہد کی ہے اورآزادیءاِظہار کے دفاع کے لیے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم میڈیا سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سماجی اور صحافتی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو ایمانداری سے ادا کریں پاکستان پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومت کے خلاف ایک میڈیاچینل نے باقاعدہ مہم چلائی ،جس سے پارٹی کو ۲۰۱۳؁ کے انتخابات میں بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔مگر ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور کسی بھی میڈیاچینل کی بندش کے خلاف ہیں۔جہاں آراء وٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نےمُتفقہ آئین کے ذریعے پاکستانی قوم کو بنیادی حقوق دئیے تھے۔جس میں آرٹیکل ۱۹ آزادیء اظہار کی ضمانت فراہم کرتا ہے جو کہ آزاد میڈیا کی روح ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نےمیڈیا کی آزادی کے لئے کئی جرات مندانہ اِقدامات کئے ہیں۔ہمارے سابقہ دورِ حکومت میں ایمرجنسی پیمرا ء لا ۲۰۰۷ کو ختم کیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادمیڈیا پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ اِس کی آزادی اور خود مُختاری کے لئے کھڑی رہےگی۔

حویلی لکھا۔ گرینڈ الائنس بنا توپی ٹی آئی کی ساکھ کو متاثر ہوگی۔ وقار نول

پی ٹی آئی کا گرینڈالائنس جس کی بات شیخ رشید کر رہے ہیں اگر اسی طرح بن گیا تو پی ٹی آئی کی ساکھ یقینی طور پہ متاثر ہو گی ق لیگ، ایم کیو ایم، اور مولانا طاہر القادری سے دوررہنا ہے بہتر ہے اس طرح کے الائنس کسی بھی طرح پارٹی کے حق میں نہیں ہے جب ہم اکیلے ہی اس ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں تو پھر ان دوسری تھکی ہوئی پارٹیوں کی کیاضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما سابق امیدوار این اے 147 وقار نول نے ایک پریس بریفنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی ان سے دور رہناچاہئے یہ زیادہ بہتر ہوگااس موقع پر نو منتخب سٹی صدر پی ٹی آئی اسد اللہ خاں بھی موجود تھے

پنجاب،بلوچستان کی7دسمبر،سندھ کی27نومبر کو بلدیاتی انتخابات کی یقین دہانی

اسلام آباد۔پنجاب اور بلوچستان نے 7دسمبر اور سندھ نے 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرادی چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نےبلدیاتی انتخابات سےمتعلق کیس کی سماعت کی پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوبتایا کہ پنجاب حکومت 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے بلوچستان کےایڈووکیٹ نے بھی عدالت کو صوبے میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی سندھ کےایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت صوبے میں 27نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے گی

عدالت نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اٹارنی جنرل کو فوری طلب کرلیاچیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل بتائیں کہ آئین و قانون پرعمل درآمد کیوں ممکن نہیں؟ عدالت میں خیبرپختونخوا کےایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیں گے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر اجلاس ایک ماہ تک جاری رہا تو پھر کیا کریں گے؟چیف جسٹس نے کہا کہ آئین و قانون پر عمل درآمد نہ ہوناسمجھ سے بالاتر ہےآئین کی رو سے بلدیاتی انتخابات کرانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔23.10.13.5.30PM

ڈرون حملے تعلقات میں خلش کاباعث ہیں،نوازشریف آج اوباما سے ملیں گے

واشنگٹن۔وزیراعظم نواز شریف آج امریکی صدر اوباما سے ملاقات کریں گے۔ امریکی ادارہ برائے امن میں خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے واضح کیا کہ ڈرون حملے پاک امریکاتعلقات میں خلش کاباعث بنتے ہیں، یہ بندہونے چاہییں ڈرون حملوں کے معاملے نے ہمارے لوگوں کو بری طرح سے پریشان کررکھا ہےپارلیمنٹ میں اپنے پہلے ہی بیان میں، میں نے ڈرون حملوں کو بند کرنے کےلیے یقین دہانی کے اپنے عزم کو دہرایا تھاحال ہی میں ہماری سیاسی جماعتوں نے قومی کانفرنس کے اعلامیے میں کہہ دیا تھا کہ ڈرون کا استعمال نہ صرف ہمارے علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی ہے بلکہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے ہمارے عزم اورکوششوں کے بھی خلاف ہے  یہ مسئلہ دونوں ملکوں کے درمیان خلش کا باعث ہے اس لیے میں ڈرون حملوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دے رہا ہوںمجھے علم ہے کہ پاکستان کو اصل خطرہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے ہے لیکن پاکستان نہ تو دہشت گردی کا ذریعہ ہےاور نہ ہی اس کا مرکز  درحقیقت پاکستان توخود دس سال سے زائد عرصے سے اس کا شکار ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں سب کو معلوم ہیں امریکا، بھارت میں اپنے بڑھتےہوئے اثر و رسوخ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر سمیت اہم تنازعات کے حل کروانے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے میں بہت کچھ کرسکتا ہے۔23.10.13.2.30AM

امریکا ڈرون استعمال کرکے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ڈرون حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں پاکستان میں ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں امریکا کو ڈرون حملے بند کرنے چاہئیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا کی واحد سپر پاور کو انتباہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں کے ذریعے امریکی حکام نے غیر قانونی طور پر لوگوں کی جان لی ڈرون حملوں کی خفیہ نوعیت نے امریکا کو ”قتلِ عام“ کالائسنس دے دیا ہےپاکستان میں کیے گئے ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں شہریوں کی ہلاکتوں پر امریکا کوجنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا جاسکتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی امریکا کو دی جانے والی خفیہ معلومات ڈرون حملے کےلیے استعمال ہوسکتی ہیں برطانیہ امریکا کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ نہ کرے  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کے ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں امریکا پاکستان میں ڈرون کی خفیہ مہم جلد ختم کرے اور غیر قانونی طور پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ڈرون حملوں میں بے گناہ شہریوں کے مارے جانے کے ثبوت ملے ہیں  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں کھیتوں میں کام کرنے والی پاکستان کی معمر خاتون اور مزدور ہلاک ہوئےرپورٹ کےمطابق ڈرون حملوں کے ذریعے امریکی حکام نے غیر قانونی طور پر لوگوں کی جان لی ڈرون کی اس خفیہ مہم/ پروگرام کی بڑے پیمانے پر چھان بین کرنی چاہیے شمالی وزیرستان اور شمال مغربی پاکستان میں جنوری 2012ء سے رواں سال کے اگست تک 45 ڈرون حملے کیے گئے پاکستان اور یمن میں ڈرون حملوں اور ان میں بیگناہوں کی ہلاکتوں پرایمنسٹی انٹرنیشنل کی تفصیلی رپورٹ آج جاری ہوگی۔22.10.13.10.00AM

جان کیری کے پوچھنے پر کہا پاکستان کو امداد نہیں تجارت چاہیے، نواز شریف

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ جان کیری نے پوچھاآپ یاچاہتے ہیں میں نے کہا امداد نہیں تجارت ملک کو درپیش مسائل کی ذمہ داری ہم سب پرعائد ہوتی ہے ہم چاہتے ہیں پاکستان اپنے پاوٴں پرکھڑاہو  ہمیں برابری کی سطح پرتعلقات چاہیئے  وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کمرانوںکااحتساب ضرور ہوناچاہیے پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف تھے،انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کواکثریت ملی انتخابات کے بعدانتقال اقدارانتہائی مہذب اندازمیں ہوا  پاکستانی قوم کاشماردنیاکی عظیم قوموں میں ہوتاہے، جووقت ضائع ہوگیااس پرافسوس کرنے کے بجائے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہےغلطیوں کا اعتراف اورانھیں ٹھیک کرکے ہی آگے بڑھاجاسکتاہے دوسروں پرالزام تراشی کے بجائے اپنےگریبان میں جھانکناچاہیے واز شریف کا کہنا تھا کہ میں صرف مسلم لیگ  (ن) کا نہیں18کروڑعوام کا وزیراعظم ہوں ہمیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کااحترام کرناچاہیےآزادکشمیرکی حکومت کوگرنے نہیں دیا، خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف،سندھ میں پی پی اورایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کیا، دھاندلی کاشورقابل مذمت ہےایک دوسرےکامینڈیٹ تسلیم کرناچاہیے  کراچی میں کیے گئے اقدامات سے شہرکی صورتحال بہترہوئی آپریشن بلاتفریق وامتیازکیاجارہا ہے کسی کاخوف نہیں گورنرسندھ سے ملاقات میں اتفاق ہواکہ مجرموں کیخلاف کارروائی پاکستان کے بہترین مفادمیں ہے مجرموں سےنمٹنے کیلیے قوانین سخت کیے جارہے ہیں یہ سوچناصرف ہماراکام نہیں کہ ملزموں کی ضمانت کیوں ہوتی ہے دیگرادارے بھی سوچیں پاکستان میں ہماری حکومت کے دوران کرپشن نام کی کوئی چیزنہیں ملے گی طالبان سے مذاکرات کامثبت جواب آناچاہیے دہری ہی نہیں تہری شہریت کے حامل افرادکیلیے آئینی ترمیم لائیں گےوزیر اعظم نے خطاب کےدوران کہا کہ آئیں پاکستان آکرسرمایہ کاری کریں انتہاپسندی چندبرسوں میں ختم ہوجائیگی۔ 22.10.13.4.30AM

شاہ زیب قتل ،مقدمہ انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت چلانے کیخلاف اپیل مسترد

کراچی۔سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت چلانے کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔شاہ رخ جتوئی نےشاہ زیب قتل کیس کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت چلانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھا سندھ ہائی کورٹ نے پانچ مئی کو شاہ رخ کی اپیل مسترد کردی تھی ۔21.10.13.2.00PM

وزیراعظم میاں نواز شریف آج دورہ امریکا پر روانہ گئے

اسلام آباد۔وزیراعظم میاں نواز شریف آج دورہ امریکا پر روانہ گئے ، جہاں وہ امریکی صدر بارک ابامہ ، وزیر خارجہ جان کیری اور کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کریں گے ،وہ دورہ امریکا میں امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات کریں گے امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مذاکرات میں سیکیورٹی امور پر گفت گو ہو گی لیکن لازمی نہیں کہ اس گفت گو میں ڈرون حملوں کامعاملہ بھی اٹھایا جائے  بدھ کو ہونے والی امریکی صدر سے ملاقات سے پہلے نوازشریف امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے نواز شریف دورہ امریکامیں نائب امریکی صدر اور کانگریس اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے  دوسری طرف پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکا نے 32 کروڑ20 لاکھ ڈالرز رقم فراہم کردی ہے اس رقم کی ادائیگی کا معاملہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ امریکامیں اٹھایا تھا ، یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کے پرانے واجبات کی مد میں ملی ہے جس سےحکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔19.10.13.10.10AM

پنجاب میں کوئلے کے ذخائر ہیں، بجلی بنائی جاسکتی ہے ،شہبازشریف

لاہور۔پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پنجاب میں 446ملین ٹن کوئلےکے خائر ہیں،جنہیں استعمال میں لا کر بجلی کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔یہ بات انہوں نے چائنا جیزوبا گروپ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ینگ یائی شنگ کی سربراہی میں وفدسے گفتگومیں کہی۔

ملاقات میں انفرااسٹرکچرکی تعمیر،پانی اور کوئلےسے توانائی کے منصوبوں اورکم لاگت رہائشی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیاگیا شہبازشریف نے کہاکہ چینی کمپنی پنجاب میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر اور کوئلے کے ذخائر کی مائننگ کے لئے تعاون کا جائزہ لے وفدکے سربراہ کاکہناتھاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپناکردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔13.10.13.4.45PM


2ا اکتوبر1999ء کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا،چیف جسٹس پاکستان

ڈسکہ۔چیف جسٹس پاکستان افتخار محمدچوہدری نے کہا ہے کہ 12اکتوبر1999ء کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری ڈسکہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پرشب خون کی کوشش کووکلا نے قربانیاں دے کرناکام بنایا،آئین پر شب خون مارنے کا وقت گیا، وکلا ،سول سوسائٹی ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 12.10.13.4.00PM

وزیر اعظم کا انسداد دہشت گردی کیلئےاسپیشل فورس تشکیل دینے کا اعلان

پشاور۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی کے مجرموں کی ضمانت نہیں ہونے دی جائے گی اور اس کے لیے اسپیشل قوانین بنائے جارہے ہیں ، پشاور میں امن و امان سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد انہوں نے شاور میں دہشت گردی سے متاثرہ مسیحی برادری کے لیے 20 کروڑروپے کے ٹرسٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا۔پشاور میں امن و امان سے متعلق اعلی سطح کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاکہ انہیں دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش ہے ، غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرنے کیلیے غیرمعمولی اقدامات کرنا ہوتے ہیں، کراچی میں کامیاب آپریشن چل رہا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ موثر قانون سازی کررہے ہیں جس کے نتائج چند دنوں میں سامنے آئیں گے ۔(انسداددہشت گردی کے لیے اسپیشل فورس تشکیل دیں گے ، دہشت گردی کے مجرموں کی ضمانت نہیں ہونے دیں گے ، مجرموں کو ایک صوبے کی جیل سے دوسرے صوبے میں بھی منتقل کریں گے۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے پشاور چرچ دھماکے سے متاثرہ مسیحی برادری کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مشترکہ بیس کروڑ روپے کے فنڈ سے ٹرسٹ قائم کرنے کااعلان کیا جسکی رقم دہشت گردی سے متاثرہ مسیحی افراد اورمسیحی برداری کی فلاح وبہبود کےلیےبھی استعمال کی جائے گی۔10.10.13.2.50PM

اسلام آباد ہائی کورٹ۔ پرویز مشرف کوبیرونِ ملک جانے سے روکنے کی درخواست

اسلام آباد۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ عبد الرشیدغازی قتل کیس کے مدعی ہارون رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائےکیوں کہ معلوم ہوا ہےکہ پرویز مشرف عید سے قبل بیرون ملک جانا چاہتے ہیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگرپرویزمشرف بیرون ملک چلے گئے توحسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔10.10.13.10.20AM


      علاقائی خبریں       


منچن آباد۔رپورٹ سجاد احمد سعید تحصیل رپورٹر

منچن آباد میں لوٹ مار عروج پر تھانہ انصاف کی بجائے کرپشن کا مرکز

منچن آباد۔تھانہ منچن آباد میں لوٹ مار اور نا انصافی عروج پر پہنچ گئی تھانہ کو کرپشن نے اپنا گھر بنا لیا جھوٹے مقدمات کا اندراج پولیس کا وطیرہ بن گیا تھانہ ٹاؤٹوں کے حوالے ایس ایچ او لمبی تان کر سو گیا شرفاءکا جینا حرام ہو گیا جرائم پیشہ افراد کے وارے نیارے رپورٹ کےمطابق تھانہ منچن آباد میں جب سے شاہ زیب خان نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھالا ہے تھانہ بد امنی کاشکار ہو کر رہ گیا ہے تھانہ میں جھوٹے مقدما ت کے اندراج اور بلا جواز افراد کی پکڑ دھکڑ اور پھر پیسے لے کر رہائی نے شرفاء کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے گزشتہ شب پولیس نے لاری اڈا کے قریب چھاپہ مار کر چند افراد کو شراب پیتے ہوئے گرفتارکرنے کے بعد ذاتی رنج کی بناء پر دوبے گناہ افراد کو بھی شامل کرتے ہوئے ان کےخلاف بھی جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ذمہ دار ذرائع کے مطابق تھانہ منچن آباد کے کرپٹ ترین اے ایس آئی دلدار شیخ نے بے گناہ افرادمحمد اکمل وغیرہ کیخلاف ڈاکٹر حسنین شاہ سے ملی بھگت کر کے بوگس رزلٹ بغیر ملاحظہ کرائے حاصل کر کے ان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرکے قانون کو جوتوں کی نوک پر رکھ لیا ہے  ایس ایچ او منچن آباد نے بھاری نذرانہ وصول کرنےکے بعد منشیات کے مقدمہ میں ملوث ایک شخص کو رات کے وقت چھوڑ دیا اور شہری حلقوںمیں ملزم کو چھوڑنے کی چہ مگوئیوں کے بعد دوسرے روز پھر حراست میں لے لیا  ذمہ دار ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ میں پولیس ٹاؤٹوں نے ہر کام کے الگ الگ ریٹس مقررکر رکھے ہیں پیسے نہ دینے والے مدعیوںکا مقدمات درج کروانا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ اوکی اس دیدہ دلیری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئےڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی سےمطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ایس ایچ او کو معطل کر کے کسی ایماندار آفیسر کو تعینات کیاجائے 30.10.14.7.50PM

منچن آباد۔ رپورٹ سجاداحمدسعید تحصیل رپورٹر

ہونہار طالبہ سحر حمادکا اعزاز

منچن آباد۔ دوسری جماعت کی ہونہار طالبہ سحر حماد نے مضمون نویسی میں اول پوزیشن حاصل کر کے فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا مضمون نویسی کا فائنل 27 اکتوبر کو ڈی پی ایس بہاولنگر میں منعقدہو گا،واضع رہے کہ سحر حماد معروف قانون دان میاں حماد انور ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری بار کی صاحبزادی ،معروف لینڈ لارڈ میاں سعید احمد جوئیہ ایڈووکیٹ سابق صدربار ایسوسی ایشن منچن آباد و چیئرمین بلدیہ کی نواسی اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منچن آباد میاں شہزاد سعید جوئیہ ایڈووکیٹ اور صدر منچن آباد پریس کلب میاںسجاد احمد سعید جوئیہ کی بھانجی ہے ،ضلع بھر کی وکلاء اور صحافتی تنظیموں نے میاںحماد انور ایڈووکیٹ کو ان کی کمسن صاحبزادی کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباددیتے ہوئے ان کیلئے مزید کامیابی کی دعاکی ہے

ایوب نواز نے بطور ٹیایم او منچن آباداپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

منچن آباد۔ ایوب نواز نےبطور ٹی ایم او منچن آباداپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر اپنے پیشہ وارانہ امور سرانجام دینا شروع کر دئیے موصوف کو ٹی ایم اے پاکپتن سے یہاں تبدیل کیا گیا ہے،جبکہ ان کے پیش رو مسٹر عارف طفیل کو سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ میاں محسن رشیدنے ایک آرڈر نمبری EX-PM(ADMN)-7(340)/10 کے تحت معطل کر دیا ،منچن آباد کی عوامی سماجی اور شہری حلقوں نےنئے ٹی ایم او ایوب نواز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔19.10.14.7.35PM

 

منچن آبادرپورٹ سجاداحمد سعید تحصیل رپورٹر

ایس ای ایریگیشن اورایکسین فورڈواہ  کی گرینڈ کرپشن کوئی پوچھنے والا نہیں

ایس ای ایریگیشن اورایکسین فورڈواہ نے بوگس فرموں کے ذریعے فرضی ٹینڈر حاصل کر کے بغیر کام کروائےایک  کروڑ 20 لاکھ روپے کی پیمنٹ کرانے کے بعد سارا ریکارڈ جلا دیا ، نئےفرضی منصوبوں کے بل پاس کرانے کی تیاریاں مکمل۔تفصیلات جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں

منچن آباد۔ رپورٹ سجاد احمد سعید تحصیل رپورٹر

ٹی ایم اے منچن آباد کی نااہلی بچہ سیوریج کےمین ہول میں گر کے شدید زخمی

منچن آباد۔ٹی ایم اے منچن آباد کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث آٹھ سالہ بچہ مین بازار منچن آباد  میں سیوریج کے لئے بنا ئے جانے والے مین ہول میں گر کر شدید زخمی ہو گیا ،شہریوں کاشدید احتجاج ،تفصیلات کیمطابق مین بازار میں محمد ظفر ٹی سٹال والے کا آٹھ  سالہ بیٹا مین بازار میں کھلے مین ہول میں گر کرشدید زخمی ہو گیا مضروب بچے کی دایاں بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال منچن آباد لایا گیا جہاں سے اسے ڈی ایچ کیو بہاولنگر شفٹ کر دیا گیا مقامی شہریوں سجاد احمد ،محمد اختر بلوچ ،نعمان پراچہ ،محمد اکرم سکھیرا،شوکت علی ،شاہنواز خان ،یعقوب علی ،میاں فاروق سمیت دیگر نے ٹی ایم اے منچن آبادکے ذمہ داران کی اس غفلت اور لاپرواہی پر شدید نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

چار افراد کا غریب محنت کش کے مکان کی دیوار گرا کر مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش

منچن آباد۔چار افراد کاغریب محنت کش کے مکان کی دیوار گرا کر مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش منع کر نے پربوڑھی عورتوں ضعیف العمر افراداور بچوں پر تشدد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔رپورٹ کےمطابق محلہ عید گاہ کے رہائشی مقصود احمدنوناری کے پڑوسی ماسٹر رشید احمد نے اپنےساتھیوں اللہ دتہ ،محمد جمیل ،محمد اقبال کیساتھ مل کر مقصود احمد کے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے اس کی دیوار گرا دی دوران قبضہ ماسٹر رشید احمد نے عورتوں اور بچوں پرتشدد بھی کیامقصود احمد نے اخبار نویسوں سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حکام ملزم ماسٹر رشید احمد کو فوری طور پر گرفتارکریں اور محکمہ تعلیم کےحکام اسے فوری طور پر نوکری سے برخاست کریں

ممتاز شخصیت پیر شہزاداحمد چشتی کے فرزند ارجمند کی شادی خانہ آبادی

منچن آباد۔ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت و علاقہ کے معروف لینڈ لارڈ پیر شہزاد احمد چشتی کے فرزند ارجمند کی شادی  خانہ آبادی بخیر وخوبی سر انجام پائی ،دعوت ولیمہ کی تقریب میں پنجاب بھر سےسیاسی شخصیات سمیت اعلی افیسران ،وکلاء صحافیوں،معززین علاقہ و دوست احباب رشتےداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،دریں اثناء منچن آباد پریس کلب کے عہدیداران واراکین نے پیر شہزاد احمد چشتی کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔26.6.14.8.18PM


بہاولنگر۔بیورو رپورٹ۔حاجی فیاض چوہدری

قتل کا ملزم بھاری بھرکم رشوت کے عوض بے گناہ،مدعی خاندان پر جھوٹے مقدموں کا اندراج

بہاولنگر ۔قتل کا ملزم بھاری بھرکم رشوت کے عوض بےگناہ، مدعی خاندان پر جھوٹے مقدموں کا اندراج،پولیس وملزمان کا متاثرین کے گھرپرہلہ عورتوں سے بدتمیزی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ،متاثرین کا پولیس تھانہ بخشن خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،انچارج تھانہ بخشن خان حمید اسلم کو معطل کرنے کامطالبہ ، وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب، ارپی او بہاولپور اور ڈی پی او بہاولنگر سےانصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ،متاثرہ خاندان کا خادم اعلیٰ ہاؤس کے سامنےخود سوزی کرنے کی دھمکی رپورٹ  کے مطابق بستی بھنڈہ شاہرے خاں کے رہائشی نیاز احمدلکھویرا کو گزشتہ سال دلاور بلوچ وغیرنے قتل کر دیا تھا۔ جس کا مدعی متقول کا بیٹا راشد لکھویرا بناتو مقدمہ قتل نمبری137/13 مورخہ10-5-13 درج کروانے اور اسکی پیروی کرنے کے رنج پر ملزمان نےمدعیوں پر پہلے تو 452,337کی جھوٹی ایف آئی آر درجکروائی۔با اثر ملزمان نے پولیس سے سازباز کرتے ہوئے ملزمان پر منشیات کے دو مختلف  مقدمات نمبری94/14،138/14   درج کروائے اور پولیس نے چمک وپیسہ کے بل بوتے پرملزم دلاورکو بے گناہ کر دیا۔

 ملزمان  دلاور بلوچ وغیرہ ہمراہ پولیس ملبوس سول کپڑے مسلح آتشیں اسلحہ نے مقدمہ قتل کےمدعی کے رہائش بستی بھنڈہ شاہرے خاں میں دھاوا بول کر ان کے خاندان کے مختلف گھروںمیں داخل ہو گئے عورتوں سے بدتمیزی کی مارا پیٹا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑشروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں گرد کے لوگ شور واویلہ سن کر آنے والےسنگین نتائج کی دھمکیاں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے جس پر مسماۃفیض الہی نے ہائی کورٹ بہاولپور بینچ بہاولپور میں جسٹس صداقت علی خان کو ملزمان کے خلاف درخواست گزاری جس پر جسٹس صداقت علی خان نے ایک ماہ کا ٹائم دیتے ہوئے ڈیپی او بہاولنگر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہےلیکن ملزمان با اثر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقہ کے غریب عوا م کے لیے دہشت اور خوف کا ماحول بنائے ہوئےہیں  با اثر بلوچ برادران ہمیں نقصان پہنچانے کے لیے کسی حد تک جا سکتے ہیں۔

اگرہماری جان مال و عزت کا کوئی نقصان ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ داری انچارج پولیس اسٹیشن بخشن خان و مقدمہ قتل کے ملزمان ہوں گے مقدمہ قتل کے مدعی راشد اور اس کے دیگر رشتہ داروں نے عورتوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور انچارج تھانہ بخشن خان حمید اسلم کومعطل کیا جائے اورہمارے خلاف درج جھوٹے بوگس و جعلی واقعات بنا کر درج کیے گئےمقدمات کو فی الفور خارج کیا جائے اور ہمیں جان و مال و عزت کا تحفظ فراہم کیاجائے۔ ہمیں انصاف و تحفظ نہ ملا تو متاثرین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےخود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گے۔8.6.14.4.07PM


منچن آباد  ۔ رپورٹ سجاداحمد سعید تحصیل رپورٹر

 

منچن آباد پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل منچن آباد کا ماہانہ اجلاس

منچن آباد ۔منچن آباد پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل منچن آباد کا ماہا نہ اجلاس  زیر صدارت صدر پریس کلب منچن آباد میاں سجاد احمد سعید جوئیہ منعقد ہوااجلاس میں شیخ محمد گلریز شہزاد جنرل سیکرٹری پریس کلب نے نونکاتی ایجنڈا پیش کیا،جسے اجلاس میں موجود تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ایجنڈا میں ممبرپریس کلب چوہدری اعجاز محمود کے بھائی کے پرائیو یٹ سکول پاکستان پبلک سکول میکلوڈگنج کیخلاف بلا وجہ مہم جوئی ،سٹاف کیخلاف غلط پروپیگنڈہ اور ان کے بھتیجےمحمد زبیر سمیت پرنسپل اور سکول ٹیچر کیخلا ف تھانہ میکلوڈ گنج میں درج مقدمہ بجرم506 کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے فوری طور پر من گھڑت جھوٹے اور بے بنیادمقدمہ کے اخراج کا مطالبہ کیا گیا ،اجلا س میں ممبر پریس کلب محمد افضل زرگر کےگھر ڈکیتی کی واردات ٹریس کرنے کے سلسلہ میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں ڈکیتی کے ذریعے لوٹا گیا مال و نقدی کی برآمدگی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ،اجلاس میں منچن آباد پریس کلب کے اتحاد و اتفاق پر متفقہ قراردادبھی منظور کی گئی ،غیر سنجیدہ اور عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے تین  ممبران کی رکنیت خارج کرنے کی منظوری بھی حاصل کی گئی


قتل کا ملزم عدم ثبوت کی بنا پر رہا

منچن آباد۔ایک ماہ قبل قتل ہونے والے کھوجی کے قتل کی ایف آئی آر کانامزد ملزم علی حیدر بہرامکا کو پولیس نے واضع ثبوت نہ ہونے کے باعث بے گناہ کردیا رپورٹ  کےمطابق گزشتہ ماہ باقر نامی کھوجی جس کی نعش تالاب میں پڑی ہوئی ملی تھی کے قتل کامقدمہ علی حیدر بہرامکاکیخلاف محض اس بنا پر درج ہوا کہ وہ باقر کو چوری کی ایک پنچائیت میں کھروں کی گواہی دینے کیلئے گھر سے بلا کر لے گیا تھا ،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد نامزدملزم علی حیدر بہرامکا نے خود گرفتاری پیش کی اور اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کئے جس پر پولیس نے اسے قتل کے مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا8.6.14.3.55PM


تلاش گمشدہ

منچن آباد (پی سی پی )محمدیار ولد محمد نواز قوم گجر سکنہ باقر کے مہا ر بصیر پورتحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ حال بستی لنڈی پور مو ضع دادو آہلوکامنچن آباد ضلع بہاولنگر کو عرصہ ڈیڑھ سال قبل نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے ۔اسکے اغوا کا مقدمہ نمبری 08/01/2014 11/14کوبجرم365 ت پ تھانہ منچن آباد درج ہوا تھا کے بارہ میں تاحال کوئی پتا نہ چلا ہےاگر کسی کو اسکے بارےمیں معلوم  ہو تودرج ذیل نمبرز پر اطلاع دیں اطلاع دینے والے کومعقول انعام دیا جائے گا۔7.6.14.10.16AM
تھانہ منچن آباد063-2750507=


منچن آباد۔ سجاد احمد سعید تحصیل رپورٹر
دشمنان اسلام نے ہمیشہ اپنو ں کا روپ دھار کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ سید عبدالرازق شاہ

منچن آباد۔سید عبدالرازق شاہ صدر سنی تحریک تحصیل منچن آباد نے آستا نہ عالیہ بنانوالہ شریف میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاکستان میں اہل سنت نہ صرف امن پسند ہیں بلکہ ملک وملت کے خیر خواہ بھی ہیں ہمارے اسلاف نے پاکستان کی تحریک چلائی اور قربانیا ں دے کر ملک کو بنایامگر دشمنان ملک اور دشمنان اسلام نے ہمیشہ اپنو ں کا روپ دھار کر نقصان پہنچانے کیکوشش کی اکثر وبیشتر گستا خیا ں کر کے ہمیں جانچنے کی کوشش کی جا تی ہے کہ کہا ںتک ہم دینی طور پر بے حس ہو چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ کبھی نبی کریم کی گستا خانہ فلمیں بنا کر کبھی اہل بیت اور صحا بہ کی بے حرمتی کر کے اورکبھی صحا بہ اور مشائخ  علماء اہل سنت کے مقدس مزارات پر حملے کر کے ہمارے دلو ں کو زخمی کیا جا تا ہےلیکن اس کے برعکس ہمارے ملک میں عیسا ئیو ں ،یہودیو ں اور ہندؤں کی عبادت گاہیںاورقبریں محفوظ ہیں

انہو ں نے مطالبہ کیا کہ گستا خو ں کو کیفر کردارتک پہنچایا جا ئے اور فوج کو آپریشن کی اجازت دی جائے ملک کے خیر خواہ فوجی افسرانکے جذبات کو مجروح نہ کیا جا ئے اور ہم اہل سنت والجماعت بریلوی فوج کے ساتھ ملکمیں امن قائم کر نے کے حوالہ سے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں سید عبدالرزاقشاہ نے مزید کہا کہ تحصیل منچن آباد میں مساجد کے دیرینہ مسا ئل کو انتظا میہ حل کرے اورمساجد کے کوائف دیکھ کر مختلف قبضے واگزار کرائے جا ئیں۔پریس کا نفرنس میںان کے ہمراہ احمد محمود ظفر سابق جنرل سیکرٹری جمیعت علمائے پاکستان ضلع بھاولنگراور خان محمد اختر بلوچ صدر انجمن غوثیہ بنا نوالہ شریف ،ماسٹر منظور احمد واہگہ خادم آستا نہ بنانوالہ شریف سمیت سنی تحریک کے کارکنان موجود تھے

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والے محنت کش کی زیابی کے لیے رپورٹ طلب کر لی

منچن آباد۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیڑھ سال قبلاغوا ہونے والے محنت کش کی بازیابی کے لیے تھانہ منچن آباد کی حدود موضع لنڈی پوردادو آہلوکا سے ڈیڑھ سال قبل ایجنسیوں نے اٹھا لیا تھا ہو جانے والے شخص (missing person) کے بارے میں ایس ایچ اومنچن آباد سے مکمل رپورٹ طلب کر لی رپورٹ  کےمطابق محمد یار نامی شخص کو ڈیڑھ سال قبلمبینہ طور پر ایجنسیوں نے اٹھا لیا اور آج تک وہ شخص غائب ہے ،محمد یار کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ،جس پر ایس ایچ او منچن آباد سے جواب طلب کر لیاگیا.3.6.14.7.16 

سیدثاقب الطا ف شاہ ڈسٹرکٹ رپورٹر/بہاولنگر۔رپورٹ ،حاجی فیاض احمد چوہدری بیوروچیف
واٹر ریٹ بڑھانے کے لیےایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی تاجران کوقائل کرنے کی کوشش ناکام

بہاولنگر ۔واٹر ریٹ بڑھانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر ٹیایم اے کی تاجران کو قائل کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی  رپورٹ کے مطابق واٹر ریٹ بڑھانے کے لیےایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی تاجران کو رام کرنے کی کوشش ناکام،ٹی ایم اے بہاولنگر کی واٹر ریٹ بڑھانے کے فیصلے کی شدید مذمت ، صدر انجمن تاجران ،آٹھ ماہ قبل ہی واٹرریٹ ایڈجسمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود اس سال اضافہ کی تجویز کو نامنظورکرتے ہیں، ملک نصر اللہ ، تمام واٹر ریٹ ڈیمانڈ کے مطابق بڑھائے گئے اب جواز ہین ہیں بنتا تاجر رہنما راؤ صادق روحیل ،ارشاد شاہ، جاوید پپوآج ٹی ایم آفس میںایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کی صدارت میں انجمن تاجران کے نمائندگان کی موجودگی میں ٹیایم اے کی فیس واٹر ریٹ بڑھانے کے لیے خصوسی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تاجران کوریٹ بڑھانے کی مد میں قائل کرنے کی حتی الامکان کوشش کی لیکن انجمن تاجرانبہاولنگر کے صدر شیخ محمد اختر نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ قبل ہیواٹر ریٹ کی مد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث اب پھر عوام کو بھاری فیسوں کی مد میں پریشان کرنے کے لیے ٹی ایم اے کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں

واٹر ریٹ کی فیسوں کی مد میں کسی قسم کا اضافہ کیاگیا تو انجمن تاجران رفاعہ عامہ اور عوامی مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے احتجاج کا حق محفوط رکھتی ہے اجلاس میں انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران میں ملک نصر اللہ غوری، راؤ صادق روحیل ، سید ارشا د شاہ ، جاوید پپو سمیت کثیر ممبران نے شرکت کرتےہوئے ٹی ایم اے کے واٹر ریٹ ایڈجسٹمنٹ فیسوں میں اضافہ کی شدید مخالفت کی ۔اورانہوں نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ستلج پارک میں سائیکل سٹینڈ کی مد میں فیس ختم کردی گئی ہے۔ لیکن ٹی ایم اے عملہ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقہ استعمال کرتےہوئے سائیکل و موٹر سائیکل سٹینڈ پر وصولی جاری ہے جس پر ٹی ایم اے نے کہا کہ اس پر فی الفور ایکشن لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ضلعی انتظامیہ ،حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کو ریلیف دلوانے میں ناکام

بہاولنگر۔ ضلعی انتظامیہ ،حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کو ریلیف دلوانے میں ناکام ۔ ٹرانسپورٹ مافیا کی من مانیاں اورغنڈہ گردی کاسلسلہ عروج پر ،شہری ذلیل وخوار ۔خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریفنااہل اور کرپٹ انتظامی افسر،سیکرٹری RTA و اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر عبدالفتاح ہیلو کو معطل کریں ،شہریوں کامطالبہ رپورٹ کے مطابق بہاولنگر ضلعی انتظامی افسران بالخصوص سیکرٹری ریجنلٹرانسپورٹ اتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر عبدالفتاح ہیلو کی نااہلی و کرپشن کےسبب پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے

ضلع بھر میں ٹرانسپورٹرز مافیا کی دھونس وغنڈہگردی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی جانب سے کرایوں میں کمیکا ریلیف دلوانے میں ناکام رہی ہے ۔ ٹرانسپورٹرز من مرضی کے کرائے وصول کررہے ہیںاوور چارجنگ کے ساتھ ساتھ اوور لوڈنگ کا سلسلہ ہٹ دھرمی اور بلا روک ٹوک جاری ہے ۔شہری پھٹیچر گاڑیوں پر جانوروں کی طرح زائد کرایہ دیکر سفر کرنے پر مجبور ہیں

دوسری جانب انتظامی افسران جنہیں اس قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کا تدارک کرنے پر مامور کیا گیا ،اپنی جیبیں بھر کر لمبی تان کرسو رہے ہیں ۔شہری تنظیمی حلقوں کی سرکردہ شخصیات چوہدری عبدالرزاق ،آصف اقبال،خالد عباس ،طارق محمود ،محمد عابد ،محمد ساجداوردیگر نے اپنے بیانات میں اس سنگین صورتحال پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کرتے ہو ئے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب چوہدری شوکت سے مطالبہ کیا ضلع بہاولنگر کے نا اہل اور کرپٹ انتظامی افسروں بالخصو ص سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹاتھارٹی و اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر عبدالفتاح ہیلو جنہوں نے ٹرانسپورٹ مافیا سے گٹھ جوڑ کررکھا ہے کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں معطل کرکے دیانتداراور اہل افسر تعینات کریں ،تاکہ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی کا عمل ممکن ہوسکے

پوری قوم پا ک فوج اورآئی ایس آئی کے شانہ بشانہ ہے

بہاولنگر۔ پوری قوم پا ک فوج اورآئی ایس آئی کےشانہ بشانہ ہے ، پاکستانی قوم دشمنوں کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے ۔پاک فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف سازش کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انجمن تاجران بہاولنگر کے صدر شیخ محمد انور ،صدر دلشاد مارکیٹ محمد شفیق چوہدری ،صدر چشتیاں روڈ مارکیٹ راؤ دلشاد احمد نوید، حاجی فیاض احمد چوہدری جنرل سیکرٹری بسمہ اللہ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے بیانات میں کیا تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج اورآئی ایس آئی پر یقین و اعتماد ہے  دشمن قوتیں جو مرضی سازشیں کرلیں  انہیں کوئی کامیابی نہیں ملے گی پاک فوج اور آٗی ایس آئی ملکی سرحدوں کے محافظ و امین ہیں اور ہرملک دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کہ وہ فوج اور آئی ایس آئی کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ رہیں گے

شہر کےمین بازاروں میں ناجائز تجاوزات ، ریڑھی بان و ٹھیلہ والوں کا قبضہ ،انتظامیہ خاموش

بہاولنگر ۔ شہر کے مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات، ریڑھی بان و ٹھیلہ والوں کا قبضہ جاری ،انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی ،چوہدری کامران بشیر رپورٹ کے مطابق شہر کے مین بازاروں میں ناجائز تجاوزات ، ریڑھی بان وٹھیلہ والوں کا قبضہ جاری ،انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی،شہرکے مین بازاروں ڈھاباںبازار تا تحصیل بازار چوک ، ریلوے بازار  رفیقشاہ چوک تا تحصیل بازار چوک مکمل طور پر ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ والوں کا ناجائزقبضہ راہ گیروں اور خریداروں کو شدید پریشانی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پرخواتین اور بچوں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے بارہا عوامی مطالبہ وشکایات کے باوجود ان کے خلاف کوئی تادیبی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائیگئی ہے جس پر چوہدری کامران بشیر سماجی و سیاسی رہنما نے ڈی سی او بہاولنگر ، اےڈی سی جی اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مین بازاروں میں قائم ناجائز تجاوزات کو قبضہ گروپوں  کا خاتمہ کرنے کے لیے منظم اور حتمی قانونی کاروائی عمل میں لائیں 3.6.14.12.01PM


حویلی لکھا۔ رپورٹ رانا ظفر اقبال ظفر

ڈی پی او اوکاڑہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حویلی لکھا پولیس نے بین الضلاعی خطرنک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

حویلی لکھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حویلی لکھا پولیس نے بین الضلاعی،خطرنک ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔مذکورہ ڈکیت گینگ ،حویلی لکھا ،اوکاڑہ،دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم،بصیر پور،رینالہ خورد اور لاہورکے تھانوں کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا  رپورٹ کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے سرغنہ ذاکر عرف ذاکری ڈکیت گینگ ،لاہور،کے علاقہ کریم بلاک،اچھرہ مارکیٹ  حویلی لکھا ،اوکاڑہ،حجرہ شاہ مقیم،بصیر پور،اور رینالہ خورد میں،مین  مارکیٹوں کی بڑی دوکانوں،کلاتھ مرچنٹ،جیولرز،الیکڑونکس کے تالے صج چار سے چھ بجےتوڑ کر نقب زنی کرکے قیمتی سامان،کپڑا،طلائی زیورات،ایل سی ڈیز،کیمرہ لوٹ کر فرارہو جاتے تھے مذکورہ

 ڈکیت گینگ نے ہی گذشتہ دنوں پنجاب بینک حویلی لکھا سے رقم لیکر نکلنے والے آڑھتی کو لوٹ کر چوبیس لاکھ سے محروم کر دیاتھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ،بابر بخت قریشی،نےکرائم فائٹر،مہر محمد اسماعیل ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا اور نوجوان دلیر پولیس آفیسر عاشق عابد،سب انسپکٹرانچارج انوسٹی گیشن تھانہ حویلی لکھا کو مذکورہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیاجنہوں نے دن رات محنت کر کے ،مذکورہ خطرناک ڈکیت گینگ کا سراغ لگا لیا

 گذشتہ دن،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ بابر بخت قریشی کی زیر نگرانی ایس ایچ او مہر محمداسماعیل،اور عاشق عابد انچارج انوسٹی گیشن نے ہمراہ ملازمین پولیس کی بھار ی نفری ،اے ایس آئی محمد اسلم ،محمد یسین،پیر محمد احمد چشتی،منظور احمدشاہ،کانسٹبلان،رضا مہار،سلیم احمد،حیدر علی،احمد حسن چشتی، حویلی لکھا کے نواح میں،ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے ،مذکورہ خطرناک ڈکیت گینگ کو گھیرا ڈال کر سرغنہ ذاکر عرف ذاکری سمیت،وقار احمد عرف وقاری،رضوان عرف ڈون،،نامی خطرناک،اشتہاری ڈاکوؤں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے بھاری اسلحہ قبضہ میں لےلیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پنجاب کے بڑے شہروں کی بڑی دوکانوں بوتیک الیکٹرونکس کلاتھ  مرچنٹ،جیولرز وغیرہ کو نقب زنی کر کے لوٹ مار کرتے تھے ۔ملزمان کی تفتیش جاری ہےاور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مذکورہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ،علاقہ کی سماجی تنظیموں کے راہنماؤں،چوہدری شاہد اقبال،محمد حنیف رحمانی،شیخ محمد ناصر ،چوہدری   فاروق اشرف واہگرہ،ڈاکٹر خورشید احمد،نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اسرارلودھی،فیاض احمد،غلام نبی خان،سمیت درجنوں افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ،ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا انچارج انوسٹی گیشن تھانہ حویلی لکھا،دیگر پولیس ملازمین کو تعریفی کلمات سے سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور آئی جی پولیس سے مذکورہ پولیس ملازمین کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

نواحی گاؤں دھب گوماں میں تیز ہوا کے جھونکوں نے بجلی کے کھمبے زمین بوس کر دیئے

حویلی لکھا۔نواحی گاؤں،،دھب گوماں ،،میں تیز ہواکے جھونکوں نے بجلی کے کھمبے زمین بوس کر دیئے۔پندرہ دن سے گاؤں کی بجلی بند فوری ایکشن لیا جائے اہل دیہہ کا مطالبہ۔گذشتہ دنوں نواحی گاؤں دھب گوماں میں ،تیز ہواچلی تو گاؤں میں محکمہ اپڈا کی طرف سے لگائے گئے بجلی کے پول زمین بوس ہو گئے جسکی وجہ سے پندرہ روز سے گاؤں کی بجلی معطل ہے اور کاروباری زندگی برباد ہو چکی ہےمگر محکمہ واپڈا نے کوئی ایکشن نہ لیا ہے متعدد بار اطلاح کرنے کے باوجود بجلی ٹھیک کرنے کی کوشش نہ کی گئی ہے۔گاؤں دھب گومہ کی سماجی شخصیات،چوہدری اعجاز کنول واہگرہ،مدثررشیدکالوکا،چوہدری وقاص کمبوہ،قربان کنول ،نصیر احمد شاکر اور چوہدریشہزاد احمد واہگرہ نے چیف واپڈا اور دیگر متعلقہ افسران واپڈا سے اپیل کی ہے کہ فی الفور ایکشن لیکر گاؤں ہذا کی بجلی بحال کی جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئے گی جسکی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا پر ہو گی۔

حویلی پریس کلب رجسٹرڈ حویلی لکھا آفس میں ایک پر وقار تقریب کا ہتمام

حویلی لکھا۔حویلی پریس کلب رجسٹرڈ حویلی لکھا آفسمیں ایک پر وقار تقریب کا ہتمام۔عوام دشمنی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیںاور انکو پناہ دینے والے زیادہ قابل نفرت ہوتے ہیں پولیس کو چاہئیے کہ وہ پہلے رسہ گیروں کی گرفتاری یقینی بنایا کرے تاکہ جرم جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔مقررین کاتقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق۔گذشتہ دن حویلی پریس کلب (ر)حویلی لکھا کےعہدیداران نے عوام،پولیس،جرائم کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا ہتمام کیا

جس سے خطاب کرتے ہوئے معززین،محمد حنیفرحمانی،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران،چوہدری فاروق اشرف واہگرہ،سرپرست حویلی پریس کلب(ر)،ڈاکٹر خورشیداحمد،ڈاکٹر شبیر احمد چشتی،محمد رفیق جٹ،چوہدری محمداشرف،شبیر احمد،محمد رفیق شاکر ،نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل دوریاںختم کرنے کے لیے پولیس کو سب سے پہلے قدم بڑھانا ہو گا اور اگر پولیس یہ ثابت کردیتی ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے محافظ کی ڈیوٹی کر رہے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام ان کے قدم سے قدم ملا کر نہ چلے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہجس طرح ہر شعبہ میں کوئی نہ کوئی کالی بھیڑ ہوتی ہے اسی طرح محکمہ پولیس میں بھیچند ایسے ملازم ہیں جن کی وجہ سے عوام کا اعتماد پولیس سے اٹھ جاتا ہے اور اگرکرائم فائٹر موجودہ ایس ایچ او مہر اسماعیل اور عاشق عابد جیسا پولیس افسر اورڈسٹرکٹ میں عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے والا بابر بخت قریشی جیسا ڈی پی او ہوتو عوام ہمہ وقت پولیس کا بھرپور ساتھ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرم اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتاجب تک اس کی بنیاد کو مسمار نہ کیا جائے اس لیے پولیس کو چاہئیے کہ ڈاکو چور اچکے  اور بدمعاش پیدا کرنے والے،پناہ دینے والے اور سرپرستی کرنےوالے افراد کو پہلے پکڑا جائے تا کہ جرم جڑ سے ہی ختم ہو سکےانہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا کہ جس طرح ڈی پی او اوکاڑہ اور مقامی پولیس نے اقدامات اٹھا کر عملی طور پر عوام دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے عملی طور پر کام کیا ہے اسی طرح سنجیدگی سے ایسے عوام دشمن عناصر کا بھی خاتمہ کیا جائے3.6.14.10.53AM

حویلی لکھا۔ رپورٹ راناظفر اقبال ظفر

تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں ایک ہی روز دو خواتین اغوا اور دو کے ساتھ درندہ صفت  شیطانوں کی زیادتی  

حویلی لکھا۔زمین پھٹی نہ آسمان گراتھانہ حویلی لکھا کی حدود میں ایک ہی روز دوخواتین اغوا اور دو کے ساتھ درندہ صفت شیطانوں کی زیادتی  رپورٹ  کے مطابق گذشتہ دنوں نواحی آبادی چک باوا کےرہائشی محمد عامرنے ثمن بی بی سے نکاح کر لیا اور خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے کہ گذشتہ دن اللہ رکھااسحاق شہزادمحمد عرفان محمد جعفرسمیت پانچ کس نا معلوم افراد نےزبردستی گھر میں داخل ہو گر گن پوائنٹ پر ثمن بی بی کو اغواء کر لیا۔دوسرے واقعہ میں نواحی چک انوکھ سنگھ کے رہائشی ریاض احمد کھرل کی چودہ سالہ بیٹی امر بی بی ٹیوب ویل سے پانی لینے گئی تو اوباش علی رہائشی حبیب آباد ہمراہ دو کس نامعلوم افراد کے آیا اور زبردستی امر بی بی کو اغواء کر کے لیجا رہا تھا کہ شوروواویلہ پرآبادی کے لوگ اکٹھا ہو گئے جنہیں دیکھ کر ملزم امر بی بی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تیسرے واقعہ میں نواحی گاؤں جلال کوٹ کے رہائشی محمد یونس ڈھکو کی بھابھی شکیلہ بی بی فصلوں کے پاس سے گزر رہی تھی  کہ  اچانک اوباش اللہ دتہ اشرف احسان ندیم یسین اورایک کس نا معلوم شخص سامنے آ گئے اور اسلحہ کے زور پر حرام کاری کے لیے شکیلہ بیبی کو اغواء کر لیا شکیلہ بی بی انسان کے روپ میں شیطانی درندوں کو خدا اور رسول کے واسطے دیتی رہی مگر ملزمان نے ایک نہ سنی اور ڈالے میں ڈال کر لے گئے چوتھےواقع میں نواحی گاؤں کی رہائشی شازیہ دختر ایوب قوم لدھر فصلوں کی جانب کسی کام کی غرض سے گئی کہ اچانک اعجاز احمداللہ دتہ محمد سعیدمحمد یوسف غلام رسول اور تین کس نا معلوم افراد سامنے آ گئے اور گن پوائنٹ پر زبردستی بے آبرو کر دیا  تھانہ حویلی لکھا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

حویلی لکھا و گردونواح میں ہونے والی ڈکیتیوں  کےملزم با اثر ڈیرے دار کے گن مین نکلے

حویلی لکھا۔حویلی لکھا و گردونواح میں ہونے والی ڈکیتیوں اور دوران ڈکیتی وحشیانہ تشدد کے ملزم با اثر ڈیرے دار کے گن مین نکلےرپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ماہ کے دوران حویلی لکھا و گردونواح میں متعدد ایسی وارداتیں ہوئیں جن میں ڈاکوؤں نے نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ اہل خانہ کو بھی وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا ایک دو وارداتوں میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر مار کر بھی لوگوں کوزخمی کیا جس پولیس نے دن رات کوشش کر کے مذکورہ گینگ میں شامل کئی ملزمان کو پکڑلیا ۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقہ کے ایک انتہائی با اثر زمیندار ڈیرے دار کےبگڑے رئیس زادے بیٹے کے گن مین ہیں ۔

با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکور  ہ خطرناک ڈاکوؤں کو با اثر سیاسی شخصیت نے خود پیش کیا ہے اور ان کے دیگر ساتھی پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے جو کہ تا حال بگڑے رئیس زادے کی گن مینی کے فرائض سر انجام دےرہے ہیں۔علاقہ کی سماجی شخصیات نے جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ بابر بخت قریشی ایس ایچ اومہر محمد اسماعیل اور انچارج انوسٹی گیشن عاشق عابد کو تعریفی کلمات سے سراہا ہے اور توقع کی ہے کہ جس طرح انہوں نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتےہوئے مذکورہ ڈکیت گینگ کو بے نقاب کیا اسی طرح انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کویقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ جو جرم کرے گا اسے بھگتناہو گی قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے۔

حویلی لکھا مہتاب گڑھ راجباہ کے کاشتکاروں کا  پانی نا ملنے پراحتجاج

حویلی لکھا۔ مہتاب گڑھ راجباہ کے کاشتکاروں کااحتجاج رپورٹ کے مطابق گذشتہ دن نواحی درجنوں دیہات کے زمینداروں نے حویلی پریس کلب رجسٹرڈ حویلی لکھا کے صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کاشتکاروںمحمد اشرف غلام یسین شاہ زیب حفیظ نسیم سمیت کئی افراد نے کہا کہ راجباہ مہتاب گڑھ میں محکمہ انہار کے ایس ڈیاو اور سب انجنئیر کی چھتر چھاؤں میں پانی چوری معمول بن چکا ہے۔سٹاپ مہتاب گڑھ تکراجباہ میں پانی ختم ہو جاتا ہے اس سے پہلے بیٹھے با اثر زمیندار اور ان کےحواریوں نے راجباہ میں سے بڑے بڑے پائیپوں اور ٹکیاں کر کے پانی چوری کر رکھا ہےجسکی وجہ سے نصف راجباہ کے بعد پانی ختم ہو جاتا ہے 

ٹیل پر بیٹھے زمینداروں کاہزاروں ایکڑ رقبہ نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے بنجر ہو رہا ہے مگر محکمہ انہار کےملازمین کے کان پرجون تک نہیں رینگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہتاب گڑھ مائینر کاچھوٹا کاشتکار اس قدر تنگ آ چکا ہے کہ منہ سے آخری نوالہ تک چھینا جا رہا ہےکاشتکار اپنی آنکھوں کے سامنے سونا اگلتی زمینوں کو بنجر ہوتے دیکھ کر خود کشیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کے ذمہ دار صرف اور صرف محکمہ انہار کے ملازمین ہیں جوماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود پانی چوری کروا کر لاکھوں روپےسیزن میں کما رہے ہیں جبکہ کاشتکاروں کی نوبت فاقوں کی آ چکی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب چیف انہار اور وزیر آبپائشی یاور زمان سے اپیل کی ہے کہ خدا راہ فوری نوٹس لیں اور عملی طور پر کاروائی کر کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ وہ کسی بھی حد تک احتجاج کرنے پہ مجبور ہونگے    1.6.14.3.40PM


بہاولنگر۔ بیورورپورٹ۔حاجی فیاض احمد

جرائم کے خاتمے کے سلسلہ میں میڈیا کا ذمہ دارانہ مثبت کرداربہت ضروری ہے ۔اطہر اسماعیل

بہاولنگر۔موجودہ دور میں میڈیا کی حیثیت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ معاشرتی برائیوں ، جرائم کے خاتمے کےسلسلہ میں میڈیا کا ذمہ دارانہ مثبت کرداربہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل امجد نے بہاولنگر پریس کلب میں پرنٹ و الیکٹرانک قومی وعلاقائی میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر خاور زمان لودھی ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نواز سیال بھی موجود تھے۔ ڈی پیاو اطہر اسماعیل نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ و کان کا کر دار ادا کر تا ہےمیڈیا کی مثبت تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے تا کہ ذمہ دارانہ طور پر ایکشن ہوسکے۔ڈی پی او نے ضلع بہاولنگر کےسینئر عامل صحافی گلزار احمد چوہدری کی قیادت میں بہاولنگر پریس کلب کی ساٹھ سالہ صحافتی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہاکہ اس پلیٹ فارم سے میڈیا نمائندگان نے پسماندہ ضلع کے مسائل اور محرومیوں کواُجاگر کر کے ضلع کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے۔ ڈی پی اونے مزید کہا کہ ہمیں مل جل کر معاشر تی اصلاح ، برائیوں اور جرائم کے خاتمے کیلئےاپنا کر دار ادا کر نا چاہیے پولیس صحافیوں کی ہر درست مثبت نشاندہی پر بھر پورایکشن لے گی۔29.5.14.6.54PM

منچن آباد۔ بیورو رپورٹ منور حسین خان
خدمت نہ کرنے کے رنج کی  رنجش ،بلیک میلر عناصر مایوس ہو کر اوچھےہتھکنڈوں پر اتر آئے

منچن آباد ۔ چائے پانی نہ پلانے اور کوئی خدمت نہ کرنے کے رنج کی بناء پر بلیک میلر عناصر مایوس ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئےتھانہ میکلوڈ گنج میں صحافی اور پرائیویٹ سکول کے پرنسپل کے خلاف پانچ سو چھ کاجھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ۔ بلیک میلر گروپ کی طرف سے ٹیچر وسکول انتظامیہ سے کھلےعام ۱یک لاکھ کی ڈیمانڈ بصورت دیگر سکول رجسٹریشن منسوخ کرانے کی دھمکی۔  رپورٹ کے مطابق میکلوڈ گنج شہر میں گزشتہ دوعشروں سے قائم شہر کے سب سے قدیم پرائیویٹ پبلک سکول( پاکستان پبلک سکول) جسکےفارغ التحصیل طالب علم آج ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز کے عہدوں پر فائز ہیں کیانتظامیہ کے خلاف چند افراد پر مشتمل مقامی بلیک میلر گروپ کی طرف سے مقامی تھانہ میںپانچ سو چھ کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا

وجہ عناد یہ تھی کہ سکول انتطامیہ انہیں چائے پانی پوچھتی ہے نہ کبھی پیسوں کی مد میں انکی خدمت کی گئی ہے۔ جھوٹے مقدمہ میں  پھنسائے جانے والے ٹیچرسکول پرنسپل و سکول مالک نے میڈیا کو بتایا چند روز قبل شہر میں نکالی جانے والی ایک ریلی میں اسی گروپ کے ایک شخص کی طرف سے ریلی میں بچےبھیجنے کا مطالبہ سکول انتظامیہ کی طرف سے یہ کہ کر مسترد کر دیا گیا کہ وہ اس قسم کی  غیر نصابی سر گرمیوں میں اپنے طلباء کو نہیں بھجوا سکتے جس کے بعد اس گروپ کی طرف سے سکول انتظامیہ کو سبق سکھانے کی دھمکی دی گئی اور چند روز کے بعد سکول کی ساکھ خراب کرنے کے لیے یہ اوچھا وار کیا گیا ۔

مقامی گروپ کی طرف سب سے پہلے سکول ہذاامیں زیر تعلیم تیسری کلاس کے طالب علم محمد اعظم کے ساتھ ٹیچر کی مار پیٹ کے منگھڑت واقعہ کو بنیاد بنا تے ہوئے محمد اعظم کے رشتہ داران کو مہرہ بنا کر سکول انتظامیہ کو بلیک میل کیا گیا اور ناکامی پر پرنسپل اور سکول مالک کے خلاف راتوںرات پانچ سو چھ کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ مقدمہ میں مدعی اور گواہ کاکردار نبھانے والے افراد دوران پنچائت خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہپرنسپل اور سکول مالک سے انکی ملاقات ہوئی ،نہ ہی انہوں نے پولیس کے سامنے انکےخلاف کوئی بیان نہیں دیا،انکے اس بیان کی وڈیو ریکارڈنگ میڈیا کے پاس موجود ہے ۔سکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج میں کامیابی کے بعد گروپ کی طرف سے ٹیچراور ادارے کو مسلسل بلیک میل کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ٹیچر و سکولانتظامیہ سے الگ الگ بھاری رقوم کی ڈیمانڈز کی جارہی ہیں ۔ 

چند روز قبل ہونے والی ایک دوسری پنچائت میں مدعی پارٹی کی طرف سے کیس واپس لینے کے لیے ٹیچر و سکولانتطامیہ سے ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی جس کی وڈیو فوٹیج بھی میڈیا کے پاسموجود ہے، بلیک میلر گروپ کے ہاتھوں مہرہ بننے والی مدعی پارٹی کے مطابق پرچہکروانے کے لیے انہیں کچھ اداروں میں رقم خرچ کرنی پڑی ہے، مطالبہ نہ ماننے کی صورتمیں انہوں نے وزیر اعلی شہباز شریف کے سامنے پیش ہونے کی دھمکی دی۔جبکہ مقامی بلیکمیلر گروپ کی طرف سے سکول انتظامیہ کو مطالبات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائجکی دھمکیاں تواتر کے ساتھ کھلم کھلا اور خفیہ طور پر دی جارہی ہیں ، گروپ کےمطالبات اسی ہزار سے شروع ہو کر دو لاکھ تک جا پہنچے ہیں تاخیر کی صورت میں اسگروپ کی طرف سے سکول انتظامیہ کو باور کرایا جا رہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں انکااثرو رسوخ ہے اوروہ سکول رجسٹریشن تک خارج کروا سکتے ہیں،متاثرین نے ڈی ایس پی نچن آباد و ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل سے معاملہ کی میرٹ پر انکوائری اورذمہ دار عناصرکے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ 

کرپٹ تحصیلدار کی فرائض سے پہلو تہی کوٹھی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز

منچن آباد۔ منچن آباد کرپٹ تحصیلدار کی فرائض سےپہلو تہی کوٹھی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز ۔ شراب کے نشہ میں دھُت ہو کر فاحشہ عورتوں کے ساتھ ڈانس کے شیدائی کو دفتری کام کاج بھول گیا،سائلین کے ساتھ بداخلاقی ،گھٹیاگفتگو اورہاتھا پائی بھی معمول بن گئی، شہریوں کا شدید احتجاج،کاروائی کا مطالبہ تحصیلدارمنچن آباد نے اپنی رہائشگاہ کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کی آمجگاہ بنا رکھا ہے۔دفتری امور سر انجام دینے کی بجائے رہائش گاہ پر لغویات  میں مشغول رہتا ہے،انتقالزمین اور دیگر کاموں کے لیے آنے والے صارفین گھنٹوں انکے دفتر میں انتظار کے بعدواپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ یہ الزامات معروف سماجی شخصیت و زمیندار میاں محمدعامر کالوکا نے اپنے ایک تحریری بیان میں عائد کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنےانتقال زمین کے سلسلہ میں گزشتہ کئی روز سے تحصیلدار کے دفتر کے چکر لگا رہے تھےتاہم موصوف کی غیر حاضری کے باعث ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔

لہٰذا گزشتہ روز گیارہ بجےقریب جب تحصیلدار ثاقب محمود بٹ اپنے دفتر سے غیر حاضر پائے گئے تو تنگ آ کر وہانکی رہائش گاہ پر جا پہنچے ۔ثاقب بٹ نے اطلاع ملنے پر نشہ میں دھت حالت میں باہرآکر انتہائی نازیبا الفاظ  بولنے  شروع کر دیئے  بیرونی دروازہ کو زور سے بند کیا جس کی وجہ سےمیاں محکم دین جو کہ دروازہ کے پاس موجودتھے انکا ہاتھ دروازہ کی ضدمیں آکر شدیدزخمی ہو گیا ۔میاں محمد عامر کالوکا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ثاقب بٹ انتہائی راشی اور عیاش آدمی ہے جو شراب کے نشہ میں دھت ہو کر فحاشہ عورتوں کے ساتھ ڈانس کاشیدائی بن کر فرائض کو بھول چکا ہے ۔

موصوف یہاں بار بار اپنی تعیناتی کروا کےتحصیل کے عوام کی خون پسینے کی کمائی دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔انہوں نےوزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے دلدادہ تحصیلدار کو فی الفور معطل کرکے انکوائری کے بعدقرار واقعی سزا دی جائے۔مزید براں شہریوں سعید بھٹی، احمد علی نوناری ، محمد عطاء کالوکا، محمد اکمل ، محمد صفدر ، محمد امجد و دیگر نے بھی تحصیلدار کے خلاف دفتر سے غیر حاضری، بد اخلاقی،اور کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیلدار کی طرف سے میاںمحکم دین کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او سےکاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔29.5.14.7.23PM



بہاولنگر۔ رپورٹ  ۔حاجی فیاض احمدبیوروچیف،سید ثاقب الطاف شاہ ڈسٹرکٹ رپورٹر


وزیر اعظم کا دورہ بھارت  خوش آئند ہے۔ رانا عبدالرؤف ایم پی اے


بہاولنگر (بیوروچیف)وزیر اعظم کا دورہ بھارت خوش آئند ہے دونوں ملکوں سے تجارتی سفارتی اور عوامی رابطوں سے ملکی معیشت کو استحقام ملے گا۔ دونوں ملکوںکی عوام امن کے خواہاں ہیں رانا عبدالرؤف ایم پی اے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کادورہ بھارت خوش آئند ہے دونوں ملکوں سے تجارتی سفارتی اور عوامی رابطوں سے ملکی معیشت کو استحقام ملے گا۔ دونوں ملکوں کی عوام امن کے خواہاں ہیں رانا عبدالرؤف ایم پی اے نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں سے نہ صرف پنجاب میں بلکہ پاکستان بھر کے عوام کےلیے منفرد و اہم پیغام پہنچ رہا ہے ۔خادم اعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی توجہ دینا اس بات کا ہی ثبوت ہے۔انہوں نے تعلیم،صحت اور بجلی کی پیدوارجیسے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری کروا دئیے ہیںجن میں سے کچھ منصوبہ جات تو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں خاص کردار ہے آپ لوگ اسی طرح ہی میری رہنمائی کرتے رہے تو بہاولنگر کو پنجاب میں مثالی ضلع بنا دوں گا انہوں نے مزیدکہا کہ قومی ایشوز پر بے دریغ بیانات کم عقلی کا ثبوت ہے۔عوامی نمائندوں کو سوچسمجھ کر اور پارٹی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے خیالات کو اظہار کرنا چاہیےجس سے عوام میں ان کا کردار فصلی بٹیروں سے الگ لگے۔
بہاولنگر(بیوروچیف ) کلمہ چوک گدھا گاڑیوں ہتھ ریڑھیوں اور رکشہ سٹینڈ کی شکل اختیار کر گیابہاولی تا کلمہ چوک سے خان بابا روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار گھنٹوں ٹریفک جام، رپورٹ کے مطابق کلمہ چوک گدھا گاڑیوں ہتھ ریڑھیوں اور رکشہ سٹینڈ کی شکل اختیارکر گیا بہاولی تا کلمہ چوک سے خان بابا روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار گھنٹوںٹریفک جام کلمہ چوک سے خان بابا روڈ تک ہتھ ریڑھیوں کی بھر مار نے پیدل چلنے والےخریداروں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں راہ گیر موٹر سائیکل سوار اور گاڑیوںکی آمد سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ جس کے باعث نہ صرف تاجر حضرات پریشان ہیں بلکہمذکورہ بازار میں آنے والے خریدار بھی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھس کر شدید گرمی میںذہنی و جسمانی کوفت کا شکار ہیں۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اور ADCGبہاولنگر سے عوامی صحافتی و تجارتی حلقوں نے بہاولی چوک تا کلمہ چوک سے خان بابا روڈ تک گدھا گاڑیوں ہتھ ریڑھیوں اوررکشوں سے پاک کروا کر ناجائز قابضین سے چھٹکارا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے اسی طرحشہر کے دیگر مین روڈوں پر بھی ناجائز قابضین کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔


انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کےصدر راؤ حبیب عالم،جنرل سیکرٹری شیخ اعظم منتخب ہو گئے


بہاولنگر (بیوروچیف، ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدرراؤ حبیب عالم،جنرل سیکرٹری شیخ اعظم رستم منتخب ،سینئر نائب صدر محمد فاروق بھٹی،نائب صدور چوہدری فتح محمد گجر ،حاجی محمد سلیم ، ڈپٹی سیکرٹری ملک محمود احمداور خزانچی محمد اکمل پراچہ منتخب رپورٹ کے مطابق انجمن آڑھتیان غلہ منڈی بہاولنگرکے عہدیداران کا چناؤ گزشتہ روز تنظیم انجمن آرھتیان غلہ منڈی بہاولنگر کے ہیڈ آفسمیں تمام ممبران کی موجودگی میں کیا گیا تو اتفاق رائے سے صدر راؤ حبیب عالم، جنرل سیکرٹری شیخ اعظم رستم ،سینئر نائب صدر محمدفاروق بھٹی،ناٗب صدورچوھدری فتح محمدگجر،حاجی محمد سلیم،ڈپٹی سیکرٹری ملک محمود احمداور خزانچی محمد اکمل پراچہ منتخبہوگے،انجمن اڑھتیان غلہ منڈی کے نو منتخب عہدیداران کو ملک بشیر احمد،محمد اکرمشہزادہ،ذوالفقا ر علی غوری،راو زاہد،راو مشرف سمیت ،حاجی فیاض چوہدری ، سید ثاقبالطاف شاہ ، رانا شاہد سعید سمیت سماجی ،صحافتی و تجارتی حلقوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔


ڈاکوؤں سے مزاحمت پردکاندار زخمی ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار


بہاولنگر (بیورو چیف،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈاکوؤں سے مزاحمت پر دکاندار زخمی ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار، ڈاکوؤں کے ہاتھوں محکمہ زراعت کا ملازم و سکول ٹیچرلوٹ گئے چار مسلح ڈاکو نقدی موبائل سروس کارڈ چیک بک و موٹر سائیکل چھین کر فرار،چشتیاں کے تاجروں کا ڈاکو گردی پر شدید احتجاج،رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوںمحکمہ زراعت کا ملازم و سکول ٹیچر لوٹ گئے چار مسلح ڈاکو نقدی موبائل سروس کارڈچیک بک و موٹر سائیکل چھین کر فرارہو گئے محکمہ زراعت کا ملاز م ہمراہ سکول ٹیچرانور بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار 104فتح قاضی والا روڈ پر پہنچے تو چارمسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی ان کی جیبوں اور پرس سے نقدی رقم موبائل ،سرو س کارڈ، چیک بک اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے بعد ازاں وقوعہ کی چھانبین و تلاش ملزمان پر محمد طاہر وغیرہ کو انہوں نے پہنچان لیا ،ڈاکوؤں سے مزاحمت  پردکاندار زخمی ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار چشتیاں کے تاجروں کا ڈاکو گردی پرشدید احتجاج ،بستی نور پورہ کے رہائشی دکاندار محمد آصف صبح 6189بجے اپنے موٹرسائیکل 125پر سوار ہوکر دکان پر جانے کے لیے ایم سی پلازہ کے قریب پہنچا تونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل چھیننے کیکوشش کی تو محمد آصف نے موٹر سائیکل بچانے کے لیے مزاحمت شروع کر دی توڈاکوؤں نےفائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ چشتیاں میں آئےدن ڈکیتی کے سنگین وارداتوں کے باعث انجمن تاجران چشتیاں نے شدید غم و غصہ واحتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام جان و مال کی حفاظتی اقدامات کو بہتر بنائےہوئے فی الفور قانون شکن ڈاکوؤں ، ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ پولیس تھانہ سٹی چشتیاں نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


تیز رفتار کار و موٹرسائیکل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار وراہ گیر شدید زخمی


بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتار کار و موٹر سائیکل کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار وراہ گیر شدید زخمی، موٹر سائیکل تباہ ، ڈرائیور فرار رپورٹ کےمطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، موٹر سائیکل تباہ ،ڈرائیور فرار ،سری سکہ روڈ پر محمدمظہر موٹر سائیکل سوار تیز رفتار کار کی ٹکر سےشدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال منتقل کر دیا گیااسی طرح نائی والا کا رہائشی غلام رسول موٹر سائیکل پرپیدل آ رہا تھا کہ روشن دین موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہو گا۔ تیز رفتار کارڈرائیور شدید زخمی موٹر سائیکل سوار کو اسی حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ صدر بہاولنگر و تھانہ ڈونگہ بونگہ نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔


منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ملزم گرفتار، نشئی بھی دھر لیا گیا


بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملزم گرفتار منشیات برآمد،مخبر کی اطلاع پرناجائز اسلحہ برآمد،نشئی غل غپاڑہ کرتے گرفتار رپورٹ کے مطابق تھانہ اے ڈویشن کی حدود میں  اے ایس آئی مشتاق کو مخبر نےاطالو دی کہ سہیل عرف سنی نامی شخص منشیات فروخت کر رہا ہے جس پر مشتاق اے ایس آئینے کاروائی کرے ہوئے چھاپہ مارا اور سہیل عرف سنی کو گرفتار کر کے اس سے ایک سوپندرہ گرام چرس برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ صدر کی حدود میں مخبر کی اطلاع پر  اے ایس آئی   فیاض احمد نے نے چک رامپورہ سے محمد دیوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تیس بورناجائز پسٹل برآمد کر لیا۔اس کے علاوہ  مخبری پر غل غپاڑہ کرتے نشہ کی حالت میں عمرفاروق کو گرفتار کر کے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔


دو طالب علم نقل کرتے پکڑےگئے ،سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پر مقدمہ درج


بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو طالب علم نقل کرتے پکڑے گئے ،سپرنٹنڈنٹ کی  رپورٹ پر مقدمہ درج  ملزم گرفتار ،رپورٹکے مطابق گورنمنٹ سٹی ہائی سکول میں طالب علم علی شیر اور محمد عدنان نقل کرتےہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جس پر سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف نے الگ الگ رپورٹ بنا کرمقدمہ درج کروا کر حوالے پو لیس کر دیا۔


سابقہ رنجش پر ملزمان کاعورت پر تشدد ،شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار


بہاولنگر(بیورو چیف،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابقہ رنجش پر ملزمان کا عورت پرتشدد ،شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ، رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر بہاولنگر کی حدود میں چک رانے والا کے علی وغیرہ چھے عدد ملزمان نے مسلح ڈنڈے سوٹے ہو کر سابق ہتلخ کلامی کے رنج پر شُکراں بی بی کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایاشورواویلہ سن کر اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر شکراں بی بی کو زخمی حالت میں چھوڑ کرفرار مقدمہ درج ۔

محکمہ نہر کا گرینڈ آپریشن اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمات


بہاولنگر(حاجی فیاض احمد چوہدری سے)بہاولنگر میں محکمہ نہر کا گرینڈآپریشن ،شکستگی موگہ ،ناجائز آبپاشی و ٹکی لگانے پر اٹھارہ افراد کے خلاف مقدماتدرج ،رپورٹ کے مطابق صدر F.Oنہر جالوالا ، صدر F.Oنہر ہاکڑہ،ایسڈی او  کینال فورٹ عباس نے صدر بہاولنگر ،کچھی والا اور فور ٹ عباس کے مختلف چکوک ،چک زمان ، ایچ آر ،دو سواناسی، دو سو اسیدو سو ستاسی  تھانہ فورٹ عباس، صدر تھانہبہاولنگر، تھانہ کھچی بہاولنگر کی حدود میں ناجائز آبپاشی ،شکستگی موگہ و ناجائزٹکی لگانے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی پر عملدرآمد کے لیے کوشاں ہیں۔

روٹھی بیوی نہ ماننے پرخاوند نے مقدمہ کے رنج میں تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا

بہاولنگر(بیورو چیف،ڈسٹرکٹ رپورٹر) روٹھی بیوی نہ ماننے پر خاوند نےمقدمہ کے رنج میں تیزاب پھینک کر شدید زخمی کر دیا۔خالدہ پروین شدید زخمی حالت میںہسپتال داخل ،ملزم خالد فاروق کو دکھ تھا کہ خرچہ کا دعویٰ واپس نہ لینے اور صلحنہ کرنے پر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا،رپورٹ کے مطابق خالدہ پروین کھوکھرکی خالد فاروق سے شادی ہوئی جس نے دو سال قبل مار پیٹ کر گھر سے نکال دیاجس میں سےکوئی اولاد نہ ہوئی تھی خالدہ پروین نے اپنے شوہر خالد فاروق کے خلاف خرچہ نان ونفقہکا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس کی پیشی چھبیس مئی کوتھی ۔پیشی سے دو دن قبل خالد فاروق اپنی بیوی کو منانے اسکے ماں باپ کےگھر پہنچا صلح اور راضی نامہ نہ ہونے اور قطعی انکار پر وہ انکے گھر میں ہی سویاصبح چار بجے کے قریب آہٹ سن کر آنکھ کھلی تو خالدہ نے دیکھا کہ اس کا شوہر ایکنامعلوم شخص کے ہمراہ ایک بوتل لیے کھڑا ہے جس نے جلدی سے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا جس باعث اس کی چھاتی بازو اور چہرہ پر شدید زخم آئےہیں۔مدعیہ خالدہ پروین کی درخواست پر تھانہ بخشن خاں میں مقدمہ در ج کر لیا گیا۔


ٹھگوں نے پرائیویٹ سکول کےمالک کو فنڈز دینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے سے محروم کر دیا


بہاولنگر(بیورو چیف،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹھگوں نے پرائیویٹ سکول کے مالک کوفنڈز دینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا،تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نےدارارقم سکول بہاولپور کے چیف ایگریکٹو کو مبارک پور کے رہائشی کو جعلی وفرضی ناماور گروپ شو کر کے فنڈز دینے کا جھانسہ دیکرتحصیل یزمان کے گاؤں مبارک پور ارشادبی بی کے گھر بلوا کر جہاں پر پہلے سے دو عدد خواتین و آٹھ عدد مرد محمد ریاض بھٹیعرف آغا اظہر، جمال وغیرہ موجود تھے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر کمرہ میں بند کرپندرہ تولے طلائی زیورات ، سات لاکھ ڈالر امریکن (پچاس لاکھ روپے) دیگر قیمتی کاغذات ، چیک  زبردستی چھیننے کے بعد چھوڑدیا۔ بعد تلاش و پتہ براری و تفتیش کے پتہ چلا ہے کہ ملزمان محمد ریاض بھٹی وغیرہآٹھ مرد اور دو عورتوں نے ملکر یہ فراڈ کیا ہے۔پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد کاروائی شروع کر دی29.5.14.6.30PM

منچن آباد۔ رپورٹ سجاداحمد سعید تحصیل رپورٹر

مکئی کی سائنسی اندازمیں کاشت ، نگہداشت اور کھادوں کے متوازن استعمال  سےبھرپور پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔راشد منظور

منچن آباد۔ مکئی کی سائنسی انداز میں کاشت ، نگہداشت اور کھادوں کے متوازن استعمال سے ایک سو چالیس من فی  ایکڑ پیداوار حا صل کی جاسکتی ہے اور زرعی خود کفالت کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگری سروسز منیجر، راشد منظو نے منچن آباد میں مکئی کے نمائشی پلاٹ پر فیلڈڈے کے موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راشد منظورنے کاشتکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف ایف سی نہ صرف معیاری کھادیں زمینداروںتک پہنچارہی ہے بلکہ مختلف زرعی خدمات مثلاً مفت مٹی و پانی کا تجزیہ، جدید زرعی ٹیکنالوجی کی ریسرچ اداروں سے منتقلی کے لئے نمائشی پلاٹ اور اجلاسِ کاشتکاراں وسیمینارز کا انعقاد، کھیتوں کا موقع پر معائنہ اور مسائل کا حل اور زرعی لٹریچر کی اشاعت کے زریعے کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کرا رہی ہے۔انچارج ایگری سروسز، محمدارشاد نے کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی کاشتکاروں کےدرمیان عملی ترویج کے لئے کاشت کئے گئے نمائشی پلاٹ پر اختیار کی گئی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں کاشتکاروں کو تفصیل سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ بھرپورپیداوار حاصل کر نے کے لئے خالص اور صحت مند بیج کا انتخاب، بروقت کاشت، پودوں کی سفاش کردہ تعداد ، بروقت جڑی بوٹیوں کا تدارک، کھادوں کا متوازن استعمال اور فصل کی ضرورت کے مطابق آ بپاشی وہ پیداواری عوامل ہیں جن کو اپنا کر زمیندار کم سے کمل لاگت سے مکئی کی ایک سو تیس سےایک سو چالیس من فی ایکڑ تک پیداوارحاصل کر سکتے ہیں27.5.14.8.53PM

ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل کا دورہ منچن آباد

منچن آباد۔ سرکل پولیس منچن آبادمیں پے در پے ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل نے منچن آباد کا دورہ کیا انہوں نے سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد افضل کے گھر اورمحمد شفیق وٹو کے پٹرول پمپ میں ہونے والی ڈکیتی کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی،انہوں نے ڈکیتی کی وارداتوں کے مدعیان سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد پولیس ان وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی،اس  موقع پرڈی ایس پی شیخ عابد اختر اور سرکل پولیس کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے 27.5.14.9.13PM


حویلی لکھا۔ خصوصی رپورٹ رانا ظفر اقبال ظفر

مقامی سماجی و تاجرتنظیموں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا،انچارج انوسٹی گیشن کے اعزاز میں تقریبات

حویلی لکھا۔مقامی سماجی وتاجر تنظیموں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھا،انچارج انوسٹی گیشن کے اعزازمیں تقریبات اور بدنام زمانہ ٹاپ ٹین اشتہاریوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پرزبردست خرج تحسین۔جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے امن و امان کی فضاء کو قائم کرنا ہماری پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے۔عوام کا تعاون ملے تو جرم پروان چڑھنے سے پہلےجڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔ایس ایچ او مہر محمد اسماعیل اورعاشق عابدسبانسپکٹر۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں حویلی لکھا و گردو نواح میں خوف،کی علامت بدنامزمانہ ،ٹاپ ٹین اشتہاریوں،ہیڈ منی والے خطرناک ڈکیت،اور اجرتی قاتلوں ،زبیر عرفزبیری اور نذیر عرف نذیری شیخ نے علاقہ میں  دہشت پھیلا   رکھی تھی اور سر عام دندناتے پھرتے تھےکرائم فائٹر ایس ایچ او مہر محمداسماعیل اور انچارج انوسٹی گیشن عاشق عابد نے تعینات ہوتے ہی ،جرائم پیشہ افراد کےخلاف گھیرا تنگ کیا تو مذکورہ ڈکیتوں میں سے ہیڈ منی والے ڈکیت،زبیر عرف زبیری نےپولیس سے سامنا ہوتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ پر سخت مقابلے کےبعد مذکورہ ڈکیت مارا گیا اور چند دنوں بعد ،ہی یکے بعد دیگرے ایک ہی آڑھتی کو دوسری  ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے نذیر عرف نذیری شیخ ،اور اس کے ساتھیوں کا مذکورہ پولیس افسران نے ہمراہ ملازمین پولیس تعاقب کیا تو جموں وچھل کے قریب مذکورہ ڈاکو فصل مکئی  میں داخل ہو گئے اور پولیس پر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کر دی جوابی  فائرنگ پر شدید مقابلے کے بعد ،نذیر عرف نذیری شیخ مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھیوں  اختر عرف اختری اور وقار عرف وقاری کو گرفتار کر لیا۔مذکورہ   ڈکیتوں کے مارے جانےاور گرفتاری کے بعد علاقہ میں امن و امان کی فضاء قائم ہونے پر ،مرکزی انجمنتاجران حویلی لکھا کے صدر چوہدری ،شاہد اقبال،جنرل سیکرٹری محمد حنیف رحمانی،چوہدری مختیار احمد،عبدالمجید رحمانی،شیخ محمد ناصر سمیت عہدیداران اورتاجران نے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا اور پولیس کے کردار اور فرض شناسی کوتعریفی کلمات سے سراہتے ہوئے ،سرٹیفکیٹ دیے۔حویلی پریس کلب رجسٹرڈ حویلی لکھا کے عہدیداران،سرپرست  اعلی،محمد رفیق شاکر،سرپرست ،چوہدری فاروق احمد واہگرہ،صدر محمد رمضان خان،جنرل سیکرٹری،رانا ظفر اقبال ظفر،و عہدیداران،پیر مختیار احمدچشتی،سمیع اللہ خان،عمائدالدین خان،منیر احمد رحمانی،ڈاکٹر محمد ارشد،اور دیگر عہدیداران اور ممبران کی طرف سےکرائم فائٹر ایس ایچ او مہر محمد اسماعیل اور انچارج انوسٹی گیشن عاشق عابد،مہر منظور احمد،سب انسپکٹر،اے ایس آئی محمد یسین،اے ایس آئی ،محمد اسلم،اے ایس آئی محمد ظفر مہار،اے ایس آئی،منظور احمد شاہ،محمد اکرم،حبیب اللہ،کانسٹبلان،محمدسلیم،حیدر علی،احمد حسن چشتی،رضا مہار،محمد حسن،اشتیاق احمد،سمیت دیگر ملازمین کوپولیس مقابلوں میں دلیرانہ فرائض کی ادائیگی کرنے،اور خطرناک اشتہاریوں کو منتقی انجام تک پہنچانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ  بابر بخت قریشی ،کی اعلی حکمت عملی اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوامی سوچ اپنانتے ہوئے عملی اقدامات کرنے پر تعریفی کلمات سے سراہا

اوردیگر سماجی راہنماؤں کی طرف سے بھی تھانہ پولیس حویلی لکھا کے اعزاز میں ظہرانے اور عشائیے دیے گئے اورپولیس کواچھی کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی گئی۔مذکورہ تقریبات سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے،اور حویلی پریس کلب(ر)حویلی لکھا میں پولیس اور عوام کے نام سے  ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرائم فائٹر ایس ایچ او مہر محمد اسماعیل  اور انچارج انوسٹی گیشن عاشق عابد نے،مشترکہ طور پر کہا کہ ہم بھی عوام میں سے ہیں ہمارے فرائض اور ڈیوٹی میں شامل ہے کہ ہم نہ صرف عوام کو فوری انصاف فراہم کریں بلکہ میرٹ اور انصاف کی فضاء قائم کر کے ،امن و امان کے سلسلہ میں ہر ممکن کوشش   کریں تا کہ عوام سکھ کی نیند سوئے اور ہم حقیقی معنوں میں محافظ بن کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ خطرناک ڈکیت  دوران ڈکیتی،لوٹ مار کے علاوہ انسانی جانوں سے کھیلنا مشغلہ سمجھتے تھے اور بات بات پر فائر مار دینا ان کے لیےمعمولی بات تھی عوام کی دعائیں اور ہماری نیک نیتی سے فرائض کی ادائیگی کرنے سے اس علاقہ کو ایسے انسان نما درندوں سے نجات ملی ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر اوکاڑہ  بابر بخت قریشی ضلع بھر میں عوام کی بہتری کے لیے نہ صرف کوشاں ہیں بلکہ جرائم کوختم کرنے کی خاطر چوبیس گھنٹے ،عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے اچھے کام پر عوام نے ہمیں پذیرائی دی ہے ہم انکے شکر گزار ہیں اور کوششکر رہے ہیں کہ عوام ااور پولیس کے درمیان حائل دوریاں ختم کر کے اخلاقی روایات کوپروان چڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر بھرپور انداز میں پولیس کا ساتھ دے توجرم کو پروان چڑھنے سے قبل ہی ختم کیا جا سکتا ہے اگر ہمیں اپنی نوجوان نسل کوبچانا ہے تو عوام ،اپنے ارد گرد نظر رکھے جونہی کوئی مشکوک حالات یا شخص سامنے آئےتو پولیس کو اطلاح کر کے اپنا کردار ادا کریں اس سے ہی ہماری سب کی بھلائی ہے  27.5.14.5.11PM


حویلی لکھا۔ خصوصی رپورٹ رانا ظفر اقبال
آئے روز اشیا خوردونوش ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قوم کوتباہ و برباد کرنے کا منصوبہ ہے۔ فاروق اشرف واہگرہ

حکومتی غلط پالیسیوں کی بدولت ملکی معشیت تباہ ہو چکی ہےقوم کو متحد ہو کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا

حویلی لکھا۔آئے روز اشیاخوردونوش ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قوم کو تباہ و برباد کرنے کا منصوبہ ہے۔حکومتی غلط پالیسیوں کی بدولت ملکی معشیت تباہ ہو چکی ہے۔قوم کو متحد ہو کرحکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا۔چوہدری فاروق اشرف واہگرہ اور محمد رمضان خان تفصیلات کے مطابق حکمرانوں کی غلط  پالیسیوں اور عیاشیوں کی بدولت آج پاکستان اورپاکستانی قوم تباہی کے دہانے پر کھڑی ہےمعشیت بالکل تباہ ہو چکی ہے کامیا  ب  کاروباری شخصیات جو معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی تھیں  معاشی طور پر بالکل م ہو چکی ہیں فیکٹریاں،بڑے کاروباری مراکز آہستہ آہستہ بند ہوتے جا رہے ہیں جسسے نا صرف تاجر ختم ہو رہے ہیں  بلکہ انملوں،فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا بھی چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے اور بےروزگاری ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے لوٹ مار،کرپشن افرتفری میں  اضافہ معمول بن چکا ہے اور دن دیہاڑے وارداتیں روزانہ کا معمول بنتی جا رہی ہیں ۔حویلی پریس کلب رجسٹرڈحویلی لکھا کے زیر انتظام ایک پر وقار جرنلسٹ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فاروق اشرف واہگرہ اور محمد رمضان خان نے کہا کہ اشیائےخوردونوش میں اضافہ ،خصوصا،گھی،چینی،دال،گوشت،کے آسمان سے باتیں کرتے ہوئے ریٹ نےعوام کا کچومر نکال دیا ہے غریبوں،مزدوروں کے منہ سے تو حکومتی ارباب اختیار نےآخری نوالہ چھین ہی لیا ہے اب سفید پوش طبقہ کو بھی مہنگائی کے جن اور حکمرانوں کی عیاشیوں نے بیچ چوراہے میں ،ننگا کر دیا ہے جس سے سفید پوشی کا بھی بھرم ٹوٹ چکاہے اوپر سے آئے روز بجلی،پٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملک و قوم کی معشیت پرکلہاڑا مارنے اور قوم کو تباہی اور موت کے کنوئیں میں دھکیلنے کے مترادف ہے


بجلی چور کسی رعائیت کےمستحق نہیں ہیں ہمارا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔محمد امین طیب

حویلی لکھا۔بجلی چور کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔ہمارا گرینڈ آپریشن جاری ہے کوئی جتنا بھی با اثر ہو اگربجلی چوری میں ملوث ہو گا تو قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔گذشتہ دنوںکی کاروائی میں متعدد بجلی چوروں پر مقدمات درج کروائے اور جرمانے کیے گئے ہیں۔عواماور صحافی برادری ساتھ دے ۔محمد امین طیب ،ایس ڈی او واپڈا۔رانا تنویر احمد میٹرانسپکٹر۔تفصیلات کے مطابق۔بجلی چوری کرنا بہت بڑا جرم اور قومی نقصان ہے اس میںملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں اس لیے سٹی سب ڈویثرن لیسکو واپڈا حویلی لکھانے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں بلا امتیاز چھاپے مارے جا رہے ہیں اورہرسخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔نمائندہ سے ان خیالات کا اظہار کرتےہوئے ،محمد امین طیب ،ایس ڈی او واپڈا،رانا تنویر احمد میٹر انسپکٹر سٹی سب ڈویثرن حویلی لکھا نے کہا کہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا جو جتنا با اثر ہو گااس کے خلاف اتنی ہی سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صارف بجلی کو چاہئیےکہ اپنے قبلے درست کرلیں جو بجلی چوری میں ملوث پکڑا گیا اس کے خلاف مقدمہ اورجرمانہ فوری کریں گے تاکہ قومی نقصان کرنے والوں کو ان کے کیے کی سزا مل سکے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں کی کاروائی میں متعدد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائےگئے اور کئی افراد کو جرمانے کر کے قومی خزانہ میں جمع کروایا گیا۔انہوں نے عوام اور صحافی برادری سے اپیل کی کہ وہ انکا ساتھ دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کریں۔26.5.14.5.00PM

حویلی لکھا میں مردہ جانوروں کی فروخت ،وٹرنر ی ڈاکٹر سلاٹر ہاؤس سے غائب

 حویلی لکھا۔حویلی لکھا  میں مردہ جانوروں کی فروخت عام۔بعض قصاب دیہاتوں میں مر جانے والے مردہ جانو ر کورات کے اندھیرے میں لا کر صج فروخت کرنے لگے لاغر،بیمار جانور وں کا گوشتبھی انسانوں کے لیے دستیاب۔وٹرنری ڈاکٹر سلاٹر ہاؤس سے غائب،قصاب گھروں اور گندی نالیوں پر گوشت کراکے  خود ہی ٹھپے پہ ٹھپہ،،لگا دیتے ہیں عوام پریشان  اعلی افسرا فسران نوٹس  لیں اسرار احمد لودھی،نائب صدر تحریک انصاف حویلی لکھا۔رپورٹ کے   مطابق حویلی لکھا و گردو نواح میں جونہی کوئی جانورکسی بیماری کی وجہ سے،پاگل ہو کر مرجاتا ہےتو علاقہ بھر میں بکھرے قصابوں کے ٹاؤٹ فوری طور پر قصابوں کو اطلاح دےدیتے ہیں جس پر قصاب جا کر چند ٹکوں میں مردہ جانور خرید لیتے ہیں اگر مالک خوف خداکی وجہ سےنہ دے تو مذکورہ انسانیت کے نام پر دھبہ قسم کے قصاب ،فصلوں میں پھینکےگئے جانورکا گوشت رات کے اندھیرے میں کاٹ کر لے آتے ہیں اور فریج میں سٹور کر کےفروخت کرتےرہتے ہیں۔حویلی لکھا میں چھوٹا گوشت ہو یا بڑا ،اکثریت میں بیمار اورموذی امراض کا شکار جانور ذیج کیے جاتے ہیں ایسے جانوروں کو ذبح کرنے میں قصاب اپنےگھروں،گلیوں کی نالیوں پر یا گندگی کے ڈھیروں کا انتخاب کرتے ہیں۔جانور ذبح کرنےکے بعد سلاٹر ہاؤس لایا جاتا ہے جہاں،وٹرنری ڈاکٹر کی بجائے ،ماشکی یا درجہ چہارم کاملازم ،ٹھپے پہ ٹھپہ لگا کر دن کو فی قصاب ،بیس سے پچاس روپے اکٹھے کرکے،ڈاکٹر کی جھولی میں رکھ کر وفا داری کا ثبوت دیتا ہے اسرار احمد لودھی نائب صدرتحریک انصاف حویلی لکھانے انمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مردہ گوشت کھلانے کی قسم اٹھانے والوں نے کوئی کاروائی نہ کی بلکہ مذکورہ مکروہ دھندہ  مزیدتیزی سے پھیل رہا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لیکرنوٹس لیا جائے اور ڈاکٹر کی بجائے درجہ چہارم سے مہریں لگوانے اور گھروں میں جانورذبح کرنے پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے ورنہ عوام سراپا احتجاج بن کر سڑکوںپہ نکل آئے گی۔

راجباہ ماتانوالہ سے نا معلوم لاش برآمد

حویلی لکھا۔راجباہ ماتانوالہ سے نا معلوم لاش برآمد۔حویلی لکھا کے نواحی راجباہ ماتانوالہ سے نا معلوم شخص کی لاش پانی میں بہہ کر آ رہی تھی کہ لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاح کر دی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ،اے ایس آئی محمد اکرم نے لاش کو راجباہ سے نکال کر قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیےہسپتال حویلی لکھا بھجوا دیا ہے۔مذکورہ لاش کے حوالے سے کوئی شناخت نہ ہو پائی ہےپولیس مصروف تفتیش ہے۔26.5.14.6.43PM


منچن آباد۔ رپورٹ سجاداحمد سعید تحصیل رپور ٹر

غیر ذمہ دار کرپٹ اےایس آئی کی حرکتوں سے شہری پریشان ،کاروائی کا مطالبہ

منچن آباد۔تھانہ گھمنڈ پور میں تعینات اے ایس آئی نے اپنی بیٹ کے رہائشی افراد کو چوروں ڈاکوؤں کے ہاتھوں بیچ دیا،اپنے دام کھرے کر کے انہیں لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خود لمبی تان کر سو گیا،بیٹ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے اہالیان علاقہ کا سکون چھین لیا،بے بس نہتے انسان  فریاد لے کر کہاں جائیں ،تفصیلات کے مطابق   کرپشن میں ملوث بدنام زمانہ اے ایس آئی تاج  شاہین کو جب سے تھانہ گھمنڈ پور تعینات کیا گیا ہے نے تھانہ میں آنے والے سائل کو پریشان کرنے کی اپنی پالیسی کو برقرار رکھا ہوا ہے ہر کام کے الگ الگ ریٹ مقررکر رکھے ہیں،شریف افراد اس کے ہاتھوں لٹنے پرمجبور ہو چکے ہیں ،ذرائع نے صحافیوںکو بتایا ہے کہ اس بیٹ میں چوروں ڈاکوؤں نے ادھم مچا رکھا ہے ،کوئی بھی رات واردات سے خالی نہیں جاتی ،میاں محمد شریف وٹو نے بتایا کہ عدم تحفظ کے دوچار لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں نہ تو انکی جان ومال اور نہ عزت محفوظ ہے جہاں بھی اسکی تعیناتی ہوتی ہے اسکے ساتھی چور ڈاکو ساتھ ہی اس علاقہ میں پہنچ جاتے ہیں،اہا لیان علاقہ نے ڈی پی او اطہر اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا بد عنوان اےایس آئی جو محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے اور جس سے لوگوں کو بے شمار شکایات کاسامنا ہو اسے فی الفور معطل کیا جائے تاج شاہین نے مذکورہ الزامات کی بابت اپنےموقف میں بتایا کہ ہر بات کی فکر صحافیوں کو کیوں ہوتی ہے اپنے افسران سے اچھےمعاملات چلانا بخوبی جانتا ہوں 26.5.14.10.33AM

ارباب بست و کشاد کی عدم توجہی کے باعث سٹی بائی پاس کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

منچن آباد۔ارباب بست وکشاد کی عدم توجہی کے باعث سٹی بائی پاس کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،سکالرز پبلک سکول کے بچوں اور راہگیروں کا وہاں سے گزرنا محال،سڑک میں موجود گڑھے حادثات کاسبب بننے لگے ،اہا لیان علاقہ کا اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد سے سڑک کی از سر نو تعمیرکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سٹی بائی پاس منچن آباد کی مصروف ترین شاہراہ جس پرنیشنل بینک سمیت کئی اہم ادارے واقع ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے یہاں کئی ایک مقا مات پر گڑھے بن چکے ہیں ،جہاں نہ صرف چلنا مشکل ہے بلکہ بارش کاگنداپانی کئی وبائی  امراض کا سبب بھی بن رہا ہے مچھروں کی بہتات کی وجہ سے اردگرد کے محلوں کے لوگ ملیریا کا شکار ہو رہے ہیں سٹی کالج آف کامرس اور سکالرز پبلک سکول کے طلبہ وطالبات کو شدید پریشا نی کا سامنا ہے،ذراسے بارش سے سڑک ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگتی ہے طلبہ اور طا لبات کو اس گندے پانی میں سے گزر کر جانا پڑتا ہے،اہالیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد ازسر نو بنوایا جائے25.5.14.6.45PM


حویلی لکھا رپورٹ۔محمد احمد ساجد

ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلا  ب عوام کے مقدر بدل دے گا کرپٹ سیاستدانوں کو دن میں تارے دکھا دینگے۔  محمدادریس

ڈاکٹر طاہرالقادری کاانقلاب عوام کے مقدر بدل دے گا ہم کرپٹ سیاستدانوں کو دن میں تارے دکھا دینگے۔رانامحمد ادریس نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پاکستان یہ کرپٹ سیاستدان بات کرتے ہیں جمہوریت اور سسٹم بچانے کی ،ارے کون سی جمہوریت اور کون سا سسٹم  ان کو تو جمہوریت کے معانی کا بھی نہیں پتہ کہ جمہوریت ہے کیااگر ملک میں جمہوریت ہوتی تو کیا آج ملک میں بیروزگاری،کرپشن،مہنگائی،دہشت گردی اور بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ یہ سب بنیادی چیزیں بیس کروڑ عوام کو دو،اگر نہیں دیتے توعوام سٹرکوں پہ نکل کراقتدار خود حاصل کرلیں گے اورسوئس بینکوں میں ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائینگے اور ان سب کو اڈیالہ جیل میں پھینکیں گے۔پھر پاکستان میں جمہوریت ہوگی۔ا  ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حویلی لکھامیں منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام  ہونے والے یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب  انقلاب آئے گا تو ہم یونین کونسل لیول تک عدالت کا قیام عمل میں لائینگے جس سےغریب عام کو زیادہ سے زیادہ تین ماہ میں انصاف ملے گا۔ملک میں ہر ڈویژن کو صوبہ بنائیں گے تاکہ عوام کوہر چیز میں آسانی ہو۔بیروزگارنوجوانوں کو اس وقت تک روزگارالاؤنس دیں گے جب تک ان کی جاب نہیں ہوگی ،نوجوانوں کو جاب پلاننگ دی جائیگی اورانہیں مقروض،بھکاری اور قرض خور بنانے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،بیس ہزار سے کمآمدنی والوں کو آٹا،چاول،دودھ،کوکنگ آئل ،چینی اور سادہ کپڑا آدھی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔مڈل کلاس کیلئے بجلی ،پانی اور گیس کے تمام بلوں پر ٹیکسسز ختم کردیئےجائیں گے اور انہیں تمام یوٹیلی ٹیز نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی، ایک قومی انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جس سے غریبوں کا مکمل علاج فری ہوگا،فرقہ داریت،دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔لوگوں کی تربیت کے لیے دس ہزار پیسٹریننگ سنٹر بنائیں جائیں گے۔مدارس کے نصاب میں تبدیلی کی جائیگی۔خواتین کیلئےگھریلو صنعتی یونٹس کی صورت میں روزگار اور کسبِ معاش کے مواقع مہیا کیے جائیںگے،سرکاری وغیرسرکاری چھوٹے بڑے ملازمین کے درمیان تنخواہوں کے فرق کو ممکنہ حد تککم کیا جائے گا۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حویلی لکھا کے صدر حاجی محمد ریاض احمد سدیدی،ضیاء احمد قمر،حاجی مسعود احمد،یوتھ لیگ کے صدر حافظ ساجد علی،محمدافضال طاہر،غلام فرید،فیض مسعود،محمد یوسف فاضلکا،اظہر کلیا،شاہ زمان،محمدسلیم،صابر حسین،عابد علی دانش،شیخ مبشر،عبدالغفار،محمداحمد بھٹی ،عبدالصمد،سجاداقبال،فیصل مغل اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر عبدالہادی بھی موجود تھے24.5.14.3.47PM


منچن آباد۔رپورٹ سجاد احمد سعید

خواتین کو یرغمال بناکے سر شام لاکھوں کی ڈکیتی

منچن آباد ۔شہر میں سرشا م ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات چارنامعلوم مسلح ڈاکو سابق جنرل کونسلر کے گھر سے ان کےبھائی اورخواتین  کو یرغمال بنا کر انتالیس تولہ طلائی زیورات اور تین  لاکھ روپے نقدی  لوٹ کر فرار ہو گئے رپورٹ کے مطابق  چوہدر  ی محمد افضل سابق جنرل کونسلر کے گھر چار نامعلوم  مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے اہل خانہ کو ہینڈز اپ کراتے ہوئے گھر میں موجود خواتین سمیت تمام افراد کو ایک کمرہ میں بند کر دیااور مختلف سیف الماریوں سے طلائی زیورات جو انتالیس تولے بتائی گئی ہے سمیت تین  لاکھ روپے نقدی لوٹ لئے ڈاکو جاتے ہوئے چوہدری محمد افضل کے بھائی چوہدری محمد اجمل کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل بھی لے گئے    بعد ازاں سٹی بائی پاس کے قریب لاک پڑا ہوا ملا   ڈکیتی کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگ سینکڑوں کی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے جنہوں نے سرشام دیدہ دلیری کیساتھ ڈکیتی کی ہونے والی اس واردات پر افسوس کا اظہار کیا واضع رہے کہ چند روز قبل اسی طرح مغرب کے بعد مقامی فرنچائزآفس میں بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے    22.5.14.7.40PM


منچن آباد۔ رپورٹ سجاد سعید(تحصیل رپورٹر)

سینئرصحافی آصف محمود کے والد میاں نزیر احمد کےایصال ثواب کیلئے قران خوانی بائیس مئی کو ہوگی

منچن آباد ۔سابق صدر منچن آباد پریس کلب محمد آصف محمود پراچہ (نمائندہ ایکسپریس نیوز)کے والد گرامی میاںنذیر احمد پراچہ مرحوم سابق چیئرمین بلدیہ وسٹی ناظم منچن آباد کے ایصال ثوا ب کیلئے قران خوانی و اجتماعی دعا بائیس مئی بروز جمعرات بعد از نماز عصر منچن آبادپریس کلب میں ہوگی ،مرحوم ایک نیک سیرت اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے خداترس انسان تھے ،ان کی وفات پر شہر میں سوگ کی فضا ہے،انکی وفات سے پیدا ہونے والاخلامدتوں پورا نہ ہو سکے گا

شیخ محمد عتیق نے بطورنائب تحصیلدار منچن آباد اپنے عہدے کا قلمدان سنبھال لیا

منچن آباد۔شیخ محمد عتیق نے بطور نائب تحصیلدار منچن آباد اپنے عہدے کا قلمدان سنبھال کر اپنے پیشہ وارانہ امورسر انجام دینے شروع کر دئیے ،جبکہ انکے پیش رو سید حسنین طاہر شاہ کو کمشنربہاولپور نے ریونیو ریکوری میں اہداف کی تکمیل نہ حاصل کرنے پر معطل کرکے کمشنرآفس بہاولپور پابند کر دیا گیا ہے،عوامی سماجی شہری حلقوں نے شیخ محمد عتیق کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے20.5.14.6.55PM




منچن آباد۔رپورٹ سجاد احمد سعید( تحصیل رپورٹر)

ڈکیتی و قتل کے ملزمان کا مدعی کو ہراساں اور پولیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش

اس طرح تو ہوتا ہے

 منچن آباد ۔منچن آباد کے مشہور صرافحاجی غلام قادر شہید کے بیٹے حاجی غلام نبی زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریبا تین سال قبل اس کے والد اور بھائی کو دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران قتل کروادیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ منچن آباد میں درج ہوا  اس وقت تعینات فرض شناس ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق شاکر نے بڑی تگ و دو کے بعدنہ صرف ملزمان کو گرفتار کیا بلکہ اس قتل اور ڈکیتی کی سازش کو بھی بے نقاب کیا،مذکورہ ایس ایچ او نے ڈکیتی کے زیورات میں سے ایک سو ایک تولہ تولہ آٹھ آنہ برآمدکئے جس کی مالیت پچاس  لاکھ روپے بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملزم پارٹی پولیس کیخلاف تین سال گزرنے کے بعد غلط پروپیگنڈہ کررہی ہے حالانکہ ہم نے برآمدگی کا مال سپرداری پر حاصل کر لیا تھا ،انہوں نے بتایاکہ مقدمہ کے کچھ ملزمان کیفرکردار تک پہنچ چکے ہیں جبکہ بقیہ کیخلاف اپیل ہائیکورٹ دائر ہے ،انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر مرکزی ملزم اور اس کےبھائی مدعی اور پولیس کو ہراساں کر رہے ہیں ،واضع رہے کہ حاجی غلام قادر شہیداوراس کے بیٹے کے قاتلوں کو سراغ لگانے اور زیورات کی برآمدگی پر منچن آباد شہر کےہر مکتبہ فکر کے افراد نے چوہدری عبدالرزاق شاکر اور اس کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا ۔

جیو کے خلاف حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔پیرسید احمد شاہ

منچن آباد۔جیو کے پروگرام میں صحابہ اور اہل بیت کی شان میں ہونے والی گستاخی پر حکومت کی پر اسرار خاموشی معنی خیز ہے،حکومت فی الفور جیو پر پابندی عائد کر کے ملک میں پائی جانے والی بے چینی کو دورکرے ،ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر پیر سید احمد شاہ بناں والا نےجماعت اہلسنت کے زیر اہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی گنیش پورہ سے شروع ہو کر منچن آباد پریس کلب اختتام پذیر ہوئی ،مزید برآں بارایسوسی ایشن منچن آباد میں بھی اس سلسلہ میں مکمل ہڑتال کی گئی19.5.14.6.25PM

منچن آباد۔رپورٹ منور حسین خان

سابق چیئرمین بلدیہ و سٹی ناظم میاں نزیر احمدداعی اجل کو لبیک کہہ گئے

منچن آباد۔سابق چیئرمین بلدیہ و سٹی ناظم منچن آباد سینئر بزرگ سیاستدان شہریوں کے دلوں کی دھڑکن ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت میاں نذیر احمد پراچہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے وہ گزشتہ دو ہفتوں سے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے مرحوم معروف کاروباری شخصیت و صحافی میاں آصف محمود پراچہ کےوالد اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شیخ احمد ریاض کے بہنوئی تھے ان کی نمازجنازہ بروز اتوار صبح نوبجے جامعہ صادقیہ عباسیہ میں ادا کی جائے گی مرحوم میاں نذیر احمد پراچہ ایک ہنس مکھ ملنساراور بہترین کردار اور گفتار کی حامل شخصیت تھی انہوں نے سماجی لحاظ سے اپنی پوری زندگی غریب مستحق اور دکھی لوگوں کی خدمت میں صرف کی آندھی طوفان ہو یا بارش یا پھر آگ برساتی دھوپ یا سخت سردی وہ لوگوں کےمسائل حل کرتے ہی نظر آئے لوگوں کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی تھی کہ ان کے معاملات میں پنچائتی فیصلے کے طور پر میاں نذیر احمد پراچہ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ان میں یہ صلا حتیں  موجود تھی جو ایک ثالث یاسرپنچ کے اندر ہونی چاہیےمیاں نذیر احمد پراچہ مرحوم کے کئے گئے فیصلوں اورپنچائتوں سے کئی گھرانے ٹوٹنے سے بچ گئے کئی درینہ رنجشیں ختم ہوئیں اور بیشترکاروباری معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے گئے اپنی برادری میں انہیں خاص اہمیت حاصل تھی اور انہیں برادری کے معتبر کے طور پر جانا جاتا تھا سیاسی لحاظ سے منچن آبادمیں خاص مقام کے مالک تھے چیئرمین  بلدیہاور سٹی ناظم کے طور پر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں با احسن طریق سرانجام دیں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منواتے ہوئے شہریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے متعدداقدامات کئے ان کی وفات سے اہلیان علاقہ ایک احد ساز شخصیت سے مرحوم ہو گئے    ہیں منچن آباد کی تاریخ میں ان کی خدمات کو تاحیات یاد رکھا جائے گا

کرپٹ اے ایس آئی شہری پریشان ڈاکووں کے جشن

منچن آباد ۔تھانہ گھمنڈ پور میں تعینات اے ایس آئی بے لگام گھوڑا بن گیا شہریوں کے حقوق روندنا اس کا محبوب شیوہ ہے شرفا کے لئے اسکے ہوتے ہوئے تھانہ میں قدم رکھنا دشوار ہو کر رہ گیا ہے اس کی بیٹ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح اہلیان دیہہ کیلئے تشویشناک ہے تفصیلات کےمطابق تھانہ گھمنڈ پورمیں تعینات کرپشن کے دلدادہ اے ایس آئی تاج شاہین نے آتے ہی اپنے ساتھی چوروں ڈکیتوں کو اپنے علاقہ میں بلوا لیا جنہوں نے علاقہ میں اودھم مچا رکھا ہے عدم تحفظ سے دوچار اہلیان علاقہ چکرا کر رہ گئے ہیں کہ وہ اپنی فریاد لے کر کدھر جائیں تھانے میں جاتے ہیں تو مذکورہ اے ایس آئی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں تھانہ سے نکال باہر کرتا ہے ذمہ دارذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ تاج شاہین اے ایس آئی کے ہیجڑوں کیساتھ گہرے روابط اور وہ ان پر لاکھوں روپے نچھاور کر چکے ہیں چوروں ڈاکوؤں سے دوستی اور ان سے بھتہ وصولی تھانہ میں آنے والے سائیلان سے کھلے عام لوٹ مار کی عوامی شکایات پر منچن آباد سے تبدیل کر گھمنڈ پور تبدیل کیا گیا تھا موصوف نے وہاں بھی اپنا یہی کھیل جاری رکھا ہوا ہے ذرائع    کے مطابق موصوف پرچی جوئے کا شوق بھی فرماتے ہیں اور اب تک لاکھوں روپے کے انعامات بھی حاصل کر چکے ہیں ان الزامات کی  بابت جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ میرا ذاتی معاملہ ہے صحافی اس میں  دخل نہ ہی دیں تو بہتر ہوگا


منچن آباد۔رپورٹ منور خاں

ڈی  پی او بہاولنگر کے احکامات کی روشنی میں علاقہ میں امن قائم کرینگے

منچن آباد ۔ ڈی پی اوبہاولنگر اطہرسما عیل اور ڈی ایس پی منچن آباد شیخ محمد عابد اختر کے احکامات کی روشنی میں علاقہ کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا تھانہ منڈی  صادق گنج کے ایریا سے جرائم کا مکمل خاتمہ میرا مقصد ہے اور اپنے مقصد کےحصول تک چین سے نہیں بیٹھوں گا عوام کے جان و مال کا تحفط میری اولین ترجیحات  میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ منڈی صادق گنج کے نئے ایس ایچ او محمد ارشادجوئیہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ چوروں ڈاکو وں اور رسہ گیروں کے خلاف آپریشن کے لیے خصوصی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے اور اس کے لیے اپنے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کا ر لائے جا ئینگےامید ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شر ح کی اصل وجہ نوجوان نسل کا برائیوں کی جانب  رجوع کرنا ہے اور معاشرتی برائیاں اس سلسلہ میں اہم رول ادا کر رہی ہیں پو پولیس جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے بھی مسلسل  جدوجہد کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ پولیس گشت کے نظام کو جدید خطوط پر استوارکر کے ٹھیکری پہرہ کے نظام کو بھی بحال کیا جا رہا ہے جس سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ  شکنی ہو گی اور شہری چین کی نیند سو سکیں گئے ۔ 
منچن آباد ۔ صحافی کی والدہ کے ہاتھ کا غلط آپریشن کر کے انھیں عمر بھر کے لیےمعذور کرنے والے ڈاکٹر امجد طاہر آرتھوپیڈک سرجن ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کے خلاف  صحافی کی درخواست پر ،ا ی، ڈی ،او ،بہاولنگر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ڈاکٹر فیاض احمد کو انکوائری آفیسر تعینات کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے صحافی رانا اعجاز احمد نے اپنی والدہ کے ہاتھ کاآپریشن ڈاکٹر امجد طاہر سے کرایا تھا ڈاکٹر مذکور نے آپریشن کرتے وقت وہ ہڈی کاٹ دی جو کہ صیح تھی غلط آپریشن کے نتیجہ میں صحافی کی والدہ عمر بھر کے لئے ہاتھ سےمعذور ہو گئی رانا اعجاز احمد نے ،ای ،ڈی ،او ،کو ڈاکٹر کے خلاف درخواست دی تھی جس پر ای ،ڈی ،او ،نے تحقیقات کرنے کا حکم دیا  ہے۔


پنجاب حکومت۔ طالبات کے لئے اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رحیم عباسی)پنجاب حکومت نے طالبات کی نقل وحمل میں ان کے خود کفیل بنانے کے لئے اسکوٹیزفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے منگل کوفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم اور کھیل رانا مشہود علی خان کی طرف سے بتایا گیا انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپس تقسیم کرنے کے بعد اب وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے تحت ا  س یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے اسکوٹیزدینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔5.12.13.5.00PM


منچن آبادمحکمہ جنگلات کی ملی بھگت درختوں کی ناجائز کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا


منچن آباد ۔تحصیل منچن آبادمیں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے درختوں کی ناجائز کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا جنگلات کے عملہ نے کرپشن کی انتہا کر دی لاکھوں روپےمالیت کے درخت انکے پیٹوں کا ایندھن بن گئے افسران اورگارڈز لاکھوں میں کھیلنے لگے ٹمبر مافیا چھا گیا عملہ نے کرپشن کے نئے طریقے ایجادکر لیئے افسران اپنا حصہ وصول کر کے چپ محکمہ کو لاکھوں کا جھٹکا۔تفصیلات کے مطابق منچن آباد میں طویل عرصہ سے تعینات محکمہ جنگلات کے کرپٹ ترین عملہ نے سرکاری وسائل کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنا شروع کر رکھا ہے افسران سے لیکر گارڈز تک بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں.انہیں کوئی ڈر یا خوف نہیں ہے اور نہ انہیں کوئی پوچھنے والا ہے ذمہ دار زرائع نے بتایا کہ مختلف نہروں اور شاہرات کے کناروں سے لاکھوں روپئے مالیت کے ہرے بھرے درخت محکمہ جنگلات کا عملہ بلا خوف وخطرکٹوا کر تمبر مافیا کے فروخت کر کے اپنے دام کھرے کر رہا ہے درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کا عملہ درختوں کی کٹائی کرتے ہوئے پکڑے جانے کے خوف سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے طور پر پچاس ساٹھ ہزار روپئے مالیت کے ایک ایک درخت کی ناجائز کٹائی کرنے کے الزام میں اپنے کسی خاص بندے کے نام چند ہزار روپئے جرمانے کی رسید بناکردے دیتا ہے اور پھر وہ درخت بڑے دھڑلے سے قانونی طور پر اس بندے کا ملکیتی ہوجاتا ہے.درختوں کی اس طرع کٹائی لمحہ فکریہ ہے تاجر رہنماء حاجی عظمت سعیدشیخ ،شہزاد منیر پراچہ ،ندیم اقبال وٹو،انجمن پٹھانان کے رہنماء شاہ نواز خان ،حق نوازخان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کے وہ درختوں کے قتل عام کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اس دھندے میں ملوث محکمہ جنگلات کے کرپٹ عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ آیندہ کسی کو بھی قومی دولت لوٹنے کی ہمت نہ ہو۔26.11.13.6.50PM

راولپنڈی۔ رپورٹ رحیم عباسی

خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن، عمران خان نے نوٹس لے لیا

راول پنڈی۔عمران خان نے خیبر پختون خوا حکومت کے وزرا کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ کوتحقیقات اور کرپشن میں ملوث وزراء کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کرے گی اور مبینہ کرپٹ عناصر کو کڑی سزادی جائے گی۔

منور حسن کے بیان پر پاک فوج حرکت میں آگئی

راول پنڈی۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا گیاہے جس میں کہا گیا تھاکہ حکیم اللہ محسودشہید ہوئے ہیں پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں منورحسن کی مذمت کی گئی ہے اور منور حسن سے معافی مانگنے کیلئے کہا گیا ہے جبکہ یہ بھی کہاگیا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی پوزیشن واضح کرےترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج میں اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے  منور حسن نے ایک ٹی وی انٹرویومیں یہ بھی کہا تھا کہ اگر امریکی فوجی شہید نہیں تو ان کا ساتھ دینا والا کیسےشہید ہوگا فوجی ترجمان نے کہاکہ یہ بیان گمراہ کن ہے اور شہداء کو منور حسن کی توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔

طالبان سے مذاکرات کیلئے امریکا سے ضمانت لی جائے

راول پنڈی ۔عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات سبوتاڑ کر دیئےہیں حکومت بتائے اب لائحہ عمل کیا ہوگا وفاقی حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات سے پہلےامریکا سے ضمانت لے کہ اب کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کا مقصد مغرب کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہے ، اس سے لڑائی مول لینا یاکٹی کرنا نہیں نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ انہیں طالبان کا حمایتی کہا جارہا ہے لیکن انہیں پاکستان عزیز ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امریکا کی ڈو مور لابی سرگرم ہے، امریکا خود طالبان سے مذاکرت کررہا ہے لیکن پاکستان کے امن عمل کو سبوتاڑ کررہاہے  پہلی مرتبہ سیاسی قیادت امن مذاکرات کرنےجارہی تھی ، عمران خان نے حکومت امریکا سے ضمانت لے کہ وہ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے نہیں کرے گی۔عمران خان نے کہاکہ صوبے کا احتساب بل پاس ہوگیا ہے وہ کرپٹ وزرا کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن فی الحال میڈیا کو کرپشن میں ملوث وزرا کے نام نہیں بتائیں گے۔

آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں

راول پنڈی ۔آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گلگت،اسکردو، استور، دیامر ،ہنزہ نگر اور دیگر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہورہا ہے۔ برف باری اور ٹھنڈی ہواوں نے لوگوں کےمعمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کیے ہیں اسکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 05 تکگر گیا ہے جبکہ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ ہزارہ اور مالاکنڈڈویڑن میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بلوچستان میں بھی سردی نے زور پکڑنا شروع کردیا ہے۔ گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ گرما گرم کھانے پینے کی اشیا کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بھی سردی کی لہر آگئی ہے جہاں لنڈابازاروں میں گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی۔

گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے 5افرادزخمی

راول پنڈی۔ ایک گھر میں گیس سلنڈر کےدھماکے سے 5افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق چکری کے علاقے مہراچھاپڑ میں ایک گھرمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 4بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔14.11.13.8.00PM


جھنگ۔رپورٹ محمد ادریس

سات محرم الحرام کا ماتمی جلوس انتہائی پرامن رہا

جھنگ۔سات محرم الحرام کا سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس ترین روایتی ماتمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ سٹی سے برآمد ہو کر اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوامقررہ وقت پر امام بارگاہ قدیم تانگہ اڈا پر پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ضلع بھر میں امن عامہ اور مذہبی رواداری کی فضا کو بحال رکھنے کا سہرا ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،عمائدین، تاجروں، معززین شہر،منتظمین مجالس و جلوس اور پولیس کی بہتر حکمت عملی کے علاوہ پاک فوج کی موجودگی کو قرار دیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھنگ مکمل طور پر امن کاگہوارہ بن چکا ہے اوریہاں تمام مسالک کے لوگوں میں مکمل طور پر مذہبی ہم آہنگی اوررواداری کی صورتحال برقرار ہے جس کا واضع ثبوت ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر مثالی پر امن صورتحال کا یقینی ہونا ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ڈی پی او ذیشان اصغر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شاندارحکمت عملی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کر کے امن عامہ کو عملی طور پر یقینی بنایا ہے  انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس، تعزیہ و ذاولجناح، تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات اور علمائےکرام اور تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر وہ ان کے شکر گزارہیں۔ انہوں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اسی طرح یوم عاشورہ بھی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ضلع بھر میں پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ شر پسند عناصر کو ضلع اور علاقے کا امن تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے انہوںنے مزید کہا کہ پاک فوج کی پانچ کمپنیاں ہمہ وقت الرٹ پوزیشن میں ضلع میں موجودہیں جس سے ضلعی انتظامیہ اچھے طریقے سے محرم الحرام کے انتظامات مکمل کر رہی ہے۔

ضلع جھنگ کو پولیو فری بناے کیلئے ہراقدامات کرینگے۔ مقبول احمد دھاولہ

حکومت کی ہدایات پر ضلع جھنگ کو پولیو فری کرنے کیلئے18تا20نومبر2013ء تین روزہ راؤنڈ کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوقطرے پلانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرمقبول احمد دھاولہ نے آئندہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کی طر ف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کہی۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین،ای ڈی او ایجوکیشن محمد اسماعیل،انچارچ اسپیشل پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زہیلتھ ڈاکٹر ملازم حسین،ڈاکٹر ظفر اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملک مختار عباس کے علاوہ دیگر ڈاکٹرزاور محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے شرکت کی۔ڈی سی او نےکہا کہ حکومت کی طرف سے بار بار پولیو مہم چلانے کا مقصد ملک اور علاقہ سے پولیوکا خاتمہ کرنا ہے جس کیلئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے عملہ کے علاوہ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلوا کر اس موذی مرض سے بچا جا سکے

 انہوں نے کہا کہ پولیو صرف بچپن کی بیماری نہ ہے بلکہ عمر بھر کی معذوری ہے جس سے نو نہالوں کو بچانے کیلئے قطرے پلوانے میں ہرگز لاپرواہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ تین روزہ راؤنڈ کے دوران دیئے گئےٹارگٹ کو سو فیصد پورا کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگاانہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قطرے پلانے والے عملہ کو سختی سےہدایت کی جائے کہ وہ قطرے پلاتے وقت والدین سے ضرور دریافت کریں کہ ان کے کسی بچےکو پہلے پولیو مرض تو نہ ہے دوران راؤنڈ جن بچوں کو قطرے پلائے جائیں ان کےانگوٹھا پر نشان ضرور لگایا جائے تاکہ دوران چیکنگ پتا چلایا جا سکے کہ اس بچے نےواقعی قطرے پی لیئے ہیں ۔

اگرکوئی بچہ بغیر نشان انگوٹھا پایا گیا تو متعلقہ سپر وائزر جوابدہ ہوگا۔انہوں نے محکمہ ہیلتھ پر زور دیا کہ پولیو راؤنڈ شروع ہونے سے قبل ضلع کی چاروں تحصیلوں میں یونین کونسل سطح پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ریکارڈ مکمل کرلیا جائے اور ویکسینٹیر کو الگ کرکے ایسی مہم چلائی جائے کہ نومولود بچوں کوقطرے پلا کرپولیو کے خدشات ختم کئے جاسکیں انہوں نے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر بنھانے کیلئے گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانےمیں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں کوئی اہلکار سستی ،لاپرواہی اور کوتاہی کامرتکب پایاگیا تو اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔قبل ازیں ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ آئندہ تین روزہ پولیوراؤنڈ کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ 8ہزار652بچو ں کومخصوص پوائنٹ کے علاوہ گھر گھر قطر ے پلانے کیلئے 998موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس ضمن میں 185ایریا انچارج مقرر کرنے کے علاوہ 85زونل سپر وائزرزبھی مقرر کئے گئےہیں جو قطرے پلانے کے کام کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے اچانک دورے کریں گے۔14.11.13.7.50PM


منچن آباد۔ رپورٹ منورحسین خان

سرکاری رقم خورد برد کرنے کے الزام میں پٹواری ملازمت سے برطرف

منچن آباد۔پانچ لاکھ روپےسے زائد کی سرکاری رقم خورد برد کرنے کے الزام میں پٹواری ملازمت سے بر طرف ۔بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے پٹواری کنگ آف کرپشن پٹواری نے سارا الزام اپنے منشی پرعائد کر کے خود بری الذمہ اپنی جان چھڑانے کے لیے اپنے منشی کے خلاف ڈکیتی کاجھوٹھا مقدمہ درج کرا دیا شہریوں کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق اقبال بلوچ نامی پٹواری نے انتقالات کے لیے جمع کرائے گئے داخلوں کی مد میں 5لاکھ روپے سےزائد کی رقم خورد برد کر لی تھی ،آڈٹ ٹیم نے ریکارڈ چیکنگ کے دوران مذکورہ فراڈ کوپکڑ کر پٹواری کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے رقم واپس سرکاری خزانے میں داخل کرانےکی ہدائت کی تھی کہ پٹواری بادشاہ نے فراڈ کا سارا الزام اپنے پرائیویٹ منشی علی رضا پر لگاتے ہوئے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا تھا  علی رضا نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئےکہا کہ پٹواری آپ تھے جو کچھ بھی ہوا ہے آپ نے ہی کیا ہے ۔

جس سے مشتعل ہو کر پٹواری نے اپنے گھر ہونے والی مبینہ ڈکیتی کا ذمے دار اپنے منشی کو ٹھہراتے ہوئے اسےگرفتار کرا دیا ہےپٹواری مذکور نے ایک اور زمیندار فیاض احمد کو بھی اپنے ذاتی رنج کی بناء پر مقدمہ میں نامزد کر کے اسے بھی گرفتار کر ا دیا ہے پٹواری علی رضا کی جاں بخشی کرانے کے عوض داخلوں کی مد میں 5لاکھ روپے کی رقم جمع کرانے کا مطالبہ کررہا ہےشہریوں کی بڑی تعداد نے اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورت حال کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے وہ انصاف کا بول بالا کریں ۔ایس ایچ او منچن آباد چوہدری ندیم اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ پٹواری نے مقدمہ تو درج کروا دیا ہے تاہم اسکی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے کسی بھی بے گناہ شخص سے زیادتی ہرگز نہیں کی جائے گی ۔23.10.13.9.33AM



جھنگ۔رپورٹ محمد ادریس


خواتین کو تشنج کے ٹیکے لگانے کے علاوہ بچوں کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں،مقبول احمد دھاولہ


ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر مقبول احمددھاولہ نے کہاہے کہ 15سے49سال  کی عمر کی شادی شدہ ،غیر شادی شدہ خواتین کوتشنج سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانےکیلئے محکمہ صحت کا عملہ اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ضلع کے آخری گھر کی خواتین تک پہنچ کر انہیں حفاظتی ٹیکے لگانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کی طرف سے ماں اور بچے کے تشنج کے خاتمہ کیلئے21سے26اکتوبر2013ء تک منائے جانے والے فتہ تشنج کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خواتین کوٹیکہ لگا کر افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سراج الدین،ایمایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈی ایچ او ڈاکٹر ممتاز خان بلوچ کے علاوہ دیگرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف، نرسنگ سٹاف اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان بھی موجودتھے۔

ڈی سی او نے موقع پر موجود خواتین پر زور دیا کہ ماں اور بچے کو تشنج کی مرض سے بچاؤ کیلئے خود بھی حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور اپنے ارد گرد کے ماحول میں بسنےوالی خواتین کو بھی اس ٹیکہ کی افادیت کے بارے آگاہ کریں انہوں نے محکمہ صحت کےعملہ پر زور دیا کہ خواتین کو تشنج کے ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکے بھی ضرور لگائے جائیں اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ تشنج کے خاتمہ کے ہفتہ کے دوران ضلع بھرمیں خواتین اور بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے 371ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 278موبائل ٹیمیں اور 93فکس ٹیمیں شامل ہیں ہفتہ تشنج کے پہلےدوروز سکولوں ،کالجز،یونیورسٹیوں ،جیل خانہ جات،دارالامان اور دینی مدارس میں جبکہ باقی چار دنوں میں کمیونٹی میں ٹیکے لگائے جائینگے۔21.10.13.6.25PM


What is this

اس طرح تو ہوتا ہے   
   
   
 what 
   
   

حجرہ شاہ مقیم۔ رپورٹ محمد اسلم حجروی

ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بند کیا جائے ارباب اختیار سے شہریوں کا مطالبہ

ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بند کیا جائے ارباب اختیار سے شہریوں کا مطالبہ۔سکولز کالجز میں طلباءوطالبات کوچھوڑنے لیجانے والدین ڈیوٹی پر پہنچنے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب شہریوں کی سہولت کیلئے اربوں کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر کے چاروں جانب بائی پاس سڑکیں تعمیر کرائیں مگر ضلعی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی اور بے حسی کی وجہ سے منڈی احمد آباد ،حویلی لکھا ،دیپا ل پور،بصیرپور،شیر کڑھ ،راجو و ال درجنوں دیہات کے داخلی وخارجی راستوں سے شہر میں آنیوالی ہیوی ٹریفک ٹرک، ٹریکٹر ٹرالے ،بسیں غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹر انجن اورموٹر سائیکل رکشوں نے نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے جوناصرف ٹریفک کیروانی میں دشواری پیدا کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں ستم بالائے ستم پورے شہر میں کوئی ٹریفک اہلکار تعینات ہی نہیں جو ٹریفک کنٹرول کرے صبح سویرے اورچھٹی کے وقت سکولز کالج میں طلباء وطالبات کو چھوڑنے لیجانے میں والدین کو شدیدپریشانی کاسامنا ہے شہریوں حاجی محمد یار آصف ،طارق ندیم مہر ،ڈاکٹر ریاض احمد،حبیب اللہ کمبوہ،محمد منشاء ساقی،حاجی سمیر کمبوہ کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک کا شہرمیں داخلہ بند کرنے سے بائی پاس کی رونقیں بحال ہونگی اورحادثات و ٹریفک جام جیسے مسائل سے بھی بچا جاسکتا ہے ارباب اختیار نوٹس لیں ۔

فوری انصاف کے دعوے مذاق بن گئے SHOکا ڈ کیتی مقد مہ درج کرنے سے انکار

فوری انصاف کے دعوے مذاق بن گئے SHOکا ڈ کیتی مقد مہ درج کرنے سے انکار ۔ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے وا لے خاندان کا 5روز بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا متاثرین کو خادم ا علی پنجاب کی تلاش نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کےمطابق پانچ روز قبل محلہ زاہد پورہ کی محنت کش فیملی کو مسلح ڈاکوؤں نے اس وقت لوٹ لیا جن وہ شادی میں شرکت کیلئے نواحی گاؤں قلعہ سدا سنگھ جارہی تھی معلوم ڈاکوؤں نے عبدالستار اسکے بھائی افتخار احمد ،بیوی ،بھابی والدہ اور بچوں سے گیارہ ہزاردوسو روپے آدھاتولہ طلائی کانٹے دو موبائل فون چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوؤں نےفیملی پر تشدد بھی کیا اطلاع ملنے پر تھانہ حجرہ اور منڈی احمد آباد پولیس موقع پرپہنچی تھانیداروں میں طے ہوا کہ حدود تھانہ حجرہ کی ہے مقدمہ بھی وہیں درج ہوگااگلے روز سائل عبدالستار دخواست لیکر ایس ایچ او حجرہ کے پاس گیا جس نے مقدمہ درج کرنے انکار کردیا سائل نے ڈی پی او اوکاڑہ ، خادم اعلی پنجاب ارسال کی گئیں درخواستوںمیں دادرسی کی بھیک مانگی ہے ۔ 21.10.13.6.00PM 


حویلی لکھا۔ رپورٹ محمد احمد ساجد


گرلز پرائمری سکول ایک سال سے بند تعلیمی سر گرمیاں معطل


حویلی لکھا کے نواحی گاؤں کوٹ زمان شاہ کا گرلز پرائمری سکول ایک سال سے بند تعلیمی سر گرمیاں معطل طالبات اور والدین شدید پریشان۔تفصیلات کے مطابق کوٹ زمان شاہ کا گرلز پرائمری سکول محکمہ تعلیم کی سست روی کے باعث ایک سال سے بند پڑاہے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو چکا ہے اہل دیہہ کا ایک وفدبھی ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر اور دیگر ضعلی حکام سے بھی مل چکا ہے لیکن کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث بچے اور والدین پریشان ہیں اور وزیر اعلی پنجاب کا تعلیم کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔21.10.13.5.18PM

 


حجرہ شاہ مقیم۔ رپورٹ محمد اسلم حجروی

ڈاکو راج میں لٹنے والی فیملی کا مقدمہ 3روز بعد بھی درج نہ ہوسکا

ڈاکو راج میں لٹنے والی فیملی کا مقدمہ 3روز بعد بھی درج نہ ہوسکا ۔ فیملی کو فوری اور سستے انصاف کےدعویدار خادم اعلی پنجاب کی تلاش نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ حدود ہمار ی نہیں منڈی احمد آباد اور حجرہ پولیس کا موقف سائل دو تھانوں کے درمیان  فٹ بال بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل محلہ زاہد پورہ حجرہ کی محنت کش فیملی کیری ڈبہ نمبری LEB7685 پر شادی میں شرکت کیلئےنواحی گاؤں قلعہ سدا سنگھ جارہی تھی جنہیں جسوکے شیلر کے قریب ناکہ لگائے نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیا ڈرائیور عبدالستار اسکے بھائی افتخار احمد ،بیوی ،بھابی والدہ اور بچوں سے گیارہ ہزار دوسو روپے آدھاتولہ طلائی کانٹے دو موبائل فون چھین لیےمزاحمت پر ڈاکوؤں نے تشدد بھی کیا اطلاع ملنے پر تھانہ حجرہ پولیس سے ASIاحمد یار نصرت تھانہ منڈی احمد آباد سے انچارج انوسٹی گیشن SIخادم حسین موقع پر پہنچے تھانیداروں میں طے ہوا کہ حدود تھانہ حجرہ  ہے مقدمہ بھی وہیں درج ہوگا اگلے روزسائل عبدالستار ایس ایچ او حجرہ منور گجر کے پاس درخواست لیکر گیا جس نے مقدمہ درج کرنے انکار کردیا لٹنے والی فیملی نے خادم اعلی پنجاب سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حجرہ شاہ مقیم کی بھابی انتقال کرگئیں

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حجرہ شاہ مقیم کی بھابی انتقال کرگئیں ۔ مرحومہ سیدہ کی رسم قل آج بعد نماز ظہرانکی رہائش گاہ پر ادا کی جائیگی ۔سجادہ نشین آستانہ عالیہ حجرہ شاہ مقیم سیداعجاز علی شاہ گیلانی اور سابق صوبائی وزیر سید افضال علی شاہ گیلانی کی بھابی مرحوم سید امتیاز علی شاہ کی بیوہ مقامی ایم پی اے سید رضا علی گیلانی کی تائی سابق ضلع ناظم اوکاڑہ سید اسد علی کی چچی سابق ناظم وممبر ضلع کونسل سید حید ر علی گیلانی ،آصف علی گیلانی، محسن علی گیلانی حامد علی شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ کاگزشتہ صبح انتقال ہوگیا جن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر انکی رہائش گاہ عقب دربارمیراں بہاول شیر قلندر ادا کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں کے علاوہ ایم این ا یزراؤ محمد اجمل خاں میاں معین احمد خاں وٹو،سابق ایم این اے سید گلزار سبطین شاہ،ایم پی ا یزعلی عباس کھوکھر ، چودھری جاوید علاوالدین،افتخار حسین چھچھر ، ڈی ایس پی دیپالپور سرکل ریاض احمد بھٹی صدر انجمن تاجران آغا صدیق مہر ،تاجر طارق ندیم مہر ،سیاسی سماجی دینی مذہبی صحافتی وکلاء تنظیموں کے نمائندگان قریبی رشتہ داروںاور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کو دربار حضرت شاہ محمد مقیم محکم الدین کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔ 21.10.13.9.55AM


دیپالپور۔ رپورٹ محمدشعبان

دیپال پورٹی ایم اے سی او یونٹ کی نااہلی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

دیپال پورٹی ایم اے سی اویونٹ کی نااہلی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل جگہ جگہ آلائشوں کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ عوامی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری لوکل گو رئمنٹ پنجاب ،کمشنر ساہیوال ڈویثرن، ڈی سی او اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور آلائشوں کی وجہ سے خلیل آبادکالونی ،سخی سیدن کالونی،بستی حامے شاہ ،کوٹ دلاور ،ضیاء الدین کالونی،گلزارکالونی،افضل کالونی، رتہ کھنہ روڑ،لاری اڈا کے گردوں نواح میں بھی الائشوں کی بھرمار جس کی وجہ سے گھروں میں ویرانی اور ہسپتالوں میں رونقیں لگ چکی ہے پریشان حال عوام مزکورہ سی او یونٹ کی کارکردگی سے مایوس نظر آتی ہے محلہ لالوجسرائے،محلہ گیلانیاں میں بھی صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہیں شہر بھر کے سیاسی سماجی ،مذہبی ،صحافتی حلقوں نے ارباب اختیار سےمطالبہ کیا ہے کہ دیپال پور شہر میں عرصہ دراز سے خالی پڑی چیف آفیسر کی سیٹ پرتجربہ کار اور ذمہ دار چیف آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔19.10.13.12.58PM



دیپالپور۔ رپورٹ محمدشعبان

 صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پرآواز بلند کریں گے،چوہدری اشفاق

ڈسٹرکٹ یونین آف جنرلسٹ کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلٰی ڈسٹرکٹ یونین آف جنرلسٹ چئیرمین دیپال پور پریس کلب (ر)دیپال پور وانجمن صحافیاں چوہدری محمد اشفاق نے پریس کلب کی ممبر شپ کے لیےدرخواست گزار نوجوان صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ورکنگ جنرلسٹ کے لیے دیپال پور پریس کلب(ر) دیپال پور وانجمن صحافیاں کے دروازے ہمیشہ کھلے ملیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان شعبہ صحافت سے وابستہ ہو کر ظلم کے خلاف اور مظلوم کی آواز بن کر عوامی مسائل اجاگر کرتے ہوئےاپنی صحافتی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیکر صحافیوں کی نیک نامی میں مزید اضافہ کریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے کچھ عناصر اپنی آمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہے ہم ان کا احتساب کرکےانہیں صحافت کے رہنما اصول ذہن نشین کروائیں گے۔

 اور عوام کو اپنے مسائل ایوان بالاتک پہنچانے کے لیے ان کی آوازبنیں گے تاکہ لوگ صحافیوں کو پھر سے تحسین کی نظر سےدیکھنا شروع کردیں صحافی سر پرست دیپال پور پریس کلب (ر) دیپالپور و انجمن صحافیاں حاجی عطاالرحمن لکھوی نے بھی نوجوان صحافیوں کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی اس موقع پرسنئیر صحافیوں میں مظہر عباس چوہدری،ڈاکٹر محمد شعبان، محمد امجد مغل،میاں کاشف وٹو، رانا عرفان منیر ، چوہدری محمد عرفان کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔

سعید خُدری بھٹہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اپنے عہدہ پر بحال ہوگئے

سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)سعید خُدری بھٹہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اپنے عہدہ پر بحال ہوگئے،مسلم لیگی حلقوں کی مبارکباد وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا دوبارہ تعیناتی پرمشکورہوں۔سعید خدری بھٹہ کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)الحاج سید محمد زاہد گیلانی کی رہائش گاہ ڈیرہ چن پیر پر پاکستان مسلم یگ(ن)کے تمام سیاسی ونگز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)الحاج سید محمد زاہد گیلانی نے کی اجلاس میں پارٹی کو مزید فعال کرنےاور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں سعید خدری بھٹہ اور سید انورسہیل زیدی کو بالترتیب ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی دوبارہ اپنے عہدوں پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے بحال کئے جانے پر انہیں مبارکباد دی گئی اس موقعہ پر سٹی صدر مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ شیخ عبدالرؤف شہزاد،جنرل سیکرٹری شاہد جمال پاشا،تحصیل صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن راؤحق نوازاور مسلم لیگ(ن)کے عہدیداران حاجی محمد شفیق بھٹی،ڈاکٹر حسن رضا،محمد زاہدبھٹی اور حافظ جمشید اشرف سمیت متعدد کارکنان بھی موجود تھے۔

بعد ازاں سعید خدری بھٹہ ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی نے دیپالپور پریس کلب وانجمن صحافیاں (ر)میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سابق ادوار کی طرح وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےاپنے کارکنان کو نوازتے ہوئے اہم عہدہ پر فائزکیا ہے اورہم تمام توقعات پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کریں گے اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپورکرداراداکریں گے اس موقع پر  سینئر صحافی حاجی عطا الرحمٰن لکھوی، چوہدری محمداشفاق،ملک نذیر جھکڑ، مظہر عباس چوہدری، ڈاکٹر محمد شعبان ،رانا علی رضا خاں ، سیدمحمد حسن شاہ،محمد نواز اٹھوال اور میاں کاشف وٹو  کے علاوہ صحافیوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی۔14.10.13.7.55PM


Loading FlickR data .....

فیشن کی دنیا


Pakistan News 0